PSF Balochistan

PSF Balochistan this is official page for PSF Balochistan.

09/09/2026

عوامي نیشنل ګوند مشر مرکزي صدر ايمل خان دي اوريدلو دي

06/09/2026
04/09/2026
02/09/2026

جو ادارے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں، اگر وہی قانون کی پامالی کا سبب بنیں تو یہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک صورتحال ہے۔ پورے ملک میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے اداروں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے طرزِ عمل پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
یاد رکھیں، ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ کسی وردی، عہدے یا اختیار کو انسانی جان کے تقدس اور قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کے بجائے امن، ہم آہنگی اور قانون کی بالادستی کو فروغ دیا جائے۔
اور ایک بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے: اگر ریاستی معاملات اسی انداز میں چلانے ہیں تو پھر عدلیہ اور عدالتوں کا کیا مقصد رہ جاتا ہے؟ اگر فیصلے عدالتوں کے بجائے طاقت اور اختیار کے ذریعے ہونے ہیں تو پھر عدالتیں محض بے معنی ادارے بن کر رہ جائیں گی۔

02/09/2026

پریس ریلیز
پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ بلوچستان

آج مورخہ 2 ستمبر 2026 کو جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے فارمیسی اور ڈی پی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں پی ایس ایف یو او بی کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت پی ایس ایف یو او بی مین یونٹ کے صدر اکبر خان اور جنرل سیکرٹری مسعود خان نے کی۔
اس موقع پر پی ایس ایف بلوچستان کے سینئر نائب صدر سیف الدین خان اور جوائنٹ سیکرٹری حمید افغان خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد سب یونٹ فارمیسی کی نئی 3 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا:
1. ذاکر خان, صدر، سب یونٹ فارمیسی
2. یاسر خٹک, جنرل سیکرٹری، سب یونٹ فارمیسی
3. نثار خان, جوائنٹ سیکرٹری، سب یونٹ فارمیسی

نئی کابینہ کے ساتھ ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب بھی کیا گیا۔

منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ طلبہ کے حقوق اور تنظیم کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات، پی ایس ایف یو او بی مین یونٹ---

بلوچستان کے عظیم رہنما سردار عطاءاللہ خان مینگل کی برسیسردار عطاءاللہ خان مینگل بلوچستان کے ایک عظیم سیاسی رہنما، جمہوری...
01/09/2026

بلوچستان کے عظیم رہنما سردار عطاءاللہ خان مینگل کی برسی

سردار عطاءاللہ خان مینگل بلوچستان کے ایک عظیم سیاسی رہنما، جمہوریت اور عوامی حقوق کے مضبوط آواز اور اپنے قوم کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی نمایاں شخصیات میں سے تھے۔ ان کی سیاسی جدوجہد، اصولی مؤقف اور قربانیاں بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس عظیم رہنما کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی سیاسی و تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عظیم رہنما دنیا سے چلے جاتے ہیں، مگر ان کے نظریات اور جدوجہد ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

Address

Chuharhmal Road
Quetta
87300

Telephone

+923148108112

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PSF Balochistan:

Shortcuts

Share