Shafi Orphanage & Welfare Society-SOWS

Shafi Orphanage & Welfare Society-SOWS The primary goal of the trust is to restore the hope and provision the basic need of orphans and vu

آمنہ شفیع ،خضدار کی بیٹی، انسانیت کی روشن علامتتحریر دانش مینگلخضدار کی مٹی نے ہمیشہ دردِ دل رکھنے والے لوگوں کو جنم دیا...
01/12/2025

آمنہ شفیع ،خضدار کی بیٹی، انسانیت کی روشن علامت

تحریر دانش مینگل

خضدار کی مٹی نے ہمیشہ دردِ دل رکھنے والے لوگوں کو جنم دیا ہے، مگر چند نام اپنی بے لوث خدمات کی وجہ سے ایک الگ پہچان بنا لیتے ہیں۔ انہی روشن ناموں میں سے ایک نام ہے آمنہ شفیع کا، جو آج یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی زندگیوں میں روشنی بکھیرنے کے عظیم مشن پر کاربند ہیں۔ انسانیت سے جڑی ان کی والہانہ وابستگی اور بے مثال جذبہ خدمت نے انہیں خضدار ہی نہیں، پورے بلوچستان اور ملک بھر کا فخر بنا دیا ہے۔
آمنہ شفیع کا غیر معمولی کردار ہمیں ماضی کے اُن عظیم انسانوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خدمتِ خلق کے لیے وقف کیا۔ انہی میں ایک نام مرحوم عبدالستار ایدھی اور ان کی رفیقِ حیات بلقیس ایدھی کا ہے، جنہوں نے معاشرتی و سماجی مشکلات کے باوجود انسانیت کی شمع کو روشن رکھا۔ آمنہ شفیع کا اندازِ خدمت، ان کی ثابت قدمی، یتیم بچوں کے لیے ان کی بے لوث محنت یقیناً اُن عظیم شخصیات کے نقشِ قدم کی جھلک پیش کرتی ہے۔
آج کے نفسا نفسی کے دور میں، جہاں اپنے بھی اپنوں کے کام نہیں آتے، سماجی اقدار کمزور پڑ رہی ہیں اور مفاد پرستی عروج پر ہے، ایسے میں ایک خاتون کا تنہا یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھانا قابلِ تحسین ہی نہیں بلکہ معاشرے کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔ آمنہ شفیع نہ صرف ان بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں بلکہ ان کی تعلیم، تربیت، خوراک، صحت اور نفسیاتی آسودگی تک کے لیے اپنی توانائیاں وقف کیے ہوئے ہیں۔ ان کی کوششوں کی بدولت کئی ننھی کلیاں آج محفوظ، مطمئن اور پرامید زندگی گزار رہی ہیں۔
خواتین کے لیے محدود مواقع رکھنے والے معاشرے میں آمنہ شفیع کا یہ سفر مزید قابلِ قدر بن جاتا ہے۔ جہاں بہت سے لوگ معاشرتی دباؤ اور رکاوٹوں کے سامنے ہار مان لیتے ہیں، وہاں آمنہ شفیع نے ثابت کیا کہ حوصلہ ہو تو خدمت کے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی۔ ایک لڑکی کے لیے اتنے بڑے اور مشکل مشن پر ڈٹ جانا، اور مسلسل جدوجہد کرتے رہنا، اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور ارادہ مضبوط ہو تو انسانیت کی خدمت کا کوئی قدم بے اثر نہیں جاتا۔
آمنہ شفیع کے قائم کردہ نظام میں یتیم بچوں کے ساتھ شفقت، محبت اور عزتِ نفس کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ وہ ہر بچے کے خواب کو اپنا خواب سمجھ کر اس کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتی ہیں۔ ان کی مہربانی، اخلاق اور تنظیمی صلاحیتیں انہیں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔
خضدار کے عوام، سماجی تنظیمیں اور باشعور طبقہ آمنہ شفیع کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ان کی محنت اور لگن نہ صرف مقامی سطح پر امید کی کرن ہے بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ انسانیت آج بھی زندہ ہے—بس اسے آگے بڑھانے کے لیے چند دل والے لوگ کافی ہوتے ہیں۔

میں بطور سماجی کارکن آمنہ شفیع کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں وہ نہ صرف یتیم بچوں کی سرپرست ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اُس روشن مثال کا درجہ رکھتی ہیں جو بتاتی ہے کہ عورت صرف گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں، بلکہ انسانیت کی سب سے بڑی علمبردار بھی بن سکتی ہے۔

آمنہ شفیع ،قوم کا فخر، خضدار کی شناخت اور انسانیت کی روشن روشنی

01/12/2025
26/06/2025

Shafi Orphanage & Welfare Society-SOWS
Account Title: Shafi Orphanage and welfare Society
Bank: Dubai Islamic Bank
Branch: Jinah Road Quetta. Pakistan.
Account No: 0837839001
Branch Code: 030

12/05/2025

بچوں کے مرحوم والدین کے لیے دعا مغفرت۔

Especially prayer for special people at the orphanage. Masha Allah.
24/02/2024

Especially prayer for special people at the orphanage. Masha Allah.

 ®Presents Mr. Ekram Ullah, Belongs to District Pashin, he is a social activist and part of the Shafi Orphanage and Welf...
02/02/2024

®

Presents



Mr. Ekram Ullah, Belongs to District Pashin, he is a social activist and part of the Shafi Orphanage and Welfare Society.

The date will be announced soon.
Venue: BUITEMS university Quetta.

 ®Presents Mr. Zohaib Hassan Bangulzai Belongs to District Mastung, he is a well known Graphics Designer amd he worked w...
01/02/2024

®

Presents



Mr. Zohaib Hassan Bangulzai Belongs to District Mastung, he is a well known Graphics Designer amd he worked with multiple organizations as a graphics designer. He has also created the Shafi Orphanage and Welfare Society Official Logo.

The date will be announced soon.
Venue: BUITEMS university Quetta.

 ®Presents Mr. Muhammad Khan Kakar, a young social activist from District Ziarat Balochistan. And  we thank you for his ...
01/02/2024

®

Presents



Mr. Muhammad Khan Kakar, a young social activist from District Ziarat Balochistan. And we thank you for his contribution to the Shafi Orphanage and Welfare Society.

The date will be announced soon.
Venue: BUITEMS University Quetta.

12/11/2023

Shining stars of Shafi Orphanage and Welfar Society.

Address

Quetta Cantonment
87100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923347867560

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shafi Orphanage & Welfare Society-SOWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shafi Orphanage & Welfare Society-SOWS:

Share

Category