15/07/2024
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام سب ڈویژن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت جاری کردی
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئرنے ہدایت کی ہے کہ تمام سب ڈویژینز میں روزانہ صبح 11 سے 1 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے، جس میں ایس ڈی اوز، ایکسیئنز اور ایس ایز اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلی کچہریوں میں ٹرانسفامرز، نئے میٹرز کی تنصیب اور میٹروں کی تبدیلی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے،کھلی کچہریوں سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں تمام دفاتر میں بینرز بھی آویزاں کیے جائیں جبکہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونیوالی شکایات اور ان کے حل سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو ارسال کی جائے۔ خیال رہے کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد پاور ڈویژن کی ہدایت پر کیا گیا ہے...
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے تمام سب ڈویژن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت جاری کردی
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئرنے ہدایت کی ہے کہ تمام سب ڈویژینز میں روزانہ صبح 11 سے 1 بجے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے، جس میں ایس ڈی اوز، ایکسیئنز اور ایس ایز اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلی کچہریوں میں ٹرانسفامرز، نئے میٹرز کی تنصیب اور میٹروں کی تبدیلی سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے،کھلی کچہریوں سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں تمام دفاتر میں بینرز بھی آویزاں کیے جائیں جبکہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونیوالی شکایات اور ان کے حل سے متعلق رپورٹ پاور ڈویژن کو ارسال کی جائے۔ خیال رہے کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد پاور ڈویژن کی ہدایت پر کیا گیا ہے
Awais Leghari
Ministry of Energy-Power Division, Government of Pakistan