Balochistan Officers

Balochistan Officers This page bears information about the officers belonging to Balochistan Province, specially designed for PAS, BCS and BSS officers.

Mr. Muhammad Yaseen serves as Assistant Accountant General (PA&AS/BS-17)
18/04/2025

Mr. Muhammad Yaseen serves as Assistant Accountant General (PA&AS/BS-17)

Mr. Naimatullah (BSS/BS-17)Section Officer (Services-X) S&GADGovt of Balochistan
24/02/2025

Mr. Naimatullah (BSS/BS-17)
Section Officer (Services-X) S&GAD
Govt of Balochistan

29/08/2023

بی ایس ایس اور بی سی ایس کا قضیہ؛ حقائق کیا ہیں؟ (پہلی قسط)

نجیب سائر

دوستو! بی ایس ایس اور بی سی ایس کیا ہیں اور ان کے مابین کیا مسائل ہیں؟ اس لڑائی سے کون متاثر ہوگا، وغیرہ؟ آج کل یہ معاملہ زبان زدِعام ہے۔ ہم نے کوشش کی کہ اس موضوع پہ پبلک میں بات نہ ہو اور مسائل باہمی طور پر سلجھنے چاہئیں کیوں کہ

ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا

عوام کو کچھ بتایا جا رہا ہے اور آفیشلز کو کچھ۔ تحریروں اور ویڈیوز کے ذریعے غلط معلومات کا پرچار کیا جا رہا ہے۔ ہمارے دوست ایک نہیں سن رہے۔ یہ بات ہے تو چلو بات کرکے دیکھتے ہیں۔ کون سچا ہے اور کون راہِ فرار اختیار کررہا ہے، یہ اگلی سطور میں واضح ہوجائے گا۔ کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حقائق کو دیکھا جانا چاہیے۔

بلوچستان بیوروکریسی میں دو کیڈرز وجود رکھتے ہیں؛ بلوچستان سیکرٹریٹ سروس (بی ایس ایس) اور دوسرا بلوچستان سول سروس (بی سی ایس) یعنی فیلڈ ہے۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت مقابلہ کے امتحان یعنی پی سی ایس کے بعد امیدواروں کو ان کی پسند یا پھر میرٹ پر کیڈر آفر کیا جاتا ہے۔ دونوں کے فیڈنگ اسٹاف ہیں۔ پروموشن کے ذریعے کوئی سیکشن آفیسر بنتا ہے تو کوئی اسسٹنٹ کمشنر۔ یہ ہے مختصر بات۔ اب آگے چلتے ہیں۔ فیلڈ والے سیکرٹریٹ میں بھی پوسٹنگ لیتے ہیں جب کہ سیکرٹریٹ افسران کے لیے فیلڈ شجرِ ممنوعہ ہے۔ یہاں سے وہ جنگ شروع ہوتی ہے جس کے سبب آج افسران میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

راقم بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (بی ایس ایس) کی کابینہ کا عہدے دار ہے۔ کئی میٹنگز میں شرکت کی ہے اور بہت سی باتوں کا گواہ بھی۔ یہاں چیدہ چیدہ باتوں پہ بحث ہو گی، باقی رازوں سے آنے والے وقت میں پردہ اٹھایا جائے گا۔

بلوچستان کے علاوہ تمام صوبوں میں پی ایم ایس نافذ ہے۔ پی ایم ایس میں ایک ہی کیڈر ہے۔ پی ایم ایس والے فیلڈ اور سیکرٹریٹ دونوں میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ لڑائی شروع کیوں ہوئی؟ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق جب سیکرٹریٹ کی پوسٹوں پہ فیلڈ افسران تعینات ہوتے رہے اور پروموشن لیتے رہے تو لاوا نے ایک دن پھٹنا تو تھا۔ اس جنگ کے تین بنیادی اسباب ہیں:

1۔ دونوں کیڈرز میں برابری 2۔ فیلڈ میں بی ایس ایس کی انٹری 3۔ پی ایم ایس کا نفاذ

بی سی ایس کے دوست ایک پروپیگنڈا کے تحت عوام اور مستقبل کے افسران سمیت اپنے کیڈر اور سیکرٹریٹ کیڈر میں ناقص معلومات کے سبب غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئیے مندجہ بالا نقاط پہ بحث کرتے ہیں۔ بی سی ایس کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ کے احباب فیلڈ میں اے ڈی سی، ڈائریکٹر وغیرہ تعینات ہوتے ہیں۔ کیا ایسا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں؛

دو ہزار دس میں ایک نوٹیفکیشن کے تحت سیکرٹریٹ اور فیلڈ کی پوسٹیں دونوں کیڈرز میں تقسیم ہوئیں۔ جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے (ڈی ایم جی/پاس وغیرہ کی پوسٹیں شامل نہیں):

سیکرٹریٹ کی پوسٹوں کی تقسیم ( فارمولا 2010):

گریڈ 17: (سیکشن آفیسر) کل پوسٹیں 228: بی ایس ایس 193.80 ، بی سی ایس 34.20

گریڈ 18: (ڈپٹی سیکرٹری) کل پوسٹیں 71: بی ایس ایس 24.85 ، بی سی ایس 17.75

گریڈ 18: (دیگر) کل پوسٹیں 3: بی ایس ایس 1.5 ، بی سی ایس 1.5

گریڈ 19: (ایڈیشنل سیکرٹریز) کل پوسٹیں 34: بی ایس ایس 11.90، بی سی ایس 5.10

گریڈ 19: (پی اینڈ ڈی) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 3، بی سی ایس 3

گریڈ 20: (سیکرٹریز) کل پوسٹیں 33: بی ایس ایس 4.95، بی سی ایس 8.25

گریڈ 20: (دیگر) کل پوسٹیں 7: بی ایس ایس 3.5، بی سی ایس 3.5

گریڈ 21: کل پوسٹیں 4: بی ایس ایس 0.80، بی سی ایس 0.60

فیلڈ میں پوسٹوں کی تقسیم (2010 فارمولا):

گریڈ 17: کل پوسٹیں (اے سی) 77: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 57.75

گریڈ 17: (دیگر) کل پوسٹیں 29: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 29

گریڈ 17: (دیگر) کل پوسٹیں 15: بی ایس ایس 7.5 (اے سی پولیٹیکل/جنرل)، بی سی ایس 7.5

گریڈ 18: (اے ڈی سی آر) کل پوسٹیں 30: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 18

گریڈ 18: (دیگر) کل پوسٹیں 7: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 7

گریڈ 18: (دیگر اے ڈی سی جی) کل پوسٹیں 41: بی ایس ایس 20.5، بی سی ایس 20.5

گریڈ 19: (ڈی سی) کل پوسٹیں 36: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 18

گریڈ 19: (ڈائریکٹرز) کل پوسٹیں 18: بی ایس ایس 9، بی سی ایس 9

گریڈ 20: (ممبرز/ ڈی جی) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 3، بی سی ایس 3

گریڈ 20: (کمشنرز) کل پوسٹیں 6: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 2.4

گریڈ 21: کل پوسٹیں 3: بی ایس ایس 0، بی سی ایس 1.05

اِن کے علاوہ گریڈ 19 کی 8، گریڈ 20 کی 16 اور گریڈ 21 کی 1 پوسٹ دونوں کیڈرز میں برابر تقسیم کی گئی ہیں۔

خلاصہ کچھ یوں بنتا ہے:

گریڈ 17: بی ایس ایس ٪61.04، بی سی ایس ٪38.95

گریڈ 18: بی ایس ایس ٪41.98، بی سی ایس ٪58.01

گریڈ 19: بی ایس ایس ٪41.64، بی سی ایس ٪58.35

گریڈ 20: بی ایس ایس ٪43.60، بی سی ایس ٪56.39

گریڈ 21: بی ایس ایس ٪32.65، بی سی ایس ٪67.34

ذرا غور کیجیے کیسے ایک کیڈر کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سیکرٹریٹ کا کوٹہ گریڈ سترہ کے بعد بڑھتا جاتا مگر یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔ مزید یہ کہ ایسی بہت سی پوسٹیں ہیں جن میں ڈی ایم جی کو شیئر نہیں دیا گیا اور سو فیصد کوٹہ بی سی ایس کے پاس چلا گیا۔ کس قدر ظلم کرکے پوسٹوں کی تقسیم کی گئی ہے۔ فیلڈ کیڈر تعداد میں کم ہونے کے باوجود زیادہ پوسٹیں لے جا رہے ہیں اور سیکرٹریٹ میں تعیناتی بھی جب کہ سیکرٹریٹ کے افسران پروموشن سے بھی رہے اور فیلڈ سے بھی۔ کیا ایسا ہے کہ سیکرٹریٹ والوں کا کوٹہ فیلڈ میں بھی ہے؟ وہاں بھی تو فیلڈ والے براجمان ہیں لہٰذا یہ دعویٰ غلط اور گم راہ کن ہے۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

*بلوچستان میں پی ایم ایس(PMS) کا نفاذ اور بی ایس ایس (BSS)و بی سی ایس(BCS) تنازع۔* سابقہ و زیر اعلیٰ بلوچستان، جام کمال ...
27/08/2023

*بلوچستان میں پی ایم ایس(PMS) کا نفاذ اور بی ایس ایس (BSS)و بی سی ایس(BCS) تنازع۔*

سابقہ و زیر اعلیٰ بلوچستان، جام کمال صاحب کے دورِ حکومت میں بی ایس ایس (BSS)اور بی سی ایس (BCS)سروس گروپس کے تنازع کے حل کے لئے ایک 21 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں دونوں گروپوں کے درمیان 10 سال سے زائد ذیرالتوا مقدمہ بھی معزز ہائی کورٹ نے اسی کمیٹی کو ریفر کیا تاکہ بی ایس ایس (BSS)اور بی سی ایس(BCS) کے درمیان یہ تنازع حکومتِ وقت حل کرے۔

یاد رہے کہ بی ایس ایس(BSS) یعنی سیکرٹیریٹ سروس اور بی سی ایس (BCS)یعنی فیلڈ سروس میں افسران ایک جیسا امتحان یعنی PCS پاس کرکے تعینات ھوتے ہیں، لیکن ان دونوں سروس گروپس کے درمیان شروع سے ایک قانونی تنازع چل رہا ہے۔

21 رکنی پارلیمانی کمیٹی نے کافی غور اور جائزے کے بعد درج زیل سفارشات جام صاحب کے حکومت کو پیش کی:-

1) بی ایس ایسBSS (یعنی سیکرٹیریٹ سروس) اور بی سی ایس BCS (یعنی فیلڈ سروس) کے درمیان غیر منصفانہ پروموشن شئیر کو وفاق سے ملنے والی 32 پوسٹیں , بی ایس ایس(BSS) کو دے کر حل کیا جائے۔

2) بلوچستان میں پی ایم ایس (PMS) سروس کا نفاذ تاکہ آئندہ وقتوں کے لئے یہ مسئلہ نہ ہو اور بی ایس ایس(BSS)، بی سی ایس( BCS) الگ الگ سروسز کے بجائے ایک یونیفائیڈ سروس یعنی پی ایم ایس( PMS)ہو۔
3) چونکہ موجودہ بی سی ایس(BCS)کے افسران بنا کسی سروس رول کے سیکریٹیریٹ میں بھی بطور SO، ڈپٹی سیکریٹری اور سیکریٹری پوسٹنگ لیتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے، لہذا بی ایس ایس (BSS) یعنی سیکریٹیٹ سروس کے آخری batches 3 کے افسران جوکہ پی سی ایس (PCS)کے ذریعے ڈائریکٹ SO لگے ہیں، کو بھی بنیادی ٹریننگ کے بعد فیلڈ میں بطور ای سی(AC)، ڈی سی(DC) تعینات کیا جائے۔

جام صاحب کے صوبائی کابینہ نے 21 رکنی کمیٹی کے سفارشات متفقہ طور پر منظور کیے اور ساتھ ہی ایک کمیٹی بنائی کے دونوں سروس گروپ کے افسران اپنی تحفظات کمیٹی کے سامنے ایک مہینے کے اندر پیش کے جس کا بی سی ایس (فیلڈ سروس) نے بائیکاٹ کیا-

صوبائی کابینہ کے منظوری کے بعد، پہلے شِک کے تحت 32 وفاقی پوسٹیں جو بی ایس ایس (سیکٹریٹ سروس) کو ملنی تھیں، پر بی سی ایس(BCS) نے احتجاج کیا اور بالآخر سیکرٹیریٹ سروس کی طرف سے فراخ دلی کا مظائرہ کیا گیا اور ان پوسٹوں میں سے 40 فیصد بی سی ایس(BCS) کو دی گئ۔

کابینہ کے فیصلے کے پہلے شِک سے فائدہ اُٹھانے کے بعد بی سی ایس BCS (فیلڈ افسران) باقی دو شِکوں سے مکر گئے اور غیر قانونی احتجاج کا راستہ اپنا لیا۔

میر عبد القدوس بزنجو کے دور میں تحفظاتی کمیٹی نے دونوں سروس گروپس سے مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کی کہ کابینہ کے فیصلے کو بلوچستان کے مفاد میں نافذ کیا جائے ، جسکی وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس نے منظوری دی۔

اب فیلڈ افسران کابینہ کے فیصلے کے خلاف ہیں اور پی ایم ایس(PMS) کا نفاذ نہیں ہونے دے رہے اور نہ ہی سیکرٹیریٹ سروس کے آخری 3 بیچز کو فیلڈ میں آنے کی اجازت دے رہے حالانکہ خود بنا کسی سروس رول کے سیکرٹیریٹ کے پوسٹوں پر نہ صرف بیٹھے ہیں بلکہ غیر قانونی پروموشن بھی لیتے ہیں۔

سابقہ چیف سیکرٹری عبدالعزیز اوقیلی حکومتی احکامات کے برخلاف صوبائی کابینہ کے فیصلے کو نافذ نہیں کر رہے تھے اور حیلے بہانے سے کام لے رہے تھے۔ تاکہ دونوں گروپس آپس میں الجھے اور موسوف کا ٹرانسفر بد انتظامی حالت کے باعث نہ ہو۔
مزید یہ کہ پی ایم ایس(PMS) کے نفاذ سے صوبائی سول سروس مضبوط ہوگی اور ڈی ایم جی(DMG) جوکہ صوبے پر قابض ہے ، پنجاب، سندھ اور KPK کی طرح کمزور پڑ جائے گی جہاں PMS سسٹم رائج ہے۔

ایک مفاد پرست ٹولہ جو کہ فیلڈ میں زمباد گاڑی، پٹرول اور چین کا پیسہ کھا رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے قابل اور محنتی نوجوان فیلڈ میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔

پی ایم ایس(PMS) کے نفاذ سے بلوچستان میں یہ جھگڑا ہمیشہ کے لئے ختم ہوگا۔ اور آنے والے PCS امتحان کے تحت جو افسران تعینات ہونگے وہ سیکرٹریٹ اور فیلڈ میں بلا امتیاز جا سکیں گے۔ مزید یہ کہ پی ایم ایسPMS باقی تینوں صوبوں میں ہے اور وہاں طلباء پی ایم ایس PMSاور سی ایس ایسCSS کے لئے ایک ہی کورس پڑھتے ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں طلباء کو الگ الگ سلیبس پڑھنا پڑتا ہے۔

سِتم ظریفی یہ ہے کہ 2 پیپرز سے لگنے والا
تحصیلدار جو کہ بورڈ آف ریونیو کا ملازم ہے، وہ بھی سیکرٹریٹ میں SO تعینات ہوتا ہے جوکہ سراسر عدالتی فیصلوں کے برعکس غیر قانونی مرجر ہے اور اسکے خلاف عدالت سےجلد رجوع کیا جائے گا۔

24/10/2022

Mr. (BSS/BS-19)
Additional Secretary S&GAD

Congratulations to newly appointed Section Officers in S&GAD
01/02/2022

Congratulations to newly appointed Section Officers in S&GAD

Mr.  Section Officer (Budget) S&GAD
07/11/2020

Mr.
Section Officer (Budget) S&GAD

Mr.  President Balochistan Secretariat Officers Welfare Association
28/10/2020

Mr.
President Balochistan Secretariat Officers Welfare Association

Mr.   (BSS/BS-17)SECTION OFFICER (SERVICES-V) S&GAD
28/10/2020

Mr. (BSS/BS-17)
SECTION OFFICER (SERVICES-V) S&GAD

Mr. BAHADUR KHAN ACHAKZAI (BSS/BS-17)SECTION OFFICER (U.T) FINANCE DEPARTMENT QUETTA
13/10/2019

Mr. BAHADUR KHAN ACHAKZAI (BSS/BS-17)
SECTION OFFICER (U.T) FINANCE DEPARTMENT QUETTA

Mr. JAHANZAIB NOOR (BCS/BS-17)ASSISTANT COMMISSIONER (U.T)
13/10/2019

Mr. JAHANZAIB NOOR (BCS/BS-17)
ASSISTANT COMMISSIONER (U.T)

Address

Quetta
87300

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 15:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Officers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share