Assistant Commissioner/Collector Pind Dadan Khan

Assistant Commissioner/Collector Pind Dadan Khan AC office

05/01/2025
10/09/2024

پنڈ دادن خان کے رہائشیوں کے لیے فوڈ سیفٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ پرعزم ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت عامہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اگر کسی مقامی ریسٹورنٹ کے بارے میں آپ کو حفظان صحت سے متعلق کوئی بھی تحفظات ہیں تو آپ شکایت اسسٹنٹ کمشنر آفس کو بھیج سکتے ہیں اور ہم اس پر سخت کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=122114552060459822&id=61563794668349&mibextid=WC7FNe

کسان بھائیوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کا بڑا اعلان کسان کارڈ رجسڑیشن کا اغاز کر دیا گیا .کسانوں کے لئے ڈیڑھ لاک...
03/09/2024

کسان بھائیوں کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا بڑا اعلان
کسان کارڈ رجسڑیشن کا اغاز کر دیا گیا .
کسانوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ تک بلاسود قرض کی فراہمی ۔
مزید معلومات کے لئے دفتر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور دفتر اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پنڈدادنخان رابطہ کریں ۔
رجسٹریشن کے لئے ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیجیں۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح تحصیل پنڈ دادنخان میں بھی سادہ روٹی (100گرام) کی قیمت فی روٹی 14 روپے مقرر کر...
03/09/2024

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح تحصیل پنڈ دادنخان میں بھی سادہ روٹی (100گرام) کی قیمت فی روٹی 14 روپے مقرر کر دی گئی ۔ روٹی کی یہ قیمت تندور، ریسٹورانٹ اور ہوٹل سب پر یکساں لاگو ہوگی۔روٹی کی زائد قیمت وصول کرنے کی اطلاع دئے گئے نمبر پر دیں ۔
کنٹرول روم اے-سی آفس پنڈ دادنخان
فون نمبر 0544221101

23/08/2024

شجر کاری ہماری آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لئے نہایت ضروری ہے۔ پنڈ دادن خان نے "پلانٹ فار پاکستان" مہم میں فعال کردار ادا کیا ہے، جس میں انتظامیہ، متعلقہ محکمے، میونسپل کمیٹیاں، این جی اوز اور مخیر حضرات کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ مزید لوگوں کو اس مہم میں حصہ لینا چاہئے اور نہ صرف پودے لگانے بلکہ ان کی دیکھ بھال کرنے کی بھی ذمہ داری اٹھانی چاہئے۔

04/08/2024

AC PD Khan action taken against milk adulteration in PD Khan and Khewra in collaboration with Punjab Food Authority and 121 litres of adulterated milk discarded.

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان حلیمہ منیر کی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔ اسسٹنٹ کمشنر  پنڈ دادنخان نے پنجاب فو...
04/08/2024

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان حلیمہ منیر کی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے کھیوڑہ اور پنڈ دانخان میں دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ مزید 121 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ بھی موقع پرضائع کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم، ڈیموں اور برساتی ندی نالوں میں تیراکی کرنے اور  نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پ...
02/08/2024

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم، ڈیموں اور برساتی ندی نالوں میں تیراکی کرنے اور نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔ اس پابندی کا مقصد عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ قانون کا احترام کریں۔ دریا، ڈیموں اور برساتی ندی نالوں میں جانے سے گریز کریں ۔
Deputy Commissioner Jhelum

اے سی پنڈ دادن خان حلیمہ منیر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا خصوصی اجلاس۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان حلیمہ منیر کی زیر صدارت ...
02/08/2024

اے سی پنڈ دادن خان حلیمہ منیر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا خصوصی اجلاس۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان حلیمہ منیر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈ دادن خان کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ہیلتھ کمیٹی کے ممبران ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر آصف حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین،ڈاکٹر مدیحہ شفیع ایس ڈی او بلڈنگ ممتاز احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر ز کی تنخواہ ، ہسپتال کے مسائل، مشینری کی مرمت اور بارش کے پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مزید اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہمیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو بھی انتظامات کرنے پڑے وہ کریں گے اور ہماری پوری کوشسش ہو گی کہ یہاں کے عوام کو مایوسی نہ ہو۔

سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ۔ڈپٹی کمشنر راملہ علی کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان حلیمہ منیر نے حا...
31/07/2024

سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ۔
ڈپٹی کمشنر راملہ علی کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان حلیمہ منیر نے حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، ریونیو فیلڈ سٹاف، سیکرٹری یونین کونسلز، نمبردار اور محکمہ تعلیم کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اِسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کو سیلاب کے احتمالی حالات کے منصوبے کے مطابق مکمل تیاریاں کرنے کی ہدایت کی۔

گزشتہ چند روز سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر پانی جمع ہونے سے مریضوں کو کافی مشکلات ...
31/07/2024

گزشتہ چند روز سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر پانی جمع ہونے سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان حلیمہ منیر نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان کو اس مسئلے پر نہ صرف بروقت کروائی کرنے کی ہدایت کی بلکہ آئندہ بارشوں میں بھی نکاسی آب جیسے مسئلے کے فوری حل کےلئے کوشاں رہنے کی یقین دہانی کروائی ۔ مزید اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں علاج معالجہ سے متعلق پوچھا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بارشی پانی جمع ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا، اسسٹنٹ کمشنر کا ہسپتال کا دورہ، نکاسی آب کیلئے فوری

آج مورخہ 2024-07-31 شہریوں کی جانب سے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شکایت ملنے پر  نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان حلیمہ م...
31/07/2024

آج مورخہ 2024-07-31 شہریوں کی جانب سے نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شکایت ملنے پر نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان حلیمہ منیر نے محلہ اسلام نگر تحصیل پنڈ دادنخان کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

Address

AC Office Jhelum Ro
Pind Dadan Khan
49040

Telephone

+923213333131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner/Collector Pind Dadan Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner/Collector Pind Dadan Khan:

Share