Deputy Commissioner

Deputy Commissioner 【Official Page】
(1)

راجئے گزر لسٹ بروز ہفتہ                                    DBN.0106 TO DBN. 0232ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چاغی
06/02/2026

راجئے گزر لسٹ
بروز ہفتہ
DBN.0106 TO DBN. 0232
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چاغی

27/01/2026

لوکل سرٹیفیکٹ میٹنگ

اعلان برائے حج تربیتی نشست  ضلعی انتظامیہ چاغی کی تعاون سے وزارتِ مذہبی امور کوئٹہ  کی جانب سے سرکٹ ہاؤس دالبندین میں عا...
27/01/2026

اعلان برائے حج تربیتی نشست

ضلعی انتظامیہ چاغی کی تعاون سے وزارتِ مذہبی امور کوئٹہ کی جانب سے سرکٹ ہاؤس دالبندین میں عازمینِ حج کے لیے ایک جامع تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کا مقصد عازمین کو حج کے مناسک، انتظامی امور اور سفر کے دوران درکار رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اس عظیم عبادت کو صحیح طریقے سے ادا کر سکیں۔ تربیت کے دوران حج کے مختلف مراحل، عملی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر سلیم احمد رئیسانی، ڈائریکٹر مذہبی امور حج کوئٹہ، حاجی محمد رحیم (مذہبی امور نوشکی)، فیض عابد ریکی (اسکاوٹ ڈسٹرکٹ چاغی مزہبی امور )، شیر علی ریکی (مذہبی امور ڈسٹرکٹ چاغی) اور دیگر ذمہ داران نے عازمین کو تربیت دی اور اہم نکات سے آگاہ کیا۔ مقررین نے حج کے روحانی پہلوؤں، سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اور اجتماعی نظم و ضبط پر روشنی ڈالی تاکہ عازمین بہتر تیاری کے ساتھ اس مقدس سفر پر روانہ ہو سکیں۔

21/01/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ۔۔۔

پریس ریلیزضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے میڈیکل کالجز بلوچستان میں داخلوں کے لیے انٹرویوز کا اعلاندالبندین (20 جنوری 2026...
21/01/2026

پریس ریلیز
ضلعی انتظامیہ چاغی کی جانب سے میڈیکل کالجز بلوچستان میں داخلوں کے لیے انٹرویوز کا اعلان

دالبندین (20 جنوری 2026)
ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر سے جاری مراسلہ نمبر 3051 کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز بلوچستان میں ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے فرسٹ ایئر میں داخلے کے فارم جمع کرائے تھے، ان کے **لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تصدیق اور انٹرویوز** زیر دستخطی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کے روبرو منعقد ہوں گے۔ یہ انٹرویوز مورخہ **26 جنوری 2026، بروز سوموار، صبح 10:30 بجے** ڈپٹی کمشنر آفس دالبندین میں ہوں گے۔

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے **لوکل سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد** ہمراہ لائیں تاکہ تصدیق کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

20/01/2026

دالبندین۔ڈپٹی کمشنر چاغی،عطاءالمنعم نے اپنے دفتر میں سائل سے ملاقات کی اور اس کی درخواست کو بغور سننے کے بعد فوری احکامات جاری کیے

18/01/2026
17/01/2026

دالبندین:
ڈپٹی کمشنر چاغی،عطاء المنعم، نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ سرگیشہ میں واقع بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری رجسٹر چیک کی اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے طبی عملے کو مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور صحت کے مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

دالبندین۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس دفتر ڈپٹی کمشنر دالبندین میں منعق...
13/01/2026

دالبندین۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس دفتر ڈپٹی کمشنر دالبندین میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی

اجلاس میں ضلع چاغی میں صحت عامہ کی بہتری، بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی، ویکسینیشن مہمات، ماں اور بچے کی صحت، اور دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات تک رسائی جیسے اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور ان پر عملدرآمد کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر عطاء المنعم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون سے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کریں، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں عوامی آگاہی مہمات، طبی عملے کی حاضری، اور ادویات کی دستیابی جیسے نکات پر بھی اہم فیصلے کیئے گئے

12/01/2026

دالبندین۔ضلعی انتظامیہ چاغی اور محکمہ جنگلات کی جانب سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مختلف محکموں کے افسران اور زمینداروں کو تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہنا اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ، فاریسٹ آفیسر عبدالقادر جمالی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ڈی ایس ایم عبدالوہاب بلوچ ویگر زمینداروں نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ایک نیکی ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرتے ہیں، زمین کو کٹاؤ سے بچاتے ہیں اور بارشوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری صرف ایک مہم نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ ہے، جس میں ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارا خطہ سرسبز و شاداب ہو اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکے

Address

Dalbandin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share