Govt Boys High School Toot

Govt Boys High School Toot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Boys High School Toot, Government Organization, Pindi Gheb.

!عزیز طلبہآپ کا سکول پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند ہو چکا ہے۔ان شا اللہ 24 اگست 2026...
22/05/2026

!عزیز طلبہ
آپ کا سکول پنجاب حکومت کے حکم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند ہو چکا ہے۔ان شا اللہ 24 اگست 2026 کو سکول دوبار ہ کھلے گا۔چھٹیاں طویل ہیں اس لیے آپ کو ہوم ورک تفویض کیا گیا ہے۔عزیز طلبہ ہوم ورک کا بڑا مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق کتاب سے اور تعلیمی سرگرمیوں سے چھٹیوں کے باوجود بھی نہ ٹوٹنے پائے۔
بقول اسماعیل میرٹھی

اگر طاق میں تم نے رکھ دی کتاب
تو کیا دو گے کل۔امتحاں میں جواب
نہ پڑھنے سے بہتر ہے پڑھنا جناب
کہ ہو جاؤ گے ایک دن کام یاب
اگرچہ ہوم ورک پرنٹڈ فارم میں آپ کو دیا گیا ہےتاہم پھر بھی آپ کی آسانی کے لیے ہم یہاں شئیر کر رہے ہیں ۔
مزید کسی قسم کی رہنمائی کے لیے آپ متعلقہ سبجیکٹ ٹیچر کے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

21/05/2026
20/05/2026

`Learn & Earn Computer Course — ایک قدم ڈیجیٹل مستقبل کی جانب`
ضلع اٹک کے 40 منتخب سرکاری اساتذہ کرام کو کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں SEO، فری لانسنگ اور گرافکس ڈیزائننگ جیسے جدید اور طلبہ کے مستقبل سے جڑے کورسز کی تربیت فراہم کی گئی۔ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب سرکاری تعلیمی ادارے بھی دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں-

ماہ جون گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران یہ کورس سرکاری سکول میں زیرِ تعلیم بچوں کو 3500 روپے فیس میں کروایا جائے گا،
ایسے طلبہ جو دیگر اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں، ان کے لیے بھی سکول لیول پر یہ کورس 4500 روپے فیس کے ساتھ دستیاب ہوگا-
کورس کی تکمیل پر شرکاء میں سی ای او (ایجوکیشن) اٹک اور ڈپٹی کمشنر اٹک کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کی جائیں گی، جو نہ صرف ان کی مہارت کا اعتراف ہوں گی بلکہ ان کے عملی کیریئر میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ اقدام نہ صرف تعلیم بلکہ روزگار کے نئے دروازے کھولنے کی جانب ایک عملی قدم ہے، جہاں طلبہ “سیکھنے” کے ساتھ ساتھ “کمانے” کے قابل بھی بن سکیں گے۔

کورس کرنے کے لیے اپنا لیپ ٹاپ اینڈرائڈ موبائل یا ٹیبلٹ ہونا ضروری ہے

17/05/2026

ڈاکٹر محمد اظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کے وژن اور محترم الطاف حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) اٹک کی سربراہی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نمبر 2 چکی کے طلبہ کے لیے ایک منفرد اور تعمیری تعلیمی پروجیکٹس متعارف کروایا گیا ہے۔

کلاس ای سی ای تا دہم طلبہ کو تعطیلاتی ہوم ورک کے ساتھ ساتھ دو “Low Cast / No Cast” پروجیکٹس بھی دیے گئے ہیں، جنہیں ہر بچہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے مطابق تیار کرے گا۔ ہر طالب علم اپنے پروجیکٹ پر ایک سے دو منٹ کی مختصر ویڈیو پریزنٹیشن بھی دے گا۔

اس سرگرمی کا مقصد صرف ہوم ورک تک محدود نہیں بلکہ بچوں میں:
• خود اعتمادی پیدا کرنا
• تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا
• تحقیق اور مشاہدے کی عادت پیدا کرنا
• گفتگو اور پریزنٹیشن اسکلز بہتر بنانا
• والدین اور بچوں کے تعلیمی تعلق کو مضبوط کرنا
• کم وسائل میں بہترین کام کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا
• جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا

ہے۔

یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں اور انہیں

Address

Pindi Gheb

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:00
Tuesday 07:30 - 13:00
Wednesday 07:30 - 13:00
Thursday 07:30 - 13:00
Friday 07:30 - 11:30
Saturday 07:30 - 13:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Boys High School Toot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share