PTI Khyber Pakhtunkhwa

PTI Khyber Pakhtunkhwa Official page of PTI Khyber Pakhtunkhwa. This page is managed by official PTI Social Media Team KP.
(1076)

27 ستمبر کا پلان !!!
01/09/2026

27 ستمبر کا پلان !!!

01/09/2026

تصویریں وائرل کرکے ایک پوری مہم چلائی جارہی ہے کبھی عمران خان کو وہیل چئیر پر دکھایا جارہا ہے کبھی بستر پر، جیل میں جو جاتے رہے یا ٹرائل کے دوران ملتے رہے ان سے پوچھیں عمران خان ماشاءاللہ فٹ ہیں یہ جان بوجھ کر کمزور دکھا رہے، یہ کمزور دکھا کر اس کے ساتھ کچھ کردیں گے۔ عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے آپ کیا سمجھتے ان کے ارادے اب بدل گئے ہونگے ؟

عمران خان خود کہہ چکے کہ یہ مجھے محمد مُرسی کی طرح ماریں گے تو آپ جاکر مُرسی پر تحقیق کرلیں اس کو کیسے مارا گیا تھا۔
علیمہ خان

"غیرقانونی قید میں 1123 دن اور 10 ماہ کی طویل ترین قیدتنہائی"شدید ترین جھلسانے والی گرمی جیل کی کال کوٹھری میں, نہ ذاتی ...
01/09/2026

"غیرقانونی قید میں 1123 دن اور 10 ماہ کی طویل ترین قیدتنہائی"

شدید ترین جھلسانے والی گرمی جیل کی کال کوٹھری میں, نہ ذاتی معالج, نہ بہنوں کی رسائی, نہ سلیمان اور قاسم خان کو ویزا جاری کیا, نہ ہی بات, ایک آنکھ کی بینائی ختم, دوسری کوخطرہ, کوئی خون کےٹیسٹ, کوئی مستند رپورٹ نہیں- دی جانے والی دواؤں کا کوئی ریکارڈ ڈاکٹرز کے پاس نہیں, جیل میں بدترین ظلم کیا جا رہا, کوئی انسانی حقوق حاصل نہیں, نہ کیسز لگ رہے, عدالتیں خاموش- نہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے فیصلے کے مطابق علاج ہوا- خان اڈیالہ میں محفوظ نہیں- ذاتی ڈاکٹرز, بہنوں اور بچوں کی ملاقات کرائی جائے- بیگناہ عمران خان کو رہا کیا جائے-

01.09.2026


عدالت نے واضح ہدایات دے دی ہیں۔ عمل درآمد ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔اب سوال صرف یہ ہے: عدالتی احکامات پر عمل کب ہوگا؟...
01/09/2026

عدالت نے واضح ہدایات دے دی ہیں۔ عمل درآمد ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

اب سوال صرف یہ ہے: عدالتی احکامات پر عمل کب ہوگا؟

صرف فیصلہ دینا کافی نہیں، اس پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

01/09/2026

خیبرپختونخوا کے مدارس میں علم، مطالعہ اور تحقیق کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت!

چیئرمین عمران خان کا وژن ہے کہ ایک فلاحی ریاست میں تعلیم کے ہر شعبے اور ہر طالب علم کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع اور ضروری سہولیات میسر ہوں۔ مدارس کے طلبہ بھی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اس لیے ان کے لیے معیاری تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسی وژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبے کے مدارس میں تعلیمی، مطالعاتی اور تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کے تحت صوبے کے 210 رجسٹرڈ مدارس میں نصابی کتب اور لائبریری فرنیچر کی فراہمی مکمل کر لی گئی ہے۔

🔹 210 رجسٹرڈ مدارس جن میں 140 بندوبستی اضلاع اور 70 ضم شدہ اضلاع میں واقع ہیں۔

🔹 11,760 نصابی کتب 8 تعلیمی درجات کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔

🔹 ہر مدرسے کے لیے نصابی معاونت کے 7 سیٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

🔹 2,940 فرنیچر آئٹمز جن میں 420 بک شیلف، 420 لائبریری ٹیبلز اور 2,100 کرسیاں شامل ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد مدارس کے طلبہ کے لیے علم تک بہتر رسائی، مطالعے کے لیے سازگار ماحول اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایک روشن مستقبل کی تعمیر اُس وقت ممکن ہے جب ہر بچے اور ہر طالب علم کو علم، تعلیم اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

‏آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان صاحب کے قید تنہائی کے فیصلے کے اہم نکات‏ملاقات اور بیٹوں سے رابطہ‏عدالت نے اڈیالہ ...
01/09/2026

‏آج اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان صاحب کے قید تنہائی کے فیصلے کے اہم نکات

‏ملاقات اور بیٹوں سے رابطہ

‏عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان کو:

‏* بشریٰ عمران سے قواعد کے مطابق مقررہ ملاقاتیں فراہم کی جائیں۔
‏* خاندان کے افراد سے بھی قانون کے مطابق معقول ملاقاتیں کروائی جائیں۔
‏* ان کے بیٹوں کے ساتھ آڈیو، ویڈیو اور واٹس ایپ کالز مناسب وقفوں سے کروائی جائیں۔
‏* یہ رابطہ بنیادی طور پر نجی خاندانی رابطے کے لیے ہوگا۔
‏* اگر جیل انتظامیہ کو آبجیکٹو میٹریل کی بنیاد پر معلوم ہو کہ کال ریکارڈ، نشر، پھیلائی یا سیاسی مہم کے لیے استعمال کی جا رہی ہے تو سہولت فوری طور پر معطل کی جا سکتی ہے، تاہم وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا اور قانون کی پابندی لازم ہوگی۔
‏ روزانہ ایک گھنٹہ واک اور انسانی رابطہ

‏عدالت نے واضح حکم دیا کہ عمران خان کو:

‏* روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ واک اور جسمانی ورزش کا موقع دیا جائے۔
‏* بامعنی انسانی میل جول بھی یقینی بنایا جائے۔
‏* اگر سکیورٹی کی وجہ سے انہیں الگ رکھنا ضروری سمجھا جائے تو یہ انتظام غیر ضروری یا طویل سماجی تنہائی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔
‏* جیل انتظامیہ ملاقات یا انسانی رابطے کے افراد، تعداد، وقت اور مقام کو سکیورٹی کے تحت منظم کر سکتی ہے، لیکن سکیورٹی کو مکمل انسانی رابطے سے محرومی کے لیے blanket justification کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
‏ کتابیں، اخبارات اور ٹی وی

‏عدالت نے مزید حکم دیا کہ عمران خان کو:

‏* باقاعدگی سے اخبارات، میگزین اور قابلِ اجازت مطالعاتی مواد فراہم کیا جائے۔
‏* عدالت کے سامنے پیش کی گئی مخصوص کتابیں سکیورٹی جانچ کے بعد انہیں فراہم کی جائیں۔
‏* کسی کتاب کو صرف اس کے علمی، مذہبی، تاریخی یا فکری موضوع کی بنیاد پر روکا نہیں جا سکتا، جب تک وہ قانوناً ممنوع یا سکیورٹی/جیل ڈسپلن کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو۔
‏* قابلِ اطلاق جیل قواعد اور میڈیکل بورڈ کی سفارش کے مطابق ٹیلی ویژن کی فعال سہولت بھی فراہم کی جا سکتی ہے۔

‏ فیصلے پر عملدرآمد کی لازمی ہدایت

‏عدالت نے آئینی درخواستیں انہی شرائط کے ساتھ نمٹا دی ہیں اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کیا ہے۔

‏اہم بات یہ ہے کہ:

‏* عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
‏* سپرنٹنڈنٹ جیل کو 15 دن کے اندر عملدرآمد رپورٹ عدالت میں ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے ذریعے چیمبرز میں پیش کرنا ہوگی۔
‏* البتہ یہ تمام احکامات سپریم کورٹ یا اس ہائی کورٹ کے Larger Bench کے زیرِ سماعت معاملات میں آئندہ جاری ہونے والے احکامات کے تابع رہیں گے۔

خالد یوسف چوہدری
لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان

01/09/2026

"خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے عمران جیسا شجاعت، ہمت اور بلند ارادوں والا انسان پیدا ہوا ، اور خوش نصیب ہیں آپ سب پاکستان کے رہنے والے کہ آپ لے درمیان اتنا شجاعت والا انسان ہے۔" یوسف خان ( دلیپ کمار ) کے عمران خان کے بارے میں تاریخی الفاظ

01/09/2026

اندھے نِکالتے ہیں چہرے سے میرے نُقص
بہروں کو شکایت ہے غلط بولتا ہوں

01/09/2026

" سب تگڑے رہیں Give up نہیں کرنا فتح ہماری ہی ہوگی " حسان نیازی

01/09/2026

عمران خان کا گرین وژن، خیبرپختونخوا کا سرسبز مستقبل!

چیئرمین عمران خان کے ماحول دوست وژن اور بلین ٹری سونامی کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے 5 سالہ بلین ٹریز پلس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس پر 6 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اس منصوبے کے تحت 7,150 ہیکٹر رقبے پر شجرکاری اور جنگلات کی بحالی، 1,200 کنال جنگلی پھلوں کے باغات، تقریباً 4 کروڑ 40 لاکھ پودوں کی فارمز کے لیے مفت فراہمی، 278 ہیکٹر سے زائد محکمانہ نرسریاں اور مربوط زمینی بحالی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

یہ صرف درخت لگانے کا منصوبہ نہیں بلکہ ماحولیاتی نظام کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، کاربن کے جذب، چراگاہوں کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی ہے۔ جدید جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) میپنگ، جنگلی حیات کے سروے، جدید نگرانی کے نظام اور کاربن کریڈٹ اقدامات کے ذریعے جنگلات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔

جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے 7 وائلڈ لائف پارکس اور بریڈنگ سینٹرز کی بحالی، بڑے شکاری جانوروں کے تحفظ کا منصوبہ اور مختلف علاقوں کے ماحولیاتی جائزے بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

عمران خان کے دور میں شروع کیے گئے بلین ٹری اور 10 بلین ٹری پروگرامز کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں جنگلات کا رقبہ 20 فیصد سے بڑھ کر 26.3 فیصد ہو چکا ہے۔ بلین ٹریز پلس کے ذریعے اسے مزید 26.8 فیصد تک لے جانے اور مستقبل میں 30 فیصد جنگلاتی رقبے کا ہدف حاصل کرنے کا عزم ہے۔

یہ عمران خان کے گرین وژن ایک ایسا خیبرپختونخوا جہاں جنگلات محفوظ ہوں، حیاتیاتی تنوع پروان چڑھے، کاربن کا اخراج کم ہو، موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کیا جائے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک سرسبز، محفوظ اور پائیدار مستقبل یقینی بنایا جائے۔

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share