Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan

Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan Help those in need, with the best of my ability. I'll work upholding the vision of my leaders

اہل اسلام کو شب قدر مبارک ہو
27/03/2025

اہل اسلام کو شب قدر مبارک ہو

ہوگی انصاف کی جیت۔۔۔پاکستان زنداباد۔۔۔
14/08/2023

ہوگی انصاف کی جیت۔۔۔
پاکستان زنداباد۔۔۔


وقت، مہینے اور سال بدلتے رہتے ہیں۔ انسانی کارنامے، واقعات وحادثات ان کا حصہ بنتے رہتے ہیں، یاد رہتے ہیں۔ تاریخ انہی کارن...
01/01/2023

وقت، مہینے اور سال بدلتے رہتے ہیں۔ انسانی کارنامے، واقعات وحادثات ان کا حصہ بنتے رہتے ہیں، یاد رہتے ہیں۔ تاریخ انہی کارناموں، واقعات اور حادثات سے عبارت ہے۔ ہر نیا دن انسان کے لئے نئے انقلاب لے کر آتا ہے۔ تاریخ کا پہیہ ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں گھومتا ۔ زندہ قومیں ہر نئے دن کو خوش آمدید کہتی ہیں اور گزرے دنوں کے واقعات و حادثات سے سبق لیتی ہیں۔ یہ قانون قدرت بھی ہے اور تاریخ کا سبق بھی۔ آج سے ہم پر نیا سال 2023 ء سایہ فگن ہو چکا ہے۔ ہمیں اسے خوش آمدید کہنا ہے، ہلا گلا کرکے نہیں، پٹاخے چھوڑ کر نہیں بلکہ کچھ اہداف، کچھ معیارات مقرر کرنے ہیں۔ جو ہمیں ہر مثبت سوچ ہر مثبت عمل کا عادی بنا دیں۔ امسال کچھ فیصلے بھی کرنا ہوں گے کہ ہم کہاں کہاں کج روی کا شکار ہیں اور کہاں کہاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ہماری صنعت و معیشت،تعلیم و تربیت، تاریخ و ثقافت، میں بہت سے جھول ہیں۔ ہمارے تانے بانے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ ہماری معاشرت اور سماج بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ’’نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں‘‘۔ نیا سال ہم سے مثبت تبدیلیوں اور تعمیری انقلاب کا متقاضی ہے۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے اندر کو تبدیل کریں کیونکہ باطنی انقلاب خارجی انقلاب سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ بحیثیت قوم ہم نے اقوام عالم کے ساتھ بھی کھڑے ہونا ہے ان کے سامنے بھی کھڑا ہونا ہے اور عصری تاریخ کے تمام چیلنجوں کا بحیثیت قوم مقابلہ کرنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد اپنی مٹی سے اپنی معیشت، صنعت، معاشرت، سماج، تاریخ، ثقافت اور ادب کو بنانے سنوارنے ، نکھارنے کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔ اگر ہم سننے والے کان رکھتے ہیں تو یہی نئے سال کا پیغام ہے۔
زین علی مزاری چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع رحیم یار خان

Police Department Rahim Yar Khan Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan
28/12/2022

Police Department Rahim Yar Khan Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan

آج کے نیشنل و ریجنل اخبارات میں کوریج ۔انشاء اللہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔
20/12/2022

آج کے نیشنل و ریجنل اخبارات میں کوریج ۔
انشاء اللہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے دائم اکرم کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلیٹ سیل کے چیئرمین زین علی مزاری ...
19/12/2022

خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلباء کے ایک وفد نے دائم اکرم کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلیٹ سیل کے چیئرمین زین علی مزاری سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے احساس پروگرام کے حوالے سے طالب علمو ں کو تعلیمی کفالت پروگرام وسکالر شپ کے حوالے سے درپیش مسائل پربات کرتے ہوئے کہا کہ 333سیلاب متاثرین طلباء کے اور54سکالر شپ کی گرانٹ سے محروم طلباء کو ڈیفالٹر لسٹ سے نکال کر احساس پروگرام کے حوالے سے اہل قرار دیا جائے تاکہ ان طالب علموں کے تعلیم اخراجات کے حوالے سے آنے والے مسائل کو کم سے کم کیا جائے کیونکہ یہ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں زیادہ فیسز ہونے کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ودیگر استعدادنہ رکھنے کے باعث بہت سے طالب علموں کو تعلیم ادھوری چھوڑنی پڑ جاتی ہے اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب کمپلیٹ سیل کے چیئرمین زین علی مزاری نے ان مسائل کو چیئرمین احساس پروگرام ثانیہ نشتر کے ذریعے حل کروانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان معاملات کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے اورانشاء اللہ ان طالب علموں کے لئے سکالر شپ کی بحالی کی بہت جلد نوید سنائیں گے کیونکہ یہ طالب علم تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقے اورملک کے لئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے ہماری حکومت تعلیم کی اہمیت اورتعلیمی مسائل حل کرنے کو اپنے پہلے دن سے اپنے بنیادی ایجنڈے کا حصہ بنا رکھا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہمیشہ اپنے دور میں طلباء کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں جوکہ تعلیمی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں طلباء کے مسائل ہو ں،اساتذہ کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ملک میں تعلیمی خواندگی کو بہتر کرنے کے لئے اپنا بھرپورکردار ادا کرتے ہیں۔

Thanks for the coverageDaily Aghaz e Safar Multan
19/12/2022

Thanks for the coverage
Daily Aghaz e Safar Multan

Thanks for the coverageDaily Ausaf Rahim Yar Khan
19/12/2022

Thanks for the coverage
Daily Ausaf Rahim Yar Khan

We are all witness to how CM Saab has shown Grace and has proved to be a true friend in times of need . Respect For our ...
17/12/2022

We are all witness to how CM Saab has shown Grace and has proved to be a true friend in times of need . Respect For our beloved CM and Moonis Elahi ❤️

Imran Khan Chaudhry Parvez Elahi

17/12/2022
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے،عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،چھٹی کے اوقات می...
17/12/2022

وزیر اعلیٰ پنجاب کے خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے،عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،چھٹی کے اوقات میں سکولز وکالجز کے باہر ٹریفک رش کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل زین علی مزاری نے شیخ زید سکول اورآکسبریج سکول کے باہر بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے پرنسپل شیخ زید پبلک سکول نجیب اللہ اور سب انسپکٹر ٹریفک پولیس فیصل گل سے ٹریفک مسائل بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوامی مسائل کو حل کرے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل زین علی مزاری نے پرنسپل شیخ زید پبلک سکول نجیب اللہ سے شیخ زید پبلک سکول کے گارڈ کو ٹریفک پولیس سے ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریننگ کروانے سے متعلق مشورہ دیا اوراس سلسلہ میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس فیصل گل کو تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
Moonis Elahi DC Rahim Yar Khan Chaudhry Parvez Elahi Zubair Khan Official

رحیم یارخان:عوام کو ریلیف دینے اور شکایت کا ازلہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے شکایت سی...
16/12/2022

رحیم یارخان:عوام کو ریلیف دینے اور شکایت کا ازلہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے شکایت سیل کا قیام احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل رحیم یارخان زین علی مزاری سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس موقع ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق سے تھانوں کے خلاف عوامی شکایات پر عمل درآمدکروانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ہم ہر وقت عوام کی جان ومال کے تحفظ اورامن وامان کو قائم رکھنے کے لئے تیار ہیں،چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل رحیم یارخان زین علی مزاری نے انہیں بتایا کہ وزیراعلیٰ شکایت سیل سے فوری انصاف مل رہاہے محکموں کے اعلیٰ افسران تعاون سے ہی لوگوں کو سستااورفوری انصاف اورکرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

Address

Deputy Commissioner Office
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chairman Chief Minister's Complaint Cell Dist. Rahim Yar Khan:

Share