الجمیعت لائرز فورم بلوچستان

الجمیعت لائرز فورم بلوچستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from الجمیعت لائرز فورم بلوچستان, Political organisation, Quetta.

عدالتی بائیکاٹ:  روک تھام یا سہولت کاری؟عدالت ایک ایسی پناہ گاہ ہے جہاں معاشرے کا وہ فرد دستک دیتا ہے جو ہر دروازے سے ما...
07/07/2026

عدالتی بائیکاٹ: روک تھام یا سہولت کاری؟

عدالت ایک ایسی پناہ گاہ ہے جہاں معاشرے کا وہ فرد دستک دیتا ہے جو ہر دروازے سے مایوس ہو چکا ہوتا ہے۔ جب ظلم اپنی حدیں پار کر جائے، طاقتور قانون کو روندنے لگے اور کمزور کے پاس کوئی سہارا نہ رہے، تو اس کی آخری امید عدالت ہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلی، محلے اور بازار میں معمولی جھگڑے کے دوران بھی کمزور فریق اعتماد سے کہتا ہے: “عدالت میں ملیں گے۔” یہ جملہ دراصل انصاف پر عوام کے یقین کا اظہار ہے۔

مگر افسوس کہ آج ایک طرف ریاست کی رٹ کمزور دکھائی دیتی ہے، قانون شکنی عام ہے اور ہر سمت بے یقینی کی فضا قائم ہے، تو دوسری طرف آئے روز عدالتی بائیکاٹ اور وکلاء کی ہڑتالیں عوام کی اسی آخری امید کو بھی متزلزل کر رہی ہیں۔ جب عدالتوں کے دروازے عملاً بند ہو جائیں تو انصاف صرف مؤخر نہیں ہوتا بلکہ بہت سے معاملات میں انصاف سے محرومی جنم لیتی ہے۔

عدالتی بائیکاٹ محض ایک پیشہ ورانہ احتجاج نہیں رہتا، بلکہ اس کا براہِ راست اثر اس غریب سائل پر پڑتا ہے جو اپنے مقدمے کی اگلی تاریخ کے لیے قرض لے کر عدالت پہنچتا ہے۔ اس کے لیے ہر ملتوی سماعت ایک نئی اذیت، اضافی اخراجات اور انصاف سے مزید دوری کا سبب بنتی ہے۔ یوں انصاف کی رفتار سست ہونے سے معاشرتی بے چینی بڑھتی ہے اور قانون پر عوام کا اعتماد کمزور پڑتا ہے، جس سے انتشار کو بالواسطہ سہولت ملتی ہے۔

احتجاج ہر شہری اور ہر طبقے کا آئینی و قانونی حق ہے، مگر ایسا احتجاج جو انصاف کی فراہمی کو معطل کر دے، اس کے طریقۂ کار پر ضرور غور ہونا چاہیے۔ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے اور وکیل صرف اپنے مؤکل کا نمائندہ نہیں بلکہ نظامِ انصاف کا بھی اہم ستون ہے۔ اس ستون کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتوں کے چراغ بجھنے نہ دے۔

لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ عدالتی بائیکاٹ کی روایت پر سنجیدگی سے نظرثانی کی جائے۔ اختلاف اور احتجاج کے ایسے متبادل طریقے اختیار کیے جائیں جن سے نہ وکلاء کی آواز دبے اور نہ ہی انصاف کے طلبگار عوام اپنے بنیادی حق سے محروم ہوں۔ کیونکہ جس دن عدالت عام آدمی کی آخری امید نہ رہے، اس دن معاشرہ قانون سے زیادہ طاقت کے سہارے چلنے لگتا ہے، اور یہی کسی بھی ریاست کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

07/07/2026

موجودہ حالات کے پیش نظر جہاں بھی دھرنا ہے ان سے گزارش ہیکہ سرکار سے صرف ایک ہی مطالبہ کریں کہ ریاست ہماری حفاظت سے دستبردار ہوجائے تمام چیک پوسٹیں اور کیمپ ختم کریں اور مقامی لوگوں کو اپنی حفاظت خود کرنے کی اجازت دی جائے

05/07/2026

وکلاء کا سیاست سے عداوت تک کا سفر

سیاست اگر اپنے حقیقی مفہوم میں دیکھی جائے تو یہ اقتدار کی نہیں، کردار کی داستان ہے۔ یہ اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کا نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے، انصاف کو فروغ دینے اور انسانیت کی خدمت کا مقدس نام ہے۔ سیاست کا حسن برداشت، اخلاص اور اجتماعی فلاح میں پوشیدہ ہے۔ مگر جب اس کے دامن میں ذاتی انا، بغض، عناد اور انتقام جگہ بنا لیں تو سیاست اپنی روح کھو بیٹھتی ہے اور عداوت کا روپ دھار لیتی ہے۔ یہی وہ شیطانی سیاست ہے جو معاشروں کو تقسیم کرتی، رشتوں کو توڑتی اور اقدار کو پامال کر دیتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سیاست اور عداوت ایک دوسرے کی ضد ہیں؛ جہاں ایک کا وجود ہوگا، دوسرے کے لیے جگہ باقی نہیں رہے گی۔

بدقسمتی سے وکلاء کی سیاست بھی اس المیے سے محفوظ نہیں رہی۔ انجمنوں اور پینلز کا قیام بظاہر خدمت، نمائندگی اور فلاح کے لیے عمل میں آتا ہے، لیکن جب مقصد خدمت کے بجائے غلبہ اور منصب رہ جائے تو کردار بدل جاتے ہیں۔ اختلافِ رائے، اختلافِ دل میں اور پھر اختلافِ دل، عداوت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یوں خدمت کا سفر نفرت کی گلیوں میں بھٹکنے لگتا ہے۔

سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ اس کشمکش میں نوجوان وکلاء کو ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے جذبے، ان کی توانائی اور ان کے خوابوں کو بعض اوقات محض چند افراد کی سیاسی منزل تک پہنچنے کی سیڑھی بنا دیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہی نوجوان اگر مثبت سوچ، اخلاق اور خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں تو مستقبل کی بہترین قیادت بن سکتے ہیں۔

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سیاست کو عداوت سے پاک کریں، اختلاف کو اخلاق کے دائرے میں رکھیں اور منصب کو خدمت کا ذریعہ سمجھیں، نہ کہ انا کی تسکین کا وسیلہ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان ایسے باکردار افراد پیدا فرمائے جن کی ذاتی زندگی کردار، دیانت اور اخلاص کا آئینہ ہو، اور جن کی سیاسی زندگی اتحاد، برداشت، خدمت اور انصاف کی روشن مثال بن جائے۔ یہی وہ قیادت ہوگی جو آنے والی نسلوں کے لیے باعثِ فخر، قابلِ تقلید اور ایک زندہ نظیر ثابت ہوگی

28/11/2025
الجمیعت لائرز فورم کے صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ چھبیسیوں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک سست روی اور موجودہ ترمی...
26/11/2025

الجمیعت لائرز فورم کے صدر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ چھبیسیوں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک سست روی اور موجودہ ترمیم کیخلاف تحریک میں بظاہر پیش رفت قابل غور ہے
وکلاء کو اس تحریک کا ایندھن بننے سے پہلے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا
بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کے بعد جرنیلوں کی آپس کی جنگ شروع ہو گئی ہے اور اس بار بھی وہ 2007 کی طرح اپنی وردی کی جنگ وکلاء کے ذریعے لڑنا چاہتے ہیں
وکلاء کو چاہئے کہ غور اور فکر کرنے کے بعد ان ترامیم کے خلاف آواز اٹھائے جس سے بینچ کی آزادی اور خود مختاری کو نقصان پہنچا ہے کیوں کہ مضبوط بینچ کے بغیر مضبوط بار کا تصور ادھورا ہے
اور ساتھ ہی اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے کہ ظالم سے نجات کا ایک راستہ یہ ہیکہ ظالم آپس میں لڑ کر کمزور پڑ جائیں لیکن یہاں جب بھی طاقتوروں کے بیچ اختلاف جنم لیتا ہے تو ہم جمہوریت کے نام پر انکے آلۂ کار بن جاتے ہیں
حالیہ ترمیم کی ہم صرف ان ترامیم کے خلاف ہیں جو جمہوری اداروں اور ریاست کے بیچ غیر متوازن ماحول کو جنم دے رہے ہیں
جبکہ فوج کوئی جمہوری نہیں بلکہ دفاعی ادارہ ہے لہذا چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت انکا اداراتی مسئلہ ہے نہ کہ آئینی یا جمہوری
لہذا ہمارا اصولی موقف یہ ہیکہ ہم کسی بھی ایسی جدوجہد کا ایندھن نہیں بنینگے جس کی مشقت ہمارے ذمے اور فائدہ کسی اور کے حصے میں پڑیگا
منجانب الجمیعت لائرز فورم بلوچستان

الجمیعت لائرز بلوچستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ دنوں حکومت بلوچستان اور سندھ کی طرف سے بلوچ یکجہتی کمیٹ...
25/03/2025

الجمیعت لائرز بلوچستان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ گزشتہ دنوں حکومت بلوچستان اور سندھ کی طرف سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان کو ناجائز طور پر مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے کسی کو ایف آئی آر اور کسی کو بغیر ایف آئی آر کے رکھا گیا ہےایسے تمام افراد کیلئے الجمیعت لائرز فورم ہر قسم کی قانونی معاونت کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے جس کسی کو بھی اس بابت قانونی معاونت درکار ہو تو وہ درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
03337929901
منجانب الجمیعت لائرز فورم بلوچستان

20/01/2025

الجمیعت لائرز فورم کا سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ نعمت خان اچکزئی کے گھر پر ناروا چھاپے و چادر چار دیواری کی پامالی کی سخت الفاظ میں مزمت
کوئٹہ میں سینئر وکیل کے گھر پر چھاپہ مارنا چادر و چار دیواری کو پامال کرنا قانون و روایات کی خلاف ورزی ہے ایسے عناصر کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہئے
مزید کہا کہ ریاست کا آئے روز عدالتی نظام پر حملے ملک کو خانی جنگی کی طرف دھکیلنا ہے ملک میں اس وقت تمام ادارے مفلوج اور یرغمال ہیں اور ایسے حالات میں عوام کی امیدیں ہمیشہ عدالت کی طرف رہی ہیں لیکن اب ریاست ایسے حالات پیدا کررہی ہے کہ عوام کی یہ امید بھی ختم ہوجائے اور وہ انتہا پسندی کا راستہ اختیار کریں ریاست کی اس پالیسی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور عدلیہ سے بھی گزارش ہیکہ وہ ریاست کے اس گھناونے منصوبے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوجائے
مزید کہا کہ ہائی کورٹ بار اور چیف جسٹس بلوچستان سے گزارش ہیکہ وہ سختی سے اس بات کا نوٹس لیکر ملوث کارندوں کو سخت سے سخت سزا دیں
منجانب الجمیعت لائرز فورم بلوچستان

کویٹہ : جمعیت طلباء اسلام پاکستان (بلوچستان) کے زیر اہتمام عظیم الشان تربیتی سیمینار بیادِ بانی جے ٹی آئی حضرت مولانا شا...
27/12/2024

کویٹہ : جمعیت طلباء اسلام پاکستان (بلوچستان) کے زیر اہتمام عظیم الشان تربیتی سیمینار بیادِ بانی جے ٹی آئی حضرت مولانا شاہ سعید احمد رائپوری رح سے الجمعیت لائرز فورم کے صدر ایڈوکیٹ شبیر احمد شیرانی صاحب خطاب فرما رہے ہیں.

07/11/2024

_*ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس حب میں سندھ پولیس اور حب پولیس کی مشترکہ طور پر وکلاء پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہیں*_

_الجمیعت لائرز فورم بلوچستان نے اپنے ایک مزمتی بیان میں کہا ہیکہ آج *ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس حب میں سندھ پولیس بمعہ حب پولیس وکلاء پر حملہ اور تشدد* کی شدید مذمت کرتے ہیں سندھ پولیس نے پرائیویٹ مسلح جتھوں کے ساتھ مل جوڈیشل کمپلیس کا محاصرہ کرنا اور بعد میں داخل ہوکر وکلاء پر تشدد کرنا بدترین آمریت ہے حکومت فوری طور پر سندھ پولیس کے غنڈہ گردی کو روک کر انکے خلاف قانونی کاروائی کرے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ضلعی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔‘حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ڈی ایس پی امام بخش اور متعلقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سعود درانی کو فی الفور معطل کرکے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگر بلوچستان کے غیور وکلاء پولیس گردی کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کریں گےاور ایسے ہتھکنڈوں کو کسی بھی صورت برداشت
نہیں کیاجاسکتا۔_
منجانب الجمیعت لائرز فورم بلوچستان

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الجمیعت لائرز فورم بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share