10/09/2025
اظہارِ تعزیت
ممتاز قبائلی شخصیت سردار عطاء اللہ دھانی نے بلوچستان کے ممتاز ٹرانسپورٹر، معروف سماجی شخصیت اور لہڑی قبیلے کے سربراہ حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی میر فیروز خان لہڑی مرحوم نہ صرف اپنے قبیلے کے ایک باوقار و محترم سربراہ تھے بلکہ بلوچستان کی سماجی و عوامی خدمت میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک نیک سیرت، دردمند دل رکھنے والے، خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے مخلص رہنما تھے۔ ان کی وفات سے بلوچستان ایک عظیم اور قابلِ قدر شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔"
ہم اس غم کی گھڑی میں لہڑی خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔