Revenue Employees Coordination Council Rahim Yar Khan

Revenue Employees Coordination Council Rahim Yar Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Revenue Employees Coordination Council Rahim Yar Khan, Government Official, Deputy Commissioner Office, Rahimyar Khan.

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کی تقریب حلف برداری کا آغاز جناب حافظ محمد دستگیر صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور جن...
16/10/2022

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کی تقریب حلف برداری کا آغاز جناب حافظ محمد دستگیر صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور جناب اللّٰہ بچایا صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی اس کے بعد جناب چوہدری عبدالستار صاحب، جناب نزر عباس صاحب، جناب عرفان عباسی صاحب نے ملازمین کے حقوق کے لیے گذارشات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب سردار محمد لطیف خان صاحب نے اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان جناب سرمد علی بھاگت صاحب نے یقین دلایا کہ تمام ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اور ان کی تمام مشکلات کو قوانین کے مطابق حل کیا جائے گا۔ اس پر تمام ملازمین نے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا۔

16/10/2022

میڈیا کوریج حلف برداری تقریب

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کی تقریب حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر آفس رحیم یار خان کے تمام ملازمین نے  شرکت کی اور عہ...
16/10/2022

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کی تقریب حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر آفس رحیم یار خان کے تمام ملازمین نے شرکت کی اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ہمیشہ اسی طرح اتحاد، پیار، محبت اور بھائی چارے سے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے عہدیداران نے مورخہ 15 اکتوبر 2022 کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔ مہما...
16/10/2022

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے عہدیداران نے مورخہ 15 اکتوبر 2022 کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب سردار محمد لطیف خان صاحب نے عہدیداران سے حلف لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان جناب سرمد علی بھاگت صاحب نے خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کی اور عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے چیئرمین جناب چوہدری عبدالستار صاحب، صدر جناب محمد عرفان عباسی صاحب اور...
16/10/2022

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے چیئرمین جناب چوہدری عبدالستار صاحب، صدر جناب محمد عرفان عباسی صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب چوہدری تنویر اقبال انجم صاحب کی کابینہ کے عہدیداران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جناب سید موسیٰ رضا صاحب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ریونیو ایمپلائیز کوآرڈینیش کونسل رحیم یار خان کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے پروگرام بارے جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کو آگاہ کیا گیا اور دیگر ملازمین کو درپیش مسائل بارے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انجمن پٹواریان کے ڈویژنل صدر جناب رئیس اللّٰہ بچایا صاحب نے پٹواریوں کی پروموشن بطور گرداور کے بارے میں بات کرتے ہوے کہا کہ پٹواریوں کی پروموشن سے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔ بہت سے سنیر پٹواری ریٹائرمنٹ کے بالکل قریب ہیں ان کی پروموشن لازمی ہے۔ مزید یہ کہ اس پروموشن سے حال ہی میں تعینات ہونے والے ریونیو فلیڈ سٹاف پٹواریان کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلہ بھی حال ہوتا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر جناب سید موسیٰ رضا صاحب نے کہا کہ آپ کے تمام مسائل جائز نوعیت کے ہیں اور پروموشن ہر ملازم کا حق ہے۔ کسی بھی ملازم کو ترقی دینے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انشاء اللہ میرٹ کی بنیاد پر پروموشن کا عمل مکمل کیا جاے گا۔ اس موقع پر ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے صدر جناب محمد عرفان عباسی صاحب، جنرل سیکرٹری جناب چوہدری تنویر اقبال انجم صاحب، ڈویژنل صدر پٹواریان جناب رئیس اللہ بچایا صاحب، جناب چوہدری عبدالستار صاحب، جناب وسیم احمد بھٹی صاحب، جناب محمد ارشد بٹ صاحب، جناب جام مشتاق احمد صاحب و دیگر عہدیداروں نے جناب سید موسیٰ رضا صاحب ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہونے ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یارخان کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے قیام کے لئے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر آفس رحیم یار...
16/10/2022

ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے قیام کے لئے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر آفس رحیم یار خان کے گریڈ 1 تا 17 تک کے ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کے قیام کے اغراض و مقاصد، ملازمین کی فلاح وبہبود اور تحفظ، ادارہ جاتی اصلاحات، دفتری امور میں بہتری، عوامی مسائل کے بروقت ازالہ اور ادارہ کی نیک نامی میں اضافہ کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کی صدارت جناب چوہدری عبدالستار صاحب گرداور، جناب رئیس اللّٰہ بچایا صاحب ڈویژنل صدر انجمن پٹواریان، جناب چوہدری عتیق الرحمن صاحب ضلعی صدر انجمن پٹواریان، جناب محمد عرفان عباسی صاحب، جناب وسیم احمد بھٹی صاحب، جناب جام مشتاق احمد صاحب، جناب محمد ارشد بٹ صاحب، جناب رانا سلیمان صاحب اور جناب احسن عزیز پنوار صاحب نے دیگر سینئر ملازمین کے ہمراہ کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد عرفان عباسی صاحب نے ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو فوری اور بروقت ریلیف کی فراہمی کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں جس کے لئے سرفہرست ضروری ہے کہ محکمہ مال کے تمام کیڈر پر موجود خالی اسامیوں پر فوری نئی بھرتیاں کی جائیں۔ ضلع میں اسٹینوگرافر اور اسسٹنٹ کی ڈائریکٹ بذریعہ پبلک سروس کمیشن بھرتی عرصہ 30 سال سے التواء کا شکار ہیں جبکہ محکمہ مال حکومتی واجبات کی وصولی سمیت متعدد عوامی نوعیت کے براہ راست مسائل کے ازالہ کے لئے محدود وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ کوشاں ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور محکمہ مال کے امور کی انجام دہی کے لئے دستیاب افرادی قوت ناکافی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ محکمہ مال کے تمام کیڈر میں دستیاب خالی اسامیوں سمیت موجودہ حالات کے پیش نظر مزید نئی بھرتیاں کی جائیں۔ محکمہ مال کے ملازمین شب و روز محکمہ کی بہتری، افسران کی نیک نامی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اپنی خدمات نیک نیتی سے انجام دے رہے ہیں مگر دوران سروس محکمہ کے ملازمین کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ افسران اپنے ماتحت عملہ کا تحفظ اور سرکاری امور میں بے جا بیرونی مداخلت کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ ملازمین بلا خوف و خطر اپنے فرائض منصبی انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فورم کے قیام کا مقصد اپنے ریٹائرڈ یا فوت ہونے والے مشکلات سے دوچار گھرانوں کا معاشی و سماجی تحفظ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی اصلاحات میں بہتری کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا تاہم ہر ادارے کی طرح اس میں بھی بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو اس اہم شعبہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہوئے ملازمین کو بلا جواز سرکاری امور کی انجام دہی میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں جس کے سدباب کے لئے ترجیحی بنیادوں پر افسران کو میڈیا عہدیداران کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھانا ہوں گے جس میں یہ فورم بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔ اجلاس میں مشترکہ مشاورت سے ریونیو ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل رحیم یار خان کی صدارت کے لئے جناب محمد عرفان عباسی صاحب، نائب صدر محمد وسیم بھٹی، سینئر نائب صدر اؤل ملک نذر عباس، سینئر نائب صدر دوئم عبدالباسط، جونیئر نائب صدر اؤل عارف محمود چنہ، جونیئر نائب صدر دوئم شہزاد احمد خان، جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اقبال انجم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہزاد عاشق، ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خالد حسین، فنانس سیکرٹری منصور مہر، ڈپٹی فنانس سیکرٹری رانا رشید اختر، انفارمیشن سیکرٹری محمد صفدر انجم، ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری جام مشتاق احمد، آفس سیکرٹری اظہر نیاز کانجو، ایڈیشنل آفس سیکرٹری شکیل احمد خان، چیئرمین مجلس عاملہ محمد ارشد بٹ، ایڈیشنل چیئرمین مجلس عاملہ سکندر اعظم کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ مال کے سینئر و جونیئر کلیریکل سٹاف، گرداوران، پٹواری، ڈرائیورز، نائب قاصدان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Address

Deputy Commissioner Office
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923458014260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Revenue Employees Coordination Council Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Revenue Employees Coordination Council Rahim Yar Khan:

Share