04/06/2026
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کا مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائ کی ، سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
ڈی پی او مانسہرہ اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ضلع مانسہرہ کے معروف سیاحتی مقام ناران اور اس سے ملحقہ مختلف پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ٹوریسٹ فیسیلیٹشن سنٹرز اور پولیس چوکیوں اور چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور افسران و جوانوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں اور مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور انہیں ہر ممکن رہنمائی اور سفری سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے بھی سیاحتی علاقوں میں انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت، رہنمائی اور تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پر افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع مانسہرہ آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات، بروقت رہنمائی اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ ضلع مانسہرہ کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو اور سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔