Deputy Director Social Welfare Rahim Yar Khan

Deputy Director Social Welfare Rahim Yar Khan Office of Deputy Director Social Welfare Rahim Yar Khan

الحمدللہ، دھی رانی پروگرام رہیم یار خان میں کامیابی سے منعقد ہوا اور حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق خاندانوں کی فلاح و بہب...
15/02/2026

الحمدللہ، دھی رانی پروگرام رہیم یار خان میں کامیابی سے منعقد ہوا اور حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔

یہ پروقار تقریب معاشرتی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے عزم کی عکاس ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال
رحیم یار خان
زوبیا مدثر

14/02/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان زوبیہ مدثر دھی رانی پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی ہیں اور پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کر رہی ہیں۔




13/02/2026

پنجاب کا قابل تقلید دھی رانی پروگرام۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جناب سہیل شوکت بٹ نے ضلع رحیم یار خان میں منعقدہ دھی رانی پروگرام کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے اسے پنجاب بھر میں منعقد ہونے والے پروگرامز میں نمایاں اور مثالی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد اسی نظم و ضبط اور معیار کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا رحیم یار خان میں دیکھنے میں آیا۔

178 جوڑوں کی اجتماعی شادی اور تقریباً 3400 افراد کی موجودگی کے باوجود پورا پروگرام مضبوط منصوبہ بندی، واضح ذمہ داریوں کی تقسیم، مؤثر رابطہ کاری اور مسلسل نگرانی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ ہر مرحلہ مکمل نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ انجام پایا، جس نے ایک قابل اعتماد انتظامی معیار قائم کیا۔

صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس پروگرام کے طریقہ کار اور انتظامی ترتیب کو باقاعدہ ریکارڈ کیا جائے تاکہ آئندہ دھی رانی پروگرامز بھی پنجاب کے دیگر اضلاع میں اسی نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کیے جا سکیں۔

زوبیہ مدثر نے صوبائی وزیر جناب سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس پروگرام کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈویژنل ڈائریکٹر اشتیاق احمد، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا، ڈائریکٹر پلاننگ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مزمل یار، ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب آسیہ، ضلعی انتظامیہ، لاہور سے آئے ہوئے افسران و اسٹاف اور اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور محنت نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رحیم یار خان مکمل نظم و ضبط، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور ضلع کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنانے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔







13/02/2026

بیٹی کا وقار، ریاست کا عہد۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، ڈویژنل ڈائریکٹر جناب اشتیاق احمد اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رحیم یار خان محترمہ زوبیہ مدثر نے پی سی مارکی رحیم یار خان میں 160 مسلم بیٹیوں کو ان کی مذہبی روایات کے مطابق خوشیوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

13/02/2026

ہر بیٹی، ریاست کی امانت۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، ڈویژنل ڈائریکٹر جناب اشتیاق احمد اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رحیم یار خان محترمہ زوبیہ مدثر پی سی مارکی رحیم یار خان میں 6 مسیحی بیٹیوں کو ان کی مذہبی روایات کے مطابق رخصت کر رہی ہیں۔

13/02/2026

ریاست ہوگی ماں کے جیسی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، ڈویژنل ڈائریکٹر جناب اشتیاق احمد اور ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپا کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال رحیم یار خان محترمہ زوبیہ مدثر پی سی مارکی رحیم یار خان میں 22 ہندو بیٹیوں کو ان کی مذہبی روایات کے مطابق رخصت کر رہی ہیں۔

13/02/2026

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جناب سہیل شوکت بٹ، ڈھی رانی پروگرام کی باوقار تقریب میں ضلع رحیم یار خان میں خطاب کرتے ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے حکومتِ پنجاب کے فلاحی اقدامات، مستحق خاندانوں کی معاونت اور سماجی تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا۔






آج 12 فروری 2026 کو رحیم یار خان نے صرف گرین بس سروس کا افتتاح نہیں دیکھا بلکہ اپنے ہی شہریوں کے ہاتھوں محبت کو پھولوں ک...
12/02/2026

آج 12 فروری 2026 کو رحیم یار خان نے صرف گرین بس سروس کا افتتاح نہیں دیکھا بلکہ اپنے ہی شہریوں کے ہاتھوں محبت کو پھولوں کی بارش میں ڈھلتے ہوئے محسوس کیا۔

یہ دن ایک تقریب نہیں تھا، یہ ایک کیفیت تھی۔ ایک ایسا لمحہ جس نے وقت کو تھام لیا، سڑکوں کو جشن میں بدل دیا، اور دلوں کو ایک ساتھ دھڑکنے پر مجبور کر دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گرین بس سروس کا باوقار افتتاح صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ پنجاب جناب بلال اکبر خان اور صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب جناب صہیب بھرت نے کیا۔ اس تاریخی موقع پر خصوصی افراد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ باقاعدہ طور پر افتتاحی تقریب کا حصہ بنے اور اسی بس میں سوار ہو کر اس سفر کو یادگار بنایا۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب ظہیر انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس جناب رانا ریاست علی کی نگرانی میں انتظامات ایسے منظم تھے جیسے کسی خواب کو ترتیب دیا گیا ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ، رحیم یار خان محترمہ زوبیہ مدثر کی ہدایت پر اعجاز احمد چوہدری، عامر نعیم مغل اور عبدالماجد ارائیں نے خصوصی افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے گرین بس کے افتتاح میں حصہ لیا اور اسی گاڑی میں سوار ہوئے۔

یہ پنجاب کی واحد بس سروس ہے جس میں خصوصی افراد کے لیے باقاعدہ ریمپس تعمیر کیے گئے ہیں۔ جیسے ہی وہیل چیئرز کے ذریعے خصوصی افراد باوقار انداز میں بس میں سوار ہوئے، گاڑی میں موجود صوبائی وزراء، کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، ضلعی بیوروکریسی، سیاسی و سماجی شخصیات اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے دل کی گہرائیوں سے ان کا استقبال کیا۔

جب گرین بس اٹک پمپ سے روانہ ہوئی اور چھلا والا پل کی سمت بڑھی تو فضا پھولوں کی خوشبو سے معطر ہو گئی۔ ہر ہاتھ میں پھول تھے، اور لوگ والہانہ محبت کے ساتھ گاڑی پر اور اس میں سوار افراد پر پھول نچھاور کر رہے تھے۔

ہم نے بارش کو بادلوں سے برستے دیکھا ہے، مگر آج رحیم یار خان نے پھولوں کو عوامی ہاتھوں سے برستے دیکھا۔ ہر لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو رہا تھا۔

سڑکوں کے کنارے عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر تھا۔ گاڑی میں بیٹھے افراد کو ہر سمت عوام ہی عوام دکھائی دے رہے تھے۔ طویل قطاریں، فلک شگاف نعرے، استقبالی تالیوں کی گونج اور بکھرتی ہوئی پتیاں ایسا منظر تخلیق کر رہی تھیں جو صرف دیکھا نہیں بلکہ محسوس کیا جا رہا تھا۔

شہر کا نظم و ضبط اپنی مثال آپ تھا۔ ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، ایمبولینس سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ہر قدم ترتیب میں تھا، ہر لمحہ باوقار تھا، اور ہر منظر اعتماد سے بھرپور تھا۔

آج کا دن اس بات کا گواہ ہے کہ جب قیادت، انتظامیہ اور عوام ایک ساتھ ہوں تو صرف ایک منصوبہ شروع نہیں ہوتا بلکہ ایک نئی تاریخ رقم ہوتی ہے۔

یہ محض گرین بس سروس کا افتتاح نہیں تھا،
یہ محبت کا اظہار تھا،
یہ امید کا اعلان تھا،
یہ ایک شہر کا اپنے مستقبل کو خوش آمدید کہنا تھا۔









10/02/2026
20/10/2025

Building bridges Not walls...
United for peace and prosperity
# diwali event

17/10/2025

Address

Deputy Director Social Welfare
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Social Welfare Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share