Zirat Nama زراعت نامہ

Zirat Nama زراعت نامہ Plant Doctor

24/08/2026

🌿 اگست میں لگائے جانے والے پودے
------------
🌸 پھولدار پودے
🌺 گلاب (Rose)
🌸 مدھو مالتی (Rangoon Creeper)
🌿 گل مہندی / بالسَم (Balsam)
🌼 گیندا (Marigold)
🌺 گڑھل / ہیبسکس (Hibiscus)
🌸 بوگن ویلیا (Bougainvillea)
🌼 ونکا / صدابہار (Vinca)
🌺 چنبیلی (Jasmine)
🌸 موتیا (Arabian Jasmine)
🌺 گل مہر (Gulmohar)
🌼 امبر بیل (Morning Glory)
🌸 کاسماس (Cosmos)
🌼 زینیا (Zinnia)
🌸 سورج مکھی (Sunflower)
🌼 کلیو می (Cleome)
🌺 پورٹولاکا / نون بجیا (Portulaca)
🌸 پیٹونیا (صرف ٹھنڈے علاقوں میں ماہ کے آخر میں)
🌺 ڈیانتھس (ٹھنڈے علاقوں میں آخرِ اگست)
-------------
🪴 انڈور اور آرائشی پودے
🌿 منی پلانٹ (Money Plant)
🌱 سانپ پودا (Snake Plant)
🌿 اریکا پام (Areca Palm)
🌴 فین پام (Fan Palm)
🌿 شفلرا (Schefflera)
🌿 ڈریسینا (Dracaena)
🌿 ایگلونیما (Aglaonema)
🌿 فیلوڈینڈرون (Philodendron)
🌿 زیزی پلانٹ (ZZ Plant)
🌿 پیس للی (Peace Lily)
🌿 مونسٹیرا (Monstera)
🌿 ایلوویرا (Aloe Vera)
🌿 سپائیڈر پلانٹ (Spider Plant)
🌿 سنگونیم (Syngonium)
🌳 سایہ دار اور آرائشی درخت
🌳 نیم (Neem)
🌳 کچنار (Bauhinia)
🌳 امرلٹاس (Golden Shower Tree)
🌳 گل مہر (Delonix regia)
🌳 اشوک (Ashoka)
🌳 سفیدہ (Eucalyptus)
🌳 کونوکارپس (Conocarpus)
🌳 پام کی مختلف اقسام
🌳 سکھ چین (Sukh Chain)
🌳 شہتوت (Mulberry)
----------
🍋 پھلدار پودے
🥭 آم (صرف برسات میں نئے پودے)
🍋 لیموں
🍊 کاغذی لیموں
🍊 مالٹا (بارش والے علاقوں میں)
🍊 کینو
🥭 امرود
🍑 آڑو (پہاڑی علاقوں میں)
🫒 زیتون (معتدل علاقوں میں)
🥥 ناریل (ساحلی علاقوں میں)
-------------
🥬 سبزیاں
🥬 پالک (ماہ کے آخر میں)
🥦 بروکلی (آخرِ اگست)
🥬 بند گوبھی (نرسری)
🥬 پھول گوبھی (نرسری)
🥬 سلاد پتا (ٹھنڈے علاقوں میں)
🌱 مولی
🥕 شلجم (آخرِ اگست)
🌶️ شملہ مرچ
🌶️ مرچ
🍅 ٹماٹر (نرسری)
🥒 کھیرا
🥒 کھیرہ
🫘 لوبیا
🫛 بھنڈی
🥬 میتھی
🌿 دھنیا
🌿 پودینہ
--------------
🌿 جڑی بوٹیاں
🌿 تلسی
🌿 پودینہ
🌿 لیمن گراس
🌿 روزمیری
🌿 تھائم
🌿 اوریگانو
🌿 بابونہ (ٹھنڈے علاقوں میں آخرِ اگست)
---------------
🌱 لان اور گراؤنڈ کور
🌱 ڈربن گھاس (Durban Grass)
🌱 میکسیکن گھاس
🌱 کورین گھاس
🌱 برمودا گھاس

24/08/2026

جن درختوں کی ٹہنی زمین میں دبانے سے پودا اُگتا ھے یا ٹہنی پھوٹ کر پودا بنتی ہے، وہ مندرجہ ذیل ہیں،
اور باقی کے درخت جن کا نام اس لسٹ میں نہیں وہ ظاہر ہے بیج سے اُگتے ہیں۔۔۔۔۔

اس طرح پودے اگانے کے لئے بہترین مہینہ فروری اور مارچ کا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔
لیکن ساون کا مہینہ بھی اس کام کے لئے بہترین موقع سمجھا جاتا ہے۔۔۔

1. انگور
2. انار
3. گلاب
4. مٹھا (ٹنل میں)
5. سکھ چین
6. موتیا
7. پاپولر
8. پلکن
9. شیشم
10. سوھانجنا(مورنگا)
11. انجیر
12. بوگن ویلیا
13. املوک جاپانی پھل
14. شہتوت
15. امرود
16. پپل

*جب بھی آم کے پودے کی کانٹ چھانٹ کریں ان پوائنٹس کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں*1. All pruning equipment are clean and sharp.1۔ ...
24/08/2026

*جب بھی آم کے پودے کی کانٹ چھانٹ کریں ان پوائنٹس کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں*

1. All pruning equipment are clean and sharp.
1۔ کانٹ چھانٹ کے تمام آلات صاف ستھرے اور تیز ہوں۔
2. Dispose off cuttings, twigs and branches immediately after pruning.
2۔ تمام کاٹی جانی والی شاخوں کو باغ سے باہر ٹھکانے لگائیں۔
3. Best time to prune - as early as possible after harvesting.
3۔ کانٹ چھانٹ کا بہترین وقت پھل کی توڑائی کے فوراً بعد کا ہے۔
4. What branch to cut and what not to cut - try to cut down more of the shoots that had fruited in the previous season.
4۔ کن شاخوں کو کاٹنا چاہیے اور کن کو نہیں اس کا بہترین فیصلہ کریں۔ کوشش کریں زیادہ تر وہ شاخیں کاٹی جائیں جنہوں نے پچھلے سال پھل اٹھایا ہو۔
5. Destroy diseased plant parts (burn)
5۔ کاٹی جانی والی بیمار شاخوں کو جلا دیں۔
6. Apply fungicides on major cuts
6۔ کاٹی کے دوران پودے پر جتنے بھی بڑے کٹ لگے ہوں ان پر پھپھوند کش/ بورڈوپیسٹ کا لیپ کریں۔
7. Partially open the tree to catch more light.
7۔ پودےکے تمام حصوں تک ہوا اور روشنی کے پہنچنے کو یقینی بنائیں۔

*DID YOU KNOW**کیا آپ جانتے ہیں پھل کی توڑائی کے بعد کھاد دینا کیوں ضروری ہے؟* اور یہ کیوں ریکمنڈ کیا جاتا ہے کہ آم کے پ...
24/08/2026

*DID YOU KNOW*
*کیا آپ جانتے ہیں پھل کی توڑائی کے بعد کھاد دینا کیوں ضروری ہے؟*
اور یہ کیوں ریکمنڈ کیا جاتا ہے کہ آم کے پودوں کو دی جانی والی خوراک کی کل مقدار میں سے 70 فیصد نائیٹروجن، 100 فیصد فاسفورس اور 50 فیصد پوٹاش پھل کی توڑائی کے فوراً بعد (immediately after harvest) جبکہ 30 فیصد نائٹروجن خوابیدگی (dormancy) کے آخری ایام اور 50 فیصد پوٹاش دانہ بننے (after fruit set) پر دیں؟
یاد رہے کہ آم کا پیداواری چکر ان پانچ مراحل سے مکمل ہوتا ہے
1۔ نباتاتی بڑھوتری
2۔ جڑوں کی بڑھوتری
3۔ خوابیدگی
4۔ پھولوں کا نکنا اور پھل کا بننا
5۔ پھل کی بڑھوتری
آم کے پودوں کو دی جانے والی خوراک (کھادوں) کے میں تین بڑے اور بنیادی عناصر (نیوٹرینٹس) ہوتے ہیں، نائیٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش
چونکہ نائٹروجن پودے کو نئی بڑھوتری کی طرف مائل کرتی اور پودے کو فوراً دستیاب بھی ہو جاتی ہے۔ اسی لئےخوراک کی کل مقدار میں سے 70 فیصد نائیٹروجن پھل کی توڑائی کے فوراً بعد دینے کا مقصد یہ ہے کہ پودا نئی نباتاتی بڑھوتری بروقت لے۔ یہ نئی نباتاتی بڑھوتری ہی ہے جو آئیندہ سیزن میں پھل کی ضامن ہے۔ اگر یہ بڑھوتری بروقت حاصل ہو جائے اور پختہ ہو جائے تو یہ آنے والے دنوں میں سردی کا بھی مقابلہ کر سکتی ہے۔ دوسرا بقیہ 30 فیصد نائیٹروجن پھول نکلنے کے مرحلے سے دو ہفتے پہلے دیتے ہیں اس سے پودا خوابیدگی سے بروقت نِکل کر پھول نکلنے کے مرحلے میں داخل ہو جاتا ہے۔ اگر سردی کے بعد پودا بروقت بڑھوتری شروع کر دے تو کم درجہ حرارت کے دنوں میں ہونے والی بڑھوتری پھول پیدا کرتی ہے۔ اور اس طرح اس مرحلہ پر دی جانی والی نائٹروجن زیادہ پھول لانے کا ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ زیادہ اور بروقت پھول زیادہ اور صحت مند پھل بننے کی بنیاد ہے۔
فاسفورس جڑوں کو صحت مند بناتی ہے لیکن فوراً دستیاب نہیں ہوتی اس لیئے پھل کی توڑائی کے فوراً بعد جس وقت نائیٹروجن دی جاتی ہے اسی کے ساتھ 100 فیصد فاسفورس دیتے ہیں ایک تو کچھ ٹائم بعد یہ پودے کو دستیاب ہو جاتی ہے دوسری طرف پودا اپنے نباتاتی بڑھوتری سے جڑوں کی بڑھوتری کے مرحلے میں داخل ہو جاتاہے۔ اس طرح جڑوں کی بڑھوتری کے وقت فاسفورس پودے کو دستیاب ہوتی ہے۔
پوٹاش ایک تو نباتاتی بڑھوتری کو پختہ کرتا ہے دوسرے پھل کے سائز اور پکنے پر اچھی رنگت کو یقینی بناتا ہے۔ اس لیے 50 فیصد پوٹاش جو کہ توڑائی کے بعد نائیٹروجن اور فاسفورس کے ساتھ دی جاتی ہے اس سے نئی نباتاتی بڑھوتری پختہ اور صحت مند ہو کر سردی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ جبکہ 50 فیصد پھل کا دانہ بننے پر دینے سے اچھے سائز اور بہترین رنگت والے پھل کے حصول کو یقینی بناتی ہے۔

*آم کے پودوں کو چھتری کے نیچے کھاد کہاں پر دیں؟*آم کے پودوں کو خوراک دیتے وقت ان چار باتوں کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔...
24/08/2026

*آم کے پودوں کو چھتری کے نیچے کھاد کہاں پر دیں؟*
آم کے پودوں کو خوراک دیتے وقت ان چار باتوں کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
1۔ صحیح وقت پر
2۔ صحیح مقدار میں
3۔ صحیح ذرائع سے
4۔ صحیح جگہ پر
صحیح جگہ سے مراد آم کے پودوں کو خوراک ایسی جگہ پر ڈالنا ہے جہاں خوراک اٹھانے والی جڑیں موجود ہوں۔ یاد رہے زمین میں موجود جڑوں کے تمام حصے خوراک نہیں اٹھا سکتے۔ تنے کے قریب موٹی جڑیں اور زمین کے اندر زیادہ گہرائی والی جڑیں پودے کو سہارا دیتی ہیں جبکہ موٹی جڑوں کے آخری سِروں پر بال سے بھی باریک جڑیں زمین سے پودے کے لیے خوراک حاصل کرتی ہیں۔ اگر خوراک ان باریک جڑوں سے دور ہے یا پانی میں حل ہو کر خوراک والا محلول ان جڑوں تک نہیں پہنچ پاتا تو پودے یہ خوراک جذب نہیں کر سکتے۔
یہ باریک خوراک اٹھانے والی جڑیں تنے کے ساتھ براہ راست جڑوں پر تقریباً نہیں ہوتے۔ لہذا جب بھی آم کے پودوں کو کھاد دیں براہ راست تنے کے قریب نہ دیں بلکہ پودے کی چھتری کا پھیلاؤ اور زمین کی نوعیت (یعنی زمین سخت ہے یا نرم) کو دیکھ کر دیں۔ تنے سے دور لیکن چھتری کے بیرونی سِروں کے اندر خوراک اٹھانے والی جڑیں موجود ہوتی ہیں، یہاں پر کھاد دیں۔...

18/08/2026
18/08/2026

گرین ٹریکٹر سکیم کے لیے خوشخبری

کاشتکار بھائیوں کے لیے ایک بار پھر بڑی خوشخبری!

گرین ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے لیے پورٹل دوبارہ آن کر دیا گیا ہے۔ اب اہل کاشتکار بھائی بآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار
جیسے ہی آپ دیے گئے لنک پر کلک کریں گے تو وہاں درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار اور تمام ضروری معلومات سامنے آ جائیں گی۔ آپ اسی طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

https://gts.punjab.gov.pk/
اور ہمارے واٹس ایپ چینل کو لازمی فالو کریں

https://chat.whatsapp.com/IIRCw6hAFRoCgXSsNv82bu?s=cl&p=a&mlu=0

Address

Canal Garden
Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zirat Nama زراعت نامہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share