Baloch Students Organization Tandojam-Zone

Baloch Students Organization Tandojam-Zone “Education is the most powerful weapon which you can use to change the world”

25/09/2025

تنظیم چیئرمین زبیر بلوچ کے بیہیمانہ قتل پر رنجیدہ ہے: بی ایس او

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین زبیر بلوچ کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک فرد کا قتل نہیں بلکہ بلوچ طلبا تحریک اور قومی جدوجہد کو کچلنے کی منظم سازش ہے۔ زبیر بلوچ کو نشانہ بنا کر دراصل بلوچ طلبا سیاست کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں تحریکوں کو مٹانے کے بجائے مزید طاقتور بنا دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ زبیر بلوچ نے اپنی زندگی تعلیم، انصاف، قومی شعور اور طلبا کے حقوق کے لیے وقف کی۔ وہ ایک جری اور اصولی رہنما تھے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں نوجوانوں کو امید اور رہنمائی دی۔ ان کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچ قوم کے باشعور بیٹوں کو راستے سے ہٹانے کے لیے گھناؤنی پالیسیاں اپنائی جا رہی ہیں۔

بی ایس او اس بہیمانہ قتل کی شدید ترین مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ زبیر بلوچ جیسے رہنما جسمانی طور پر مارے جا سکتے ہیں مگر ان کے نظریات اور قربانیاں کبھی ختم نہیں کی جا سکتیں۔ ان کا خون بلوچ طلبا کے لیے عزم اور مزاحمت کا نیا عہد ہے۔تنظیم شہید زبیر بلوچ کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ اس دوران تمام تنظیمی سرگرمیاں محدود رکھی جائیں گی اور مختلف تقریبات کے ذریعے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ شہید زبیر بلوچ کی قربانی اس بات کا اعلان ہے کہ بلوچ طلبا اپنے قومی حق، اپنی شناخت اور اپنی سرزمین کے تحفظ کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کے خون کا ایک ایک قطرہ بلوچ قوم کے اجتماعی عزم کو اور زیادہ مضبوط کرے گا۔

01/09/2025

شانہ بشانہ، ایک آواز، ایک عزم

2 ستمبر 2025، ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، یہ دن ہمارے عظیم قائد قومی راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی چوتھی برسی کا دن ہے، جنہوں نے اپنی زندگی بلوچستان کی خوشحالی، عزت اور خودمختاری کے لیے وقف کر دی۔ یہ جلسہ صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ ہمارے شعور، نظریات اور بہادری کی آواز ہے، جو استعمار اور استحصالی قوتوں کے خلاف بلند ہوگی

بلوچستان نیشنل پارٹی و بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہوانی سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہونے والا یہ عظیم الشان جلسہ ہماری غیرت، ہماری جدوجہد اور ہمارے عزم کی علامت ہے۔ جس طرح ہم نے 2 مئی کو اپنی وحدت اور نظریاتی قوت کا مظاہرہ کیا، اسی طرح 2 ستمبر کو ہم ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ بلوچستان کا ہر فرد، ہر ماں، ہر بہن، ہر نوجوان اور ہر طالب علم اپنے قائد سردار اختر جان مینگل کے ساتھ ہے۔ ان کی آواز کو دبانے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، کیونکہ ان کی آواز ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے

اے بلوچستان کے بہادرو! یہ وقت ہے اپنی زمین، اپنی شناخت اور اپنے مستقبل کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا۔ یہ جلسہ ہمارے اتحاد کی طاقت، ہماری نظریاتی پختگی اور ہماری ناقابل تسخیر ہمت کا ثبوت ہوگا۔ آؤ، ہم سب مل کر 2 ستمبر کو شاہوانی سٹیڈیم کو اپنی غیرت اور حوصلوں سے بھر دیں۔ یہ جلسہ ہمارا پیغام ہوگا کہ بلوچستان جاگ چکا ہے، اور کوئی طاقت ہمارے قائد کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی

2 ستمبر کو مل کر ثابت کریں کہ ہمارا نظریہ، ہماری آواز اور ہماری لڑائی ناقابل شکست ہے

Sindh Agriculture University Tandojam Admission-2025 Undergraduate Program 🎓 Admissions Open – Undergraduate Degree Prog...
30/08/2025

Sindh Agriculture University Tandojam Admission-2025 Undergraduate Program

🎓 Admissions Open – Undergraduate Degree Programs 2025 🎓
Sindh Agriculture University, Tandojam

✅ Apply Online: https://applyonline.sau.edu.pk

📌 How to Apply:

Valid CNIC, email, and mobile/WhatsApp number required.

Deposit Rs. 3,000/- (non-refundable) through HBL challan (A/C No. 00427991859203).

For reserved quotas (Sports, Girls, SAU Employees, Alumni, Religious Minorities), deposit Rs. 3,000/- per category.

Payment via HBL branches or 1Bill option (Mobile Banking, Wallets, ATMs).

Upload passport size photo, scanned documents, and paid challan.

Select your test center carefully.

Download your Admit Slip from the student portal and bring it along with CNIC/B-Form on test day.

Candidates outside Sindh should apply via nominating agencies or self-finance scheme.

📅 Don’t miss this opportunity to secure your future with quality education at Sindh Agriculture University, Tandojam!

For details, visit 👉 https://sau.edu.pk

30/08/2025
06/02/2025

شہیدائے جیوانی ءِ ￵یاتگیری مراگش

🗓️ 21 فروری
📍 جیونی

آج کا دن ان دو بلوچ نوجوانوں کے نام جن کو جب ریاستی اہلکاروں نے زخمی کر کے اغواء کیا تو ان کے خون کے قطرے زمین کو سرخ رن...
06/02/2025

آج کا دن ان دو بلوچ نوجوانوں کے نام جن کو جب ریاستی اہلکاروں نے زخمی کر کے اغواء کیا تو ان کے خون کے قطرے زمین کو سرخ رنگ میں رنگتے رہے، تب سے اب تک وہی خون کے قطرے ان کی نشانیاں رہیں۔ جب ان میں سے ایک کے والد بلوچ رہنما کو جیل میں اطلاع کی گئی تو اُس بلوچ رہنماء نے یہ کہتے ہوئے پرسہ لینے سے انکار کیا کہ سب بلوچ نوجوان میرے بیٹے ہیں میں ایک کے لیے ماتم کیوں کروں۔ آج کا دن اُسی بلوچ نوجوان کے نام جن کے مقبرے کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔

— یومِ بلوچ شھداء کے موقع پر لکھی گئی میر سفیر بلوچ کے تحریر سے اقتباس۔

06/02/2025

یاسمین ءِ دلبند ءَ ھون درنزاِگ تیراں
کبر بوتگ انت پُرسیگ جیونی ءِ دل سُتکگ

شہدائے جیوانی ءِ ￵یاتگیری مراگش
🗓️ 21 فروری 2024 | 📍جیونی

14/12/2024

X campaign

Balochistan Students Alliance is going to organize an X campaign against the unlawful closure of BMC and it's hostels and against the militarisation of educational institutions in Balochistan.
We request all the organizations and public to join the social media campaign and raise your voice against the militarisation of educational institutions in Balochistan.

Use the following hashtags:



Balochistan Students Alliance

Date: 13 Dec 2024
Time: 7:00 pm to 12:00 am

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن ، بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 17 دنوں سے جاری ہے۔ آج بولان م...
14/12/2024

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی ملٹرائزیشن ، بولان میڈیکل کالج کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 17 دنوں سے جاری ہے۔ آج بولان میڈیکل کالج سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی جو سبوتاز کرنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری نے پہلے بی ایم سی کے مین گیٹ کو بند کیا۔ تین گھنٹے سے زائد مین گیٹ پر احتجاجی دھرنے اور بھرپور مزاحمت کے بعد ریلی کامیابی کے ساتھ بولان میڈیکل کالج سے روانہ ہوئی۔ گولیمار، بروری ، جوائنٹ روڈ سے ہوتے ہوئے احتجاجی ریلی بلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچی جہاں پہلے سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

احتجاجی ریلی کو سبوتاز کرنے کےلیے پولیس نے بھاری نفری بلوچستان اسمبلی کے سامنے تعینات کرکے احتجاج کا گھیراو کیا اور طالبعلموں کو ہراساں کرتے رہے۔ پرامن احتجاجی ریلی سے طلباء تنظیموں کے نمائندئے، میڈیکل اسٹوڈنٹس، سیاسی کارکنان نے خطاب کیا۔

احتجاجی دھرنا اس وقت بولان میڈیکل کالج میں جاری ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات کی شنوائی نہیں ہوتی تو ہم اپنے جائز تعلیمی حقوق کےلیے پرامن احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کرکے سخت سے سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔

طلباء تنظیمیں بلوچستان

بولان میڈیکل کالج کے طلباء ادارے کی جبری بندش کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ بلوچستان میں پروفیشنل ادارے پہلے ہی زوال کا شکار تھے...
14/12/2024

بولان میڈیکل کالج کے طلباء ادارے کی جبری بندش کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ بلوچستان میں پروفیشنل ادارے پہلے ہی زوال کا شکار تھے اب حکومت براہ رات ان اداروں کو ملٹرائزیشن کی جانب لے جارہی ہے۔ بی ایم سی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی سازش بلوچ طلباء کی شعور سے خوفزدگی ہے۔

بالاچ قادر
چیئرمین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

14/12/2024

‏احتجاجی کیمپ کا اٹھارواں روز

‏بولان میڈیکل کالج اور ھاسٹلوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ اٹھارہ دنوں سے جاری مگر ابھی تک کالج انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کی طرف سے طلباء کے مطالبات کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کل احتجاجی کیمپ سے لیکر بلوچستان اسمبلی تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس‌ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

‏کوئٹہ کی شدید سردی کے باوجود طلباء کا‌ احتجاجی کیمپ کو‌ اسی طرح جاری رکھنے کا‌ فیصلہ۔ طلباء کا‌ کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے اور ان کے کالج اور ھاسٹلوں کو نہیں کھولا جاتا تب تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا ۔

‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baloch Students Organization Tandojam-Zone posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share