District Information Office Quetta

District Information Office Quetta "Success means doing the best with what we have. Success is the doing, not the getting; in the trying, not the triumph.

Success is a personal standard, reaching for the highest that is in us, becoming all that we can be."

31/05/2026

عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن!

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر غیر قانونی منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 68 پمپ سیل جبکہ 52 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

31/05/2026
31/05/2026

,کوئٹہ 31 مئی۔
پشتون آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں شیشہ پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

10 شیشہ پوائنٹس و فوڈ پوائنٹس سیل
12 افراد گرفتار، جیل منتقل

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) کیپٹن(ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے پشتون آباد اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران سڈنی کیفے، اے ون کیفے، اربین کیفے، اربین نائٹ، جان کیفے سمیت دیگر شیشہ پوائنٹس و فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ 12 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

30/05/2026

نواں کلی بائپاس میں منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن
(12 پیٹرول پمپ سیل)
(10 افراد گرفتار، جیل منتقل)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر نواں کلی بائپاس میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 12 منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے جبکہ 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

30/05/2026

سب ڈویژن سٹی میں منی پیٹرول پمپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر سب ڈویژن سٹی میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 منی پیٹرول پمپ سیل کر دیے جبکہ 11 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی منی پیٹرول پمپوں اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

29/05/2026

*زمزمہ کیفے ائیرپورٹ روڈ پر قائم غیر قانونی شیشہ پوائنٹ کے خلاف کارروائی، مالک گرفتار، مقدمہ درج*

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے واضح احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ائیرپورٹ روڈ پر واقع زمزمہ کیفے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے متعلقہ پولیس تھانے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زمزمہ کیفے میں قائم غیر قانونی شیشہ پوائنٹ کو سیل کر دیا۔

کارروائی کے دوران شیشہ پوائنٹ کا مالک گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعلقہ تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

29/05/2026

سوشل میڈیا پر شیشہ پوائنٹس سے متعلق چلنے والی خبروں پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا سخت نوٹس
*4 شیشہ پوائنٹس سیل مالکان گرفتار*
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) کیپٹن کبیر نے سب ڈویژن کچلاک میں غیر قانونی شیشہ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران چار شیشہ کیفے سیل کیے گئے جبکہ تین افراد کو گرفتار کرکے شیشہ کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی اطلاعات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Address

Commissioner Office Quetta
Quetta

Telephone

+92819201659

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Information Office Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share