14/08/2026
یومِ آزادیٔ پاکستان 🇵🇰
آج ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے، اتحاد اور عزم کے ساتھ منا رہے ہیں۔
یہ دن ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں ہمیں ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔ بابِ خیبر ہماری تاریخی شناخت، عزم اور پاکستان کے دروازے سے جڑی سرحدی تجارت و ثقافت کی علامت ہے۔
آئیں عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور مضبوط معیشت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور تجارت و صنعت کے فروغ کے ذریعے وطنِ عزیز کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد!
یومِ آزادی مبارک!
خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI)
خیبر پختونخوا کی تجارت، صنعت اور سرحد پار تجارت کی نمائندہ آواز