15/07/2026
مون سون شجرکاری مہم
محکمہ جنگلات ڈاریکٹوریٹ آف این ٹی ایف پی (NTFP) ضلع باجوڑ نے ڈائریکٹر NTFP جناب معین الدین صاحب کی ہدایات کی روشنی میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کرائ جس کے تحت مقامی کمیونٹی میں این ٹی ایف پی (نان ٹمبر فاریسٹ پروڈکٹس) کے پودے مفت تقسیم کیے گیے۔
اس اقدام کا مقصد این ٹی ایف پی پودوں کی کاشت کو فروغ دینا، قدرتی وسائل کا تحفظ، جنگلاتی وسائل میں اضافہ، ماحول کی بہتری اور مقامی آبادی کے لیے پائیدار معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ این ٹی ایف پی پودے لکڑی کے علاوہ حاصل ہونے والے جنگلاتی وسائل کا اہم حصہ ہیں، جو ماحولیاتی تحفظ، حیاتیاتی تنوع کے فروغ، زمین کی زرخیزی میں بہتری اور مقامی کمیونٹی کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ٹی ایف پی مرجڈ ڈسٹرکٹس پشاور جناب علی محمد صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر نواگی باجوڑ /خار، سابق ناظمِ اعلیٰ باجوڑ جناب سید بادشاہ اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب موسیٰ کلیم نے شرکت کی۔
محکمہ این ٹی ایف پی کا یہ اقدام مون سون شجرکاری مہم کے تحت قدرتی وسائل کے تحفظ، جنگلات کی بحالی، ماحولیاتی بہتری اور مقامی کمیونٹی کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم ہے۔