23/07/2026
الحمدللہ!
سال 2026 کے فخرِ پختونخوا ایوارڈ کے لیے میری نامزدگی میرے لیے ایک عظیم اعزاز اور باعثِ افتخار ہے۔
میں اس عزت و محبت پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ یہ نامزدگی میرے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ میں اپنی مادری زبان پشتو، اپنی ثقافت اور اپنے پختون بھائیوں سے محبت و وابستگی کو مزید فروغ دوں، اور اپنی بساط کے مطابق ان کی خدمت کرتا رہوں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اخلاص، توفیق اور استقامت عطا فرمائے تاکہ میں اپنی قوم اور معاشرے کے لیے مزید مثبت کردار ادا کر سکوں۔
والحمدللہ۔