Sardar Musahib Khan Shaheed Walfare Trust

Sardar Musahib Khan Shaheed Walfare Trust سردار مصاحب خان شہید ویلفیئر ٹرسٹ

21/07/2024
اسلام و علیکم امید ہے سب بخیر و عافیت ہوں گے۔آج کل دل کا دورہ بہت عام سی بات ہو گئی ہے لہذا جہاں کھانے پینے میں احتیاط ک...
21/04/2024

اسلام و علیکم
امید ہے سب بخیر و عافیت ہوں گے۔
آج کل دل کا دورہ بہت عام سی بات ہو گئی ہے لہذا جہاں کھانے پینے میں احتیاط کی ضرورت ہے بلکہ دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد سے بھی بہت ساری جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
احتیاط میں گھی، چربی کا استعمال کم سے کم کریں، سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ، ہر تیسرے مہینے اپنا چیک اپ ضرور کریں۔
ہر ایک گھر میں درج ذیل گولیاں ضرور ہونی چاہیے۔
Tablet Clopidogril 300mg,
Tablet Disprin 300
اگر گھر میں کسی کو دل میں درد ہو جو سینے سے ہوتا ہوا نچلے جبڑے تک، بائیں بازو تک، یا قمر تک جا رہا ہو، شدید پسینہ آنا، الٹی آنا جیسی علامات ہوں تو بجائے وقت ضائع کیے Tab Disprin 300mg چبانے کے لیے اور Tab. Clopidogril 300 mg (اگر 300 میسر نہیں تو 75mg کی 4) پانی کے ساتھ کھِلا کر جتنا جلدی ہو سکے ہسپتال پہنچائیں ۔
اس طبی امداد کی وجہ سے دل کا دورہ ٹھیک تو نہیں ہو گا لیکن خون پتلا ہونے کی وجہ سے جو شریان مکمل یا جُزوی بند ہے اس میں سے خون کی سپلائی کچھ وقت کے لیے بحال رہے گی ۔

14/04/2024

عید کی نماز مورخہ 10 اپریل 2024 کو وقتِ مقررہ پر ہمارے محترم جناب قاری زکاش صاحب نے اور روحانیت سے بھرپور دعا جناب ہمارے محترم جناب قاری عاطف صاحب نے فرمائی ۔۔
باقاعدہ آغاز جناب قاری زکاش صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کیا۔ جن کی پرسوز آواز نے سب کے دل موہ لیے ۔
ظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جنابِ محترم نے احادیث کی روشنی میں اتفاق، اتحاد زور دیا۔
نمازِ عید الفطر میں اہلِ علاقہ کے بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامات کی تعریف کی، جس کے لیے تمام اہلِ محلہ تعریف کے مستحق ہیں، جن کی وجہ سے ہم گاہے بگاہے وقتاً فوقتاً لوگوں کے منہ سے تعریفیں سنتے ہیں۔۔ (ماشاءاللہ).
نماز کے بعد خطبہ اور خطبہ کے بعد قاری زکاش صاحب نے جناب قاری عاطف صاحب کو دعا کی دعوت دی۔ (قاری عاطف صاحب اور قاری زکاش صاحب بہت بہت مبارک)
قاری عاطف صاحب نے روحانیت سے بھرپور دعا فرمائی، دعا کے دوران روحانیت کا یہ عالم تھا کہ مسجد میں موجود تمام احباب اس قدر محو تھے کہ کسی بزرگ کو تھکاوٹ کا احساس تک نہ ہوا اور نہ کسی بچے کو اکتاہٹ ۔۔
دعا کے بعد تمام لوگ آپس میں گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔
اس عید کے پر مسرت موقع پر جناب Aftab Ahmed سردار آفتاب صاحب خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔ جناب کو تمام احباب کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔۔

14/04/2024

تمام احباب کو گزری ہوئی عیدالفطر کی مبارکباد ۔۔
انٹرنیٹ کی سہولت تقریباً نہ ہونے کی وجہ سے عید کی خوشیوں میں آپ احباب کو دیر سے شریک کرنے پہ ہم تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔۔
امید ہے تمام احباب بخیر و عافیت ہونگے۔۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ آپ سب کو خوشیوں سے بھرپور صحت مند زندگی ، کسی انسان کی محتاجی کے بغیر والی لمبی زندگی عطا فرمائے ۔ آمین۔۔

04/04/2024

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں۔ ساماں سو بر س کاھے پل کی خبر نہیں۔ ریٹائرڈ ماسٹر مولانا شہادت خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نمازجنازہ کل بروز الودع جمعہ مبارک دن گیارہ بجے کھائی گلہ کوئیاں میں ادا کی جائے گی ، مرحوم ماسٹر خلیل، ماسٹر منشاد خان، سردار حلیم کےوالد محترم تھے ۔ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکت سے مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین🤲🤲🤲

کوئیاں/ کھائیگلہ/ ڈنہ محمد طارق خان ولد محمد زمان خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ کوئیاں ڈنہ والے قبرستان میں اد...
27/03/2024

کوئیاں/ کھائیگلہ/ ڈنہ
محمد طارق خان ولد محمد زمان خان مرحوم کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ کوئیاں ڈنہ والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرحومہ پچھلےڈھیڑ ماہ سے cancer جیسی موذی مرض میں مبتلا رہی اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا میلی۔۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ایک دفعہ درود پاک پڑھ کر دعا مغفرت فرمائیں آمین۔

کوئیاں/کھائیگلہ محمد منظور خان ولد محمد صادق خان رقبہ ڈنہ کوئیاں کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ کوئیاں ڈنہ والے قبرستان م...
11/01/2024

کوئیاں/کھائیگلہ
محمد منظور خان ولد محمد صادق خان رقبہ ڈنہ کوئیاں کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ کوئیاں ڈنہ والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔آپ سے التماس ہے کہ ایک مرتبہ درود پاک پڑھ کر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت فرمائیں آمین

تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔۔
21/09/2023

تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔۔

Address

Koyian, Khaigala
Rawala Kot
12250

Telephone

+923556265035

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Musahib Khan Shaheed Walfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category