22/08/2026
لورالائی میں بدترین کرپشن، کمیشن، رشوت ستانی اور میرٹ پامالی کے خلاف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی لورالائی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ عام ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ کے صدارت میں منعقد ہوا، احتجاجی مظاہرہ پارٹی دفتر سے برآمد ہو کر شہر کے مختلف روڈوں پر گزرنے کے بعد پشتونستان چوک پر احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوا جس سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری مصطفی کمال کاکڑ ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت جلالزی، مرکزی کمیٹی ممبر نعمت شبوزئی ،مرکزی کمیٹی ممبر ایڈووکیٹ کمال ناصر، مرکزی کمیٹی ممبر محبت ملازئی، مرکزی کمیٹی ممبر چیئرمین حاجی واحد زخپيل، کامریڈ ایڈووکیٹ ظریف خان، علاقائی سیکرٹری شیر علی ناصر، پی ایس او ضلعی ڈپٹی سیکرٹری طائر اتمانخېل، حافظ گل محمد نے خطاب فرمائیے،
مقررین نے کرپٹ ایگزیکٹو آفسران اور کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اگر نیب اور اینٹی کرپشن نے کرپشن کے خلاف تحقیقات شروع نہیں کیا تو اس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی