RGAK GHS PD KHAN

RGAK GHS PD KHAN Adbi muqabla jaat 2016 dated 21-10-2016

11/09/2026
آج جمعتہ المبارک کے دن گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الش...
11/09/2026

آج جمعتہ المبارک کے دن گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان ہائی سکول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاذ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں طلباء نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا اور سیرت پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کی۔
معلم سکول ھذا محترم نصیر اختر رضوی صاحب نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذندگی کا مختصر مگر جامع خلاصہ پیش کیا۔
پرنسپل صاحب نے طلباء سے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
سکول ھذا کے سبق معلم محترم مشتاق نون صاحب کی جانب سے طلباء میں بہترین تلاوت، نعت اور تقریر پیش کرنے پر انعامات تقسیم کئے گئے۔ محترم ملک شوکت علی صاحب کو بہترین محفل کے انعقاد پر اعزازی ٹرافی پیش کی گئی۔ محفل کے اختتام پر دعا کے بعد طلباء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

23/08/2026

🌟 پرنسپل کی جانب سے خصوصی ویلکم پیغام 🌟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں، چودھری محمد اشرف، پرنسپل، اپنے تمام معزز اساتذہ، پیارے طلبہ و طالبات اور محترم والدین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید (Welcome) کہتا ہوں۔

ہمارا ادارہ صرف کتابی علم دینے کا مرکز نہیں بلکہ کردار سازی، اخلاقی تربیت، تخلیقی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کو ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اعتماد، محنت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنے مستقبل کی بنیاد مضبوط کر سکے۔

مجھے یقین ہے کہ ہم سب — اساتذہ، طلبہ اور والدین — باہمی تعاون، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ مل کر اپنے ادارے کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

آپ سب ہمارے ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
آپ کی کامیابی ہی ہماری کامیابی ہے۔

🌹 ایک بار پھر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

چودھری محمد اشرف
پرنسپل، Rgak Ghs PD Khan

RGAK GHS PD Khan
10/08/2026

RGAK GHS PD Khan

RGAK GHS PD Khan
06/08/2026

RGAK GHS PD Khan

Address

Pind Dadan Khan
49050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RGAK GHS PD KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RGAK GHS PD KHAN:

Shortcuts

Share