Bcsowa2019

Bcsowa2019 Balochistan Civil Secretariat Officer's Welfare Association

30/08/2023

حال حوال: بلوچستان سے متعلق بامعنی وباسلیقہ علمی مکالمے کا فروغ

19/06/2022

*احتجاج* *احتجاج* *احتجاج*

بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے تمام آفیسرز اور ملازمین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ *کل ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا لہذا تمام دوست 20 جون 2022 بروز سوموار صبح 10 بجے ڈی چوک بلاک نمبر 2 کے سامنے اکٹھے ہو جائیں*۔

احتجاج کا مقصد وزیراعلی بلوچستان کو یاد دہانی کرانا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

بی ایس ایس کیڈر کی پوسٹوں پر بی سی ایس افسران کی خلاف قانون پروموشن کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

آفیسرز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر غرض ہر قسم کی نا انصافی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ لہذا تمام ممبران کل کے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجھد میں حصہ لیں۔

کل کا دن دفتری امور کا نہیں۔ سالہال ہم اپنے دفتری کاموں میں مصروف رہتے ہیں لیکن جب کیش ایوارڈ یا الاؤنسز میں اظافہ کی بات کرتے ہیں تو شکوہ کیا جاتا ہے کہ سیکرٹریٹ میں کام کی رفتار سست ہے۔ کل جب تمام ممبران آفس کے بجائے ڈی چوک آئیں گے تب ان کو احساس ہوگا۔

اٹیچمنٹ پر کام کرنے والے اور وزراء صاحبان کے آفس میں امور انجام دینے والے عہدیدار ہماری کال کا احترام کرتے ہوئے احتجاج کو کامیاب بنائیں اور کسی بھی نا خوش گوار واقعہ کا سبب نہ بنیں۔

منجانب سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

31/05/2021

( *پریس ریلیز* )
*بلوچستان سول* *سکریٹریٹ #آفیسرز* *ویلفیئر ایسوسی ایشن* اور #اسٹاف* *ایسوسی ایشن* کا مشترکہ ہنگامی اجلاس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا دونوں ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کے بروز *بدھ* بوقت *11* بجے مورخہ *2 جون* *جمالی آڈیٹوریم* میں دونوں ایسوسی ایشن کی کابینہ کےارکان، ایگزیکٹو کونسل، ورکنگ کمیٹی کے ممبران اورسول سکریٹریٹ کے تمام آفسروں اور اسٹاف کی جنرل باڈی کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے. اجلاس میں حکومت بلوچستان کی جانب سے دونوں ایسوسی ایشنز کی کابینہ کے ارکان کےخلاف انتقامی کارروائی کے سلسلے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
تمام ایگزیکٹو کونسل، ورکنگ کمیٹی کے ممبران،کابینہ کے ارکان اور سول سکریٹریٹ کے تمام آفسروں اوراسٹاف سے گزارش ہے کرونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے *ایس او پیز* پر عملدرآمد کرتے ہوئے وقت مقررہ پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
ملازمین اتحاد زندہ باد ۔
بلوچستان سول سیکرٹریٹ زندہ باد ۔❤❤✌✌✌✌
*

28/05/2021

گرینڈ الائنس کے کنوینر عبدلمالک کاکڑ ۔ڈپٹی کنوینر عبدالخالق بلوچ ۔ نائب صدر محمد امین بادینی۔ حاجی عارف شاھوانی سمیت متحد رہنماؤں کو شوکاذ نوٹس جاری۔

شوکاذ نوٹس میں دس الزامات کا جواب طلب۔ تین دن کے اندر جواب جمح نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کرنے کا شق شامل۔

آپ نے حکومت اور حکومت کے پالیسی پر تنقید کیا۔ شوکاذ نوٹس کا متن۔

آپ لوگوں نے حکومت کو عدم استحکام کرنے کے لیے دھرنا دیا۔

ملازمین کو حکومت کے خلاف ورغلایا۔

آپ لوگوں کی وجہ سے کوئٹہ میں کرونا وائرس پھیلا اور دفہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
29مارچ سے آپ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ اپ نے عوام کو تکلیف پہنچانیا اور سول سیکرٹریٹ کو زبردستی بند کیا۔

اپ نے لااینڈ آرڈر کا ماحول خراب کیا۔ آپکے اور دھرنے کے سیکورٹی پر بہت زیادہ اخراجات حکومت کو برداشت کرنے پڑے۔

اپنے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔
اپ نے تنخواہیں بڑھانے کا غیر قانونی مطالبہ اور ہڑتال کیا۔ اپ نے تین دن کے اندر جواب جمع نہیں کیا تو سمجھا جائے گا کہ آپ کو اپنے دفاع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں اور نوکری سے برخاست کرنا قانونی تصور کیا جائے گا۔

گرینڈ الائنس کے کنوینر عبدلمالک کاکڑ عبدالخالق بلوچ اور دیگر گرینڈ الاہنس کے رہنماؤں خلاف کرمنل کیس بھی درج کرنے کا حکم۔

شوکاز نوٹس دیر سے جاری کرنے پر چیف سیکرٹری اور سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو سخت سرزنش۔

30/10/2020

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت عبدالمالک کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی کے قیام سے متعلق معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بی ایس ایس اور اسٹاف ایسوسی ایشن کی تحریک اور شیئر سے متعلق نوٹس لینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وزیر اعلی بلوچستان بی ایس ایس کیڈر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے اور شیئر سے متعلق 2010ء کے نوٹیفکیشن کی منسوخی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس نے اس آمر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ ادوار میں مذکورہ معاملات سے متعلق کمیٹیوں کا تجربہ انتہائی تلخ رہا ہے۔ بد قسمتی سے اب ایک رائے قائم ہوچکی ہے کہ معاملات کو سردخانے کی نذر کرنے کے لیے کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ حالیہ کمیٹی اپنے کام کے آغاز سے پہلے متنازع نوٹیفکیشن کو منسوخ کر کے ماحول کو درست سمت دینے کا آغاز کرے گی۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ کمیٹی پر شدید تحفظات کے باوجود آفیسرز ایسوسی ایشن اس کا حصہ بن کر بی ایس ایس کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو سامنے لائے گی۔ کمیٹی میں شرکت اور اس کا حصہ بننے کا فیصلہ وزیراعلی بلوچستان کی طرف سے مثبت نوٹس لینے کی بنا پر کیا گیا۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ 2 نومبر کو آفیسرز ایسوسی ایشن اپنے شیڈول کے مطابق احتجاج جاری رکھے گی۔
منجانب: محمد ندیم شاہ بخاری سیکرٹری اطلاعات بلوچستان سول سکریٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن.

بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن گذشتہ کئی دنوں سے نان کیڈر آفیسران کی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی تعیناتی...
15/10/2020

بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن گذشتہ کئی دنوں سے نان کیڈر آفیسران کی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی تعیناتیوں اور BCS آفیسران کی غیر قانونی پروموشن اور پوسٹنگ کے خلاف احتجاج پر ہے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹریٹ میں آفیسران کی ایک بڑی تعداد جن میں سیکریٹریز ، ایڈشنل سیکریٹریز ، ڈپٹی سیکریٹریز ،سیکشن آفیسرز، اور تمام BSS آفیسرز بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی اور خطابات کرتے ہیں۔ حکام کی طرف سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

آج بروز منگل بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیکریٹریٹ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گی...
13/10/2020

آج بروز منگل بلوچستان سول سیکریٹریٹ آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیکریٹریٹ میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں آفیسرز نے شرکت کی۔ یہ جلسہ BSS اور BCS کے مابین غیر قانونی پروموشن اور پوسٹنگ کے خلاف تھا۔ جس میں صدر عبدالمالک کاکڑ، عبدالنبی صابر جنرل سیکریٹری ، آفتاب جبل سینئیر جوائنٹ سیکریٹری ، نوراحمد پرکانی سابق صدر اور عبدالخالق زہری صدر سٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاجی جلسے کے شرکاء سے خطاب کیا اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ اس غیر منصفانہ اور غیر قانونی عمل کو فاالفور روک کر آئین اور قانون کے روشنی میں اس مسئلے کو حل کریں اور کہا کہ مطالبات کی منظوری تک یہ پر امن احتجاج جاری رہے گا۔

08/10/2020
بلوچستان کے تمام ملازمین کو بہت بہت مبارک ہو. بی ایف فنڈ کا نوٹیفکیشن جاری۔ہم معزز وزیراعلیٰ بلوچستان ، ان کی کابینہ کی ...
08/09/2020

بلوچستان کے تمام ملازمین کو بہت بہت مبارک ہو.
بی ایف فنڈ کا نوٹیفکیشن جاری۔
ہم معزز وزیراعلیٰ بلوچستان ، ان کی کابینہ کی و چیف سکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری ایس این جی اے ڈی اور سیکرٹری خزانہ کے تعاون پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
(بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن)

Address

Balochistan Provincial Secretariat
Quetta
0812

Telephone

+92819202011

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bcsowa2019 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share