07/06/2025
از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا
اسلام آباد، 7 جون 2025
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عیدالاضحیٰ کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی
صدر آصف علی زرداری نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی اور خیبر پختونخوا کے عوام کو اپنی جانب سے عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی