پاکستان تحریک انصاف گولیوالی

پاکستان تحریک انصاف گولیوالی save pakistan ہم صرف پاکستان کے لیے ۔ صرف انصاف

02/01/2026
Release IMRAN KHAN
28/11/2025

Release IMRAN KHAN

26/12/2022

GOD BLESS US

07/06/2022

Modern Homes

 #امپورٹڈ حکومت نامنظور۔
06/06/2022

#امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

06/06/2022

😥‏ نیا مطالعہ پاکستان. Copy

ریاست پاکستان ایشیا کے جنوب میں واقع ھے۔ اس کا کل رقبہ جتنا بھی ھے سب پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔

ریاست کا پوار نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ھے مگر اسلام اور جمہوریت دونوں سے ہی محروم ھے.

ریاست کے جھنڈے میں دو رنگ ہیں۔ سبز رنگ مولویوں کی اکثریت کو ظاہر کرتا‏ ھے اور سفید رنگ اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری کو ظاہر کرتا ھے۔

ریاست چار باقاعدہ اور ایک بےقاعدہ صوبے پر مشتمل ھے.

ریاست پاکستان 1947 میں انگریزوں سے آزاد ہوئی مگر انگریزوں کے غلاموں سے تاحال آزاد نہیں ہو سکی ہے
اور ان سے آزادی کیلئے کوئی بھی کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ھے۔ ہر حکومت نے ریاستی عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان کی بنیادی ضروریات کا اسیر بنا کر رکھا ہوا ھے.

ریاست پاکستان درحقیقت کئی سو ریاستوں کا ایک مجموعہ ھے۔ جہاں ہر ریاست کے اپنے اپنے قوانین، قاعدے اور ضابطے ہیں۔ اگر ایک ریاست دوسری ‏ریاست کے معاملے میں ٹانگ اڑائے تو ٹانگ توڑ دی جاتی ھے۔

جیسا کہ ریاست “ریاست سندھ" ھے۔ اس پر ‏پیپلز پارٹی کا قبضہ ھے
ایسی ہی ایک ریاست کا نام “لبیک” ھے۔
ایسے ہی اور بھی بہت سے مولوی ہیں جنہوں ‏نے اپنی اپنی الگ ریاستیں بنا رکھی ہیں۔ اگر ریاست پاکستان کبھی ان کے معاملات میں مداخلت کی کوشش بھی کرے تو یہ مدارس کے سپاہی لے کر سڑکوں پہ نکل آتے ہیں۔ اور ریاست پاکستان کا سانس بند کر دیتے ہیں.

مزے کی بات یہ ھے کہ ریاست پاکستان ایٹمی طاقت بھی ھے۔

ریاست کے اندر تمام ادارے بھی الگ ‏ریاستوں کی حیثیت رکھتے ہیں کہ کوئی بھی ادارہ ریاست پاکستان کے کنڑول میں نہیں ھے۔ اور دور دور تک اس کے کوئی امکانات بھی نہیں ہیں.

ریاست پاکستان کا سب سے بڑا شعبہ زراعت ھے
مگر گندم باہر سے امپورٹ کی جاتی ھے.

دفاع اس قدر مضبوط ھے کہ چھ گنا بڑے ملک انڈیا کو دن میں تارے دکھا سکتا ھے ‏اور کمزور اتنا ھے کہ چار مولوی کہیں نکل آئیں تو قابو نہیں آتے.

ریاست کے تاجر عوام کو جی بھر کر لوٹتے ہیں۔ مگر ریاست کو ٹیکس دیتے ہوئے انہیں باقاعدہ موت آتی ھے.

ریاست کی سب سے بڑی صنعت کرپشن ھے جس میں دن دونی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے.

دوسرے نمبر پر مذہب اور تیسرے نمبر پہ سیاست ہے

تعلیم، صحت اور انصاف بھی بڑے کاروباروں میں شمار‏ ہوتے ہیں۔

ریاست کا آئین "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" ھے۔ اور دستور کے مطابق جنگل کا قانون نافذ ھے.

ریاست کا معاشی ڈھانچہ ایسا ھے۔ کہ امیر، امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے.
ریاست پاکستان کو چلانے والے سب لوگ اس ریاست سے اتنی محبت رکھتے ہیں
کہ سب نے دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر رکھی ھے ‏جیسے ہی اقتدار یا عہدے سے فارغ ہوتے ہیں فوراً اپنے اصلی ممالک کو روانہ ہو جاتے ہیں.

ریاست میں رشوت لینا اور دینا لازم ھے۔ ورنہ آپ کا معمولی سا کام بھی کبھی نہیں ہوگا

کوئی چور اچکا یا بڑا مجرم جتنی مرضی‏ ملک کی مدر سسٹر کرے۔کانوں پہ جوں تک نہیں رینگتی۔

ریاست میں شخصی حفاظت اور امن و امان صرف سیاسی رہنماؤں اور طاقتور شخصیات کو دستیاب ھے۔ غریب آدمی صرف اللہ کے آسرے پہ زندہ ھے

ریاست بڑے مجرموں کو وی آئی پی پروٹوکول دیتی ھے۔ اور چھوٹے مجرموں کو ان کے جرم سے زیادہ سزا دیتی ہے

انصاف، صحت، تعلیم اور دیگر مراعات لوگوں کو ان کی اوقات کے مطابق دی جاتی ہے.
ریاستِ پاکستان میں رہتے ہوئے اگر آپ پر مقدمات ہیں اور عدالتوں میں زیرِ سماعت بھی تب بھی آپ وزیراعظم , وزیرِ اعلیٰ , اور وفاقی و صوبائی وزیر آسانی سے بن سکتے ہیں ۔

اگر آپ اس ریاست پاکستان کے شہری ہیں تو آپ کے صبر اور برداشت کو سلام 😥

Address

Quaidabad Colony
42200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+966547862400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان تحریک انصاف گولیوالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to پاکستان تحریک انصاف گولیوالی:

Share