24/08/2026
کوئٹہ ڈویژن کی نئی کابینہ کی تشکیل کا مطالبہ
میں اپنی صوبائی قیادت، بالخصوص محترم صوبائی صدر صاحب اور صوبائی جنرل سیکریٹری صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلوچستان میں نئے ڈویژن اور اضلاع کے نوٹیفکیشن کے بعد کوئٹہ ڈویژن کی نئی پارٹی کابینہ جلد از جلد تشکیل دی جائے۔
اس وقت کوئٹہ ڈویژن کی کوئی فعال کابینہ موجود نہیں ہے، جبکہ نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کوئٹہ ڈویژن کی حدود میں بھی تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔ موجودہ کابینہ کے صدر کا تعلق پشین سے ہے، جو اب کوئٹہ ڈویژن کا حصہ نہیں رہا۔
لہٰذا پارٹی کی تنظیمی فعالیت، کارکنوں کی رہنمائی اور آئندہ سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ کوئٹہ ڈویژن کی نئی کابینہ میرٹ، مشاورت اور تنظیمی تقاضوں کے مطابق جلد تشکیل دی جائے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ محترم صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکریٹری اس اہم تنظیمی معاملے پر فوری توجہ دیتے ہوئے کوئٹہ ڈویژن کی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
ظفر اللہ پیزادہ
سیکریٹری اطلاعات، ڈسٹرکٹ کوئٹہ