Pak Frontier Constabulary

Pak Frontier Constabulary Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pak Frontier Constabulary, Government Organization, Peshawar.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائ...
28/08/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا، اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، جدید تربیت اور آپریشنل تیاری کو سراہا

اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے، حساس مقامات کے تحفظ، پرتشدد صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا

اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے، امن و امان کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس مکمل طور پر تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ محسن نقوی

ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، جدید تربیت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ نے اینٹی رائٹ ونگ کے اہلکاروں کی مختلف عملی مشقیں دیکھیں۔ اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے، حساس مقامات کے تحفظ، پرتشدد صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے، امن و امان کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورس مکمل طور پر تیار اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ملک کے امن و امان اور استحکام کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، قانون نے احتجاج کا طریقہ کار واضح طور پر متعین کر رکھا ہے، قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن احتجاج پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن احتجاج کی آڑ میں تشدد، توڑ پھوڑ، سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ
امن و امان کی موجودہ صورتحال میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار پورے ملک میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کو ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہونا ہے، اپنی تربیت بھرپور طریقے سے مکمل کریں اور مکمل پیشہ وارانہ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔
آپ کو بین الاقوامی معیار کا جدید پروٹیکشن گیئر فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ فیلڈ میں آپ کی حفاظت اور آپریشنل استعداد کو یقینی بنایا جا سکے۔آپ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، ہر طرح کی ٹریننگ محنت، لگن اور مکمل پیشہ وارانہ جذبے کے ساتھ مکمل کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کا سوئمنگ پول بھی بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام جوانوں کو گیس ماسک فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے بیرکس کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈکوارٹر میں اہلکاروں کے تمام واش رومز ازسرنو تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ وزٹ میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ اٹھایا تھا، اب کیا صورتحال ہے؟
اہلکاروں نے بتایا کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اہلکاروں نے مسئلہ حل کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہلکار کی والدہ کے کینسر کے علاج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تربیت اہلکاروں میں تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نمائندگی حاصل ہے جبکہ تربیتی پروگرام میں پہلی مرتبہ 35 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی او ایف سی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Mohsin Naqvi Khyber Pakhtunkhwa Police Government of Pakistan Ministry of Information and Broadcasting, Pakistan PTV News

15/04/2026
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ا...
16/03/2026

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری کے خاتمے، اسمگلنگ کی روک تھام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اور آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نے اپنے اپنے اداروں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً تین ہزار اہلکار بلوچستان میں تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ادارے میں تمام خالی آسامیوں پر مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔
مزید برآں حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کے لیے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے بھی بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے دن ہی واضح کر دیا تھا کہ ریاست کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوتی۔ وزیر اعلیٰ نے امن کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے.

09/03/2026

پلاٹون 472 کے سپاہی تنویر احمد کی نمازہ جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ FC درازندہ لائن میں ادا کردی گئ۔

اسلام علیکم,سر اطلاع عرض ھکہ اج مورحہ,09/03/2026 پر بوقت10:45 ھارس پر پلاٹون 472 کا سپاہی تنویر  جو کہ پوسٹ درابن سے درا...
09/03/2026

اسلام علیکم,
سر اطلاع عرض ھکہ اج مورحہ,09/03/2026 پر بوقت10:45 ھارس پر پلاٹون 472 کا سپاہی تنویر جو کہ پوسٹ درابن سے درابن بازار کو سامان کیلئےگیا تھا. درابن بازار مین نامعلوم افراد نے فائیرنگ کرکے زخمی ھوا ھے. جس کو زخمی حالت میں درابن ھسپتال کو لے گئے تھے. جو کہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ھوا ھے.لہزا اطلاع ھو

23/02/2026

ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج کے ڈرون حـمـلے کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہو گئے۔
بعد ازاں، زخـمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینسوں پر راستے میں دہـشـت گـردوں نے دوبارہ حـمـلہ کیا، جس میں تین اہلکار شہیـد اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی گئی۔بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا ۔Copy

23/02/2026

کرک: تھانہ خرم کے حدود بہادر خیل میں موجود فیڈرل کانسٹبلری کلپر کواڈکاپٹر اٹیک، ڈی پی او کرک

کرک۔ کواڈکاپٹر اٹیک سے پانچ ایف سی اہلکار زخمی۔

کرک۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود، علاقے کا محاصرہ سرچ آپریشن جاری۔

کرک۔ زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔

کرک۔ زخمیوں میں حوالدار صابر، سپاہی آمین، سپاہی زوہیب، سپاہی مراد اور سپاہی یوسف شامل ہیں۔
Copy

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمدللہ! کل سپاہی راج ولی کو خوارج نے رہا کر دیا ہے —یہ خبر سن کر ضلع بونیر کے عوام نے سج...
10/12/2025

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ! کل سپاہی راج ولی کو خوارج نے رہا کر دیا ہے —
یہ خبر سن کر ضلع بونیر کے عوام نے سجدۂ شکر ادا کیا، کیونکہ راج ولی نہایت غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے اہلِ خانہ کئی دنوں سے شدید پریشانی میں تھے۔
لیکن…
راج ولی کے ساتھ گرفتار ہونے والا اس کا دوسرا ساتھی ابھی تک بازیاب نہیں ہوا!
وہ بھی ضلع بونیر ہی کا بیٹا ہے اور ایک نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔
اس کی عدم رہائی کی وجہ سے سارا ضلع بونیر سخت پریشان، غمزدہ اور بے چینی کا شکار ہے۔
تمام اہلِ بونیر، مشران، نوجوان اور بزرگ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک جلد از جلد ہمارے دوسرے بیٹے کو بھی صحیح سلامت آزاد فرمائے۔ آمین
یا اللہ خیر…
یا اللہ ہمارے دونوں جوانوں کی حفاظت فرما…

شب قدر قلعہ۔ چارسدہ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر آمدفیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد...
02/12/2025

شب قدر قلعہ۔ چارسدہ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر آمد

فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے

کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا

فیڈرل کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی عملی تربیت کے مظاہرے دیکھے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے

کمانڈنٹ ایف سی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا


Address

Peshawar

Telephone

+92919217305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Frontier Constabulary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share