Team Sami Zarkoon

Team  Sami Zarkoon humanitarian and Development professiona. masters in Pashtu, brahvi, IR and Public health with 20 year community engagement.
(1)

ٹیم چیرمین سمیع زرکون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ، عالمی بینک کے مالی معاونت سے محکمہ ت...
24/05/2026

ٹیم چیرمین سمیع زرکون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ، عالمی بینک کے مالی معاونت سے محکمہ تعلیم کے تحت چلنے والے سکالرشپ پروگرام سے متعلق یہ اطلاعات ہیں کہ اب تک ضلع کوہلو سے اب تک صرف 8 بچیوں نے، بارکھان سے 9 ،ضلع دوکی سے دوبچیوں نے درخواست جمع کیے ہیں۔واضح رہے کہ ضلع اپر ڈیرہ بگٹی سے کسی نے بھی درخواست جمع نہیں کی ہے۔ لہٰذا اس میسج کے ذریعے عوام سے پر زور اپیل ہے
کہ وہ اپنی بچیوں کے زیادہ سے زیادہ کاغذ جمع کریں اور اس پروگرام سے مستفید ہوں۔ پروگرام لینک:
https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply

ٹیم چیرمین سمیع زرکون


fans Rahila Hameed Khan Durrani Sarfraz SarkarTeam Sami ZarkoonSami Zarkoon

24/05/2026

علاقائی مشہور روایتی تیر اندازی کے کھیل “غزے” کو اُس وقت بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی جب چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے اپنے کوہلو کے قیام کے دوران میڈیا کے دوستوں کے تعاون سے اس قدیمی کھیل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کھیل علاقائی سطح پر اپنی منفرد پہچان اور بے حد مقبولیت رکھتا تھا، مگر دنیا اس حقیقت سے مکمل طور پر آگاہ نہیں تھی کہ یہ صدیوں پرانا ثقافتی کھیل آج بھی دوکی، کوہلو، سنجاوی اور لورالائی کے مختلف علاقوں میں پوری آب و تاب کے ساتھ قائم و دائم ہے۔

چیئرمین سمیع زرکون صاحب کی کاوشوں کی بدولت نہ صرف اس روایتی کھیل کو نئی شناخت ملی بلکہ بلوچستان کی ثقافت، روایات اور تاریخی ورثے کو بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا ہوا۔


















fans Sami Zarkoon Team Sami Zarkoon Sarfraz Sarkar

23/05/2026

چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا، خصوصاً صحت اور غذائیت کے شعبے میں ان کی خدمات قابلِ تحسین رہیں۔
انہوں نے سبی ڈویژن، نصیرآباد ڈویژن، لسبیلہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوام میں متوازن غذا، بچوں کی بہتر نشوونما اور خواتین کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین سمیع زرکون صاحب کا ماننا ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہوتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے غذائی قلت، بچوں میں کمزوری اور صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی مہمات کی حمایت کی تاکہ عوام خصوصاً غریب اور پسماندہ طبقہ بہتر خوراک اور صحت مند زندگی کی اہمیت کو سمجھ سکے۔

انہوں نے نوجوانوں اور خاندانوں کو یہ پیغام دیا کہ اچھی غذا، صحت مند عادات اور متوازن خوراک نہ صرف بیماریوں سے بچاتی ہے بلکہ ایک مضبوط اور کامیاب معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چیئرمین سمیع زرکون صاحب کی یہ خدمات عوامی صحت اور انسانی فلاح کے لیے ان کی مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہی۔





















fans Sami Zarkoon Team Sami Zarkoon Sarfraz Sarkar Bakht Muhammad Kakar

چیئرمین سمیع زرکون صاحب سے ملک نصر اللہ لونی، میر طارق مری اور  لونی سے تعلق رکھنے والے دیگر معزز ساتھیوں کی  ملاقات کی ...
22/05/2026

چیئرمین سمیع زرکون صاحب سے ملک نصر اللہ لونی، میر طارق مری اور لونی سے تعلق رکھنے والے دیگر معزز ساتھیوں کی ملاقات کی تصویر ۔

fansSami ZarkoonTeam Sami ZarkoonSarfraz Sarkar

20/05/2026

ڈاکٹر سلیم زرکون کی جانب سے منعقد کیے گئے پرتکلف عشائیہ میں سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ خان مری،چیئرمین سمیع زرکون صاحب،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر نثار مری،ملک اعظم زرکون معروف تاریخ دان ملک اسد ترین، امراضِ گردہ و مثانہ کے ماہر ڈاکٹر یعقوب زرکون، عالم زرکون، ڈاکٹر نسیم زرکون، انجینئر حنیف زرکون، میر پرویز مری،میر طور خان مری، حاجی عبدالرحمن کنگرانی، گل حسن مری، مصری خان مری اور دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔

عشائیہ کے دوران بلوچستان کی موجودہ سماجی، علمی اور سیاسی صورتحال سمیت نوجوانوں کے کردار، باہمی ہم آہنگی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، شعور اور مثبت سوچ کے ذریعے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

اس موقع پر باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، علمی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ اور بلوچستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔





Sami Zarkoon
fans Sarfraz Sarkar
Team Sami Zarkoon

19/05/2026

کوئٹہ:
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سردار بابر خان موسی خیل اور چئیرمین میر سمیع زرکون بات چیت کرتے ہوئے
















Sami Zarkoon
Sardar Babar Khan Musakhel fans Team Sami Zarkoon

18/05/2026

صحت کارڈ کے حوالے سے مشرقی بلوچی میں ایک معلوماتی ویڈیو ۔
کوہلو کے تمام صحافیوں کو تجویز ہے کہ وہ مفاد عامہ کے حوالے سے مقامی زبان میں ویڈیوز بناتے رہیں۔

https://www.facebook.com/share/v/1CPYNA1jmk/?mibextid=wwXIfr















Bakht Muhammad Kakar
fansSami ZarkoonTeam Sami ZarkoonSarfraz Sarkar

میرا شہر کوھلو Mera Shaher KOHLU

2014 میں کوئٹہ آن لائن کے سالانہ پروگرام برائے رضاکارانہ سرگرمیوں میں چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت ...
18/05/2026

2014 میں کوئٹہ آن لائن کے سالانہ پروگرام برائے رضاکارانہ سرگرمیوں میں چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین سمیع زرکون نے رضا کار عصمت اللہ جوگیزئی و دیگر کارکنان کو بہترین خدمات سرانجام دینے پر تعارفی اسناد پیش کی۔
تقریب کے میزبان کوئتہ آنلائن کے بانی ضیا خان اور محترک کارکن و معروف سماجی رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔











fans Sami Zarkoon Team Sami Zarkoon Sarfraz Sarkar

16/05/2026

گذشتہ ہفتے
چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے DBEYE آفس کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے دوران بلوچ اور اُن کی ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مختلف سماجی، فلاحی اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سمیع زرکون صاحب نے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع، مثبت سرگرمیوں اور بلوچستان کی بہتری کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر باہمی تعاون، اتحاد اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

fans Sami Zarkoon Sarfraz Sarkar Team Sami Zarkoon

کچھ عرصہ قبل چیئرمین سمیع زرکون سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری اور وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ ...
15/05/2026

کچھ عرصہ قبل چیئرمین سمیع زرکون سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤالدین مری اور وائس چیئرمین بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ بلال خان کاکڑ نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے کاروبار کے ممکنہ ذرائع، روزگار اور مختلف مواقع (Opportunities) پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
میں دونوں نوجوان رہنماؤں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے توجہ سے سنا اور اپنے قیمتی خیالات اور معلومات میرے ساتھ شیئر کیں۔

یہ ملاقات بلوچستان کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل، خود روزگار اور ترقی کے نئے راستے کھولنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔

















fans
Sami Zarkoon
Sarfraz Sarkar
Team Sami Zarkoon

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Sami Zarkoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category