21/05/2026
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن“کھیلتا پنجاب”کے تحت بھونگ سپورٹس کمپلیکس میں امن میلہ ملاکھڑا کا انعقاد
کچہ کے مکینوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شاندار اقدام
کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا اور آر پی او غازی محمد صلاح الدین کی بطور مہمان خصوصی شرکت
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، ڈی پی او عرفان علی سموں سمیت شاہد حمید چوہدری ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رحیم یار خان ، عمران رسول رانجھا اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد،ملک نصراللہ چیف آفیسر ضلع کونسل ،زوہیب خان لغاری چیف آفیسر مو نسپل کمیٹی صادق آباد و دیگر افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
میلہ ملاکھڑا میں نامور پہلوانوں کے درمیان دلچسپ مقابلے، شائقین کا بھرپور جوش و خروش
کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور کی جانب سے پہلوانوں میں نقد کیش انعامات تقسیم
کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں، کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا
کھیل نہ صرف جسمانی نشوونما بلکہ بھائی چارے، امن اور محبت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔عرفان علی کاٹھیا
کچہ کے علاقوں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوان نسل کے لئے خوش آئند ہیں۔ آر پی او غازی محمد صلاح الدین
کھیلوں کے انعقاد سے کچہ میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ
کچہ کے علاقوں میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر شاہد حمید چو ہدری