06/09/2026
مائننگ سیکٹر کے بارودی و ٹرانسپورٹیشن مسائل فوری حل کیے جائیں،بصورت دیگر مائیں اونرز سخت احتجاج پر مجبور ھونگے۔ اگر چہ نیسپا میں بارودی لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے باقاعدہ میٹنگز جاری ہیں، لیکن مائن اونرز کو چھوٹے بارودی لائسنسز کے اجراء میں تاخیر سے کام لیاجارہا ہے۔جس سے انڈر گراؤنڈ مائنز کے ٹنلز میں پانی بھرنے اور گرنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں،جبکہ اوپن مائننگ میں ہیوی مشینری کے کرائے اور سلائیڈنگ کے باعث مائن اونرز کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان و بےروزگاری کا سامنا ھے۔
دوسری جانب مختلف اضلاع میں گرین مائنز سے منرلز کی ٹرانسپورٹیشن بھی روکی گئی ہے اور کئی دنوں سے منرلز سے لدی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی ہیں، حالانکہ گرین مائنز پر کوئی پابندی عائد نہیں جسکا سیکریٹری معدنیات کو نوٹس لینا چاہیئے۔
نیسپا،ھوم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر بارودی لائسنسز کے اجراء اور گرین مائنز کی ٹرانسپورٹیشن بحال کریں، تاکہ مائننگ، پیداوار اور مزدوروں کا روزگار دوبارہ شروع ہوسکے۔ بصورتِ دیگر مائن اونرز احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔،مائین اونرز برادری و مذدوروں کا مزید امتحان نہ لیں۔
منجانب:شیربندی خان مروت چیئرمین و کابینہ
فرنٹیئر مائیں اونرز ایسوسییشن خیبرپختونخواہ