National Democratic Movement

National Democratic Movement Official page of the National Democratic Movement.

NDM is a democratic political party with its core ideology rooted in the principles of non-violence that defines the party’s peaceful political struggle for rights and justice.

انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے نام پر شمالی وزیرستان میں خوزائی اور پلنگزئی میں تین دن کا کرفیو بلا جواز ہے۔ ان گاؤں س...
03/06/2026

انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے نام پر شمالی وزیرستان میں خوزائی اور پلنگزئی میں تین دن کا کرفیو بلا جواز ہے۔ ان گاؤں سے عسکریت پسندوں کو ہٹانے میں اتنے دن نہیں لگتے۔ اس کا عملی مظاہرہ عوام نے کچھ دن پہلے خود کیا تھا۔ کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عوام کو اس طرح کی اجتماعی سزا دینا بند کیا جائے۔

محسن داوڑ
مرکزی صدر
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

ہرنائی: نیشنل ڈیموکریٹک کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل مزمل شاہ نے شہداء وطن تحریک کے اجلاس میں شرکت کی۔ آج 2جون کو ہرنائی، خوست...
02/06/2026

ہرنائی: نیشنل ڈیموکریٹک کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل مزمل شاہ نے شہداء وطن تحریک کے اجلاس میں شرکت کی۔ آج 2جون کو ہرنائی، خوست، ناکس، گچینہ، سپین تنگی کے قبائیلی عمائدین، سیاسی کارکنان، مائین اونرز، ٹرک یونین، تاجر برادران نے شاہرگ کمیٹی کے احتجاجی تجاویز کے ساتھ اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ ضلعی سطح پر کمیٹی بنانے اور احتجاجی سلسلے کو آگے بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے کل ہرنائی کی جانب سے کمیٹی کا اعلان بذریعہ پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کل ۳ جون بروز بدھ ضلع بھر میں شٹر ڈون ہڑتال جبکہ ۵ جون بروز جمہ تحصیل شاہرگ میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں تمام اہلیان ہرنائی سے شر کت کی اپیل کی جاتی ہے۔

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں 26 مئی کو ضلع ھرنائی کے شاھرگ میں دہشتگردی کے واقعہ میں  شاھرگ کے  پانچ...
02/06/2026

کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں 26 مئی کو ضلع ھرنائی کے شاھرگ میں دہشتگردی کے واقعہ میں شاھرگ کے پانچ سیاسی کارکنوں و شہریوں کی شہادت کے واقعہ کے خلاف ضلع ھرنائی میں جمہوری سیاسی پارٹیوں اور عوامی و سماجی نمائندوں کی جمہوری احتجاجی تحریک پر انہیں دادوتحسین پیش کرتے ہوئے ضلع کے تمام عوام، سیاسی کارکنوں، تاجر و ٹرانسپورٹ تنظیموں اور ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ھے کہ وہ 3 جون کو ضلع بھر میں شٹرڈاؤن اور پہہ جام ھڑتال کو کامیاب اور 5 جون کو شاھرگ میں احتجاجی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے جمہوری احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ بیان میں کہا گیا ھے کہ 26 مئی کو شاھرگ میں دہشتگردی کا واقعہ اور اس سے قبل ضلع زیارت کے کلی مانگی سے چار افراد کو اغواء کرنے سمیت ضلع ھرنائی و زیارت اور جنوبی پښتونخوا و بلوچستان میں جاری دہشتگردی، بھتہ خوری، اغواء گردی، ٹرکوں کو جلانے اور قتل و غارتگری کے جاری واقعات ریاست پر قابض استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی پشتون، بلوچ دشمن ریاستی جنگی پالیسی کا حصہ ھے اور اس طرح کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کی سرپرستی کے بغیر ناممکن ھے ۔بیان میں کہا گیا ھے کہ اسلام اباد کے استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی پشتون، بلوچ دشمن ریاستی پالیسی اور خطے میں عالمی سامراجی قوتوں کی مفادات کی جنگ کیلئے بلوچستان اور پشتونخوا وطن کو میدان بناکر اس خطے کو پشتون، بلوچ اقوام وعوام کا خون بہایا جارھا ھے اور ان اقوام کی جمہوری سیاست، معیشت اور سماج کو تباہی سے دوچار کیا گیا ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ پشتون، بلوچ قومی تحریکوں کے سیاسی پارٹیوں اور دیگر جمہوری پارٹیوں کو پنجاب کے استعماری قوتوں اور جرنیل شاہی کی استعماری جنگی پالیسیوں ، ان کی تشکیل کردہ مسلح گروپس اور صوبے کے موجودہ اذیت ناک و تشویش ناک صورتحال کا درست ادراک کرتے ہوئے اس کے خلاف درست سیاسی موقف اور صف بندی کرکے قومی جمہوری مزاحمت کے ذریعے اس کا راستہ روکنا ھوگا اور اپنے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے ان استعماری پالیسیوں کو تبدیل کرانے کیلئے عوام کی جمہوری مزاحمت کی قیادت کرکے اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کی سیاسی اور قومی ذمہ داری پوری کرنی ھوگی۔

01/06/2026

ہرنائی: تحصیل شاہرگ جرگہ پنڈال میں شدائے شاہرگ کے حوالے سے نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، شاہرگ کے قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 جون کو ضلع بھر کی سیاسی جماعتوں، قبائلی عمائدین، سماجی شخصیات، تاجر برادری، نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطہ مہم چلائی جائے گی، 3 جون کو ضلع ہرنائی میں پُرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی اور 5 جون بروز جمعہ شاہرگ میں مظاہرہ اور جلسہ عام منعقد ہوگا اور جنوبی پختونخواہ کا شاہرگ میں ایک بڑے جرگے کا انعقاد کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کے منتظمین نے کہا کہ 26 مئی کی رات کو شاہرگ شیخ موسی بابا چونگی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فا،ئرنگ سے علاقے کے پانچ افراد اکرام اللہ ولد امان اللہ، مفتی زاہد شاہ ولد پیر محمد، سید زمان شاہ ولد کریم، عبدالقاہر ولد حاجی عبدالغفار، ضیاالحق ولد عبدالحکیم شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ چار افراد ناصر شاہ ولد سید غفار شاہ، ندیم شاہ ولد حاجی جانگیر شاہ، مولوی صادق ولد مولوی صمد اور ثاقب شاہ ولد تاج محمد زخمی ہوگئے تھے۔ یہ شاہرگ میں پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بار بار ایسے واقعات ہورہے ہیں جس کی سخت مذمت کی گئی۔
پریس کانفرنس کے منتظمین نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور اس واقعے کی جانچ پڑتال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے احتجاجی تحریک کا پہلا سلسلہ شاہرگ اور ہرنائی تک محدود ہوگا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ پورے صوبے تک پھیلایا جائے گا۔ اس تحریک کا نام شہدائے وطن تحریک ہوگا۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہدائے شاہرگ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ایک جے آئی ٹی بنائی جائے۔ جس میں عدلیہ، سیکیورٹی ادارے، کمشنر اور علاقے کے معتبرین کو شامل جائے اور اس کے شواہد علاقے کو فراہم کئے جائے۔
ہرنائی پریس کانفرنس کے منتظمین نے کہا کہ شہدائے شاہرگ اور دیگر شہداء خلیل ملازئی، خالقداد بابڑ، رزاق شہید کو حکومتی سطح پر شہید قرار دیا جائے اور ان واقعات کی تحقیقات کرکے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔ تمام شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔ علاقے میں کول مائنز مالکان اور اہل علاقہ آئندہ کوئی ٹیکس نہیں دینگے۔ مسلح گروپوں کو ختم کرکے انہیں سخت سزا دی جائے۔
پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ مانگی کے مقام پر عیدالاضحی سے پہلے 21 مئی کو ٹرکوں کو جلانے اور چار افراد کو اغوا کرنے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے اور ہرنائی اور زیارت کے اغوا شدہ چار افراد کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔ ہرنائی کے سیروتفریح کے مکانات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ عوام دشمن طرز عمل کو ترک کیا جائے۔ ضلع ہرنائی میں کھلی کچہریوں کو بند کیا جائے۔ ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیکر اس روڈ کو بحال کیا جائے اور ہرنائی سبی ٹرین کو بھی بحال کیا جائے۔ پریس کانفرنس کے منتظمین نے مزید کہا کہ وہ قومی لشکر کی سخت مخالف ہیں۔

اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور این ڈی ایم پختونخوا کی صوبائی صدر بشریٰ گوہر اور انسا...
01/06/2026

اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک اور این ڈی ایم پختونخوا کی صوبائی صدر بشریٰ گوہر اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کے کیس کی سماعت میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔
این ڈی ایم کے رہنما ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے ان کے کیس کی سماعت میں شرکت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ جارہے تھے۔

ہرنائی: تحصیل شاہرگ میں شہداء وطن احتجاجی کیمپ اور احتجاجی تحریک کا آغاز آج بروز اتوار 31 مئی کو کیا گیا۔ نیشنل ڈیموکریٹ...
31/05/2026

ہرنائی: تحصیل شاہرگ میں شہداء وطن احتجاجی کیمپ اور احتجاجی تحریک کا آغاز آج بروز اتوار 31 مئی کو کیا گیا۔ نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ نے کیمپ میں شرکت کی۔

31/05/2026

شاہرگ، ہرنائی: آج 31 مئی 2026 کو نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے "پوتھہ" رسم کے مطابق پشتونخوا وطن بلخصوص شاہرگ، ضلع ہرنائی میں جاری تشویش ناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کے ہمراہ شیخ موسی بابا کے دربار زیارت پر بابا کے ملنگ سے حلف لیا۔
"پوتھہ" پشتونوں میں بلخصوص شاہرگ شیخ موسی بابا دربار زیارت پر سینکڑوں سال پرانی ایک قدیم قبائیلی رسم ہے جس کے مطابق جب بھی قوم وطن پر سخت دور آتا ہے تو قوم کے بہادربچوں سے شیخ موسی بابا کے دربار زیارت پر قرآن پاک پر قوم کے ساتھ وفادار کھڑے رہنے، نہ جھکنے اور قومی دشمن کے ساتھ تادم آخر بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کا حلف لیا جاتا ہے۔
این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ شیخ موسی بابا کے پڑ پوتے اور جانشینوں میں سے ہیں۔

پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کلونیل ہتھکنڈہ ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش ک...
30/05/2026

پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنا کلونیل ہتھکنڈہ ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے، بلکہ اسے صرف نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ نیشنلسٹ سیاسی کارکنوں کو اس حوالے سے ہوشیار اور باخبر رہنا چاہیے، کیونکہ شعوری یا غیر شعوری طور پر ان تفرقوں کو ہوا دینا صرف جبر اور استحصال کے نظام کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

محسن داوڑ
مرکزی صدر
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

ماسکو: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور جمیلہ گیلانی نے روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر...
29/05/2026

ماسکو: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور جمیلہ گیلانی نے روسی فیڈریشن کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر امن اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی دہشتگردی اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے بین الاقوامی فورم میں شرکت کی اور فورم سے خطاب کیا۔
این ڈی ایم کی مرکزی سیکرٹری برائےخارجہ امور جمیلہ گیلانی نے اپنے خطاب میں پختونخوا اور پشتون علاقوں میں جاری بحران پر بات کی اور دہشتگردی سے ہونے والے سنگین نقصانات اور اثرات پر روشنی ڈالی۔

ہرنائی: نیشنل ڈیمو کریٹک مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ نے شاہرگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ملا زاہد شاہ، شہی...
28/05/2026

ہرنائی: نیشنل ڈیمو کریٹک مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ نے شاہرگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ملا زاہد شاہ، شہید ضیاالحق، شہید ذمان شاہ اور شہید محمد قاہر، شہید اکرام اللہ شاہ کی فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Address

T-1, Floor 3, KFK Plaza, Adalat Road
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Democratic Movement posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Democratic Movement:

Share