28/08/2026
وزیر اوقاف، مذہبی واقلیتی امور، خیبرپختونخواہ محمد عدنان قادری صاحب کی زیرِ صدارت مورخہ 27 اگست 2026 کو محکمہ اوقاف کے تمام سرکل مینیجرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی ریکوری، بقایاجات اور رینٹ اسیسمنٹ سمیت لیزز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف، مذہبی و اقلیتی امور، خِبرپختونخواہ جناب حبیب آفریدی، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف جناب برکت خان، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرزاوقاف اور تمام سرکل مینیجرز اوقاف نے شرکت کی۔
وزیر اوقاف نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ:
🔹 ریکوری کے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں۔
🔹 بقایاجات (Arrears) کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
🔹 آئندہ اجلاس تک تمام ممکنہ بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنائی جائے۔
🔹 رینٹ اسیسمنٹ کے عمل کو تیز کیا جائے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر/اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کے ساتھ اجلاس و ملاقاتیں کرکے پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔
🔹 سرکاری محکموں کے ساتھ بھی موجود لیزز کے حوالے سے رینٹ اسیسمنٹ کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔
🔹 محکمہ اوقاف کی آمدن میں اضافے اور ریکوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔