PSF Islamia University Bahawalpur

PSF Islamia University Bahawalpur 🚩

یومِ بابڑہ — شہداء کو سلام12 اگست 1948 کا بابڑہ سانحہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے۔ اس دن بابڑہ میں اپنے سیاسی اور ج...
12/08/2026

یومِ بابڑہ — شہداء کو سلام

12 اگست 1948 کا بابڑہ سانحہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے۔ اس دن بابڑہ میں اپنے سیاسی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے خدائی خدمتگار کارکنوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد جان سے گئے۔

بابڑہ کے شہداء نے ظلم، جبر اور آمریت کے مقابلے میں اپنے اصولوں پر قائم رہنے کی مثال قائم کی۔ آج ہم ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ امن، جمہوریت، آزادی اور انصاف کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

شہداءِ بابڑہ کو سلام!
12 اگست — یومِ بابڑہ
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، بہاولپور پنجاب

په قلعه سيف الله کي د شهید مولانا خانزیب د لومړي تلین په مراسمو کي د پښتون سټوډنټ فيډريشن اسلامیه پوهنتون بهاولپور، عموم...
10/07/2026

په قلعه سيف الله کي د شهید مولانا خانزیب د لومړي تلین په مراسمو کي د پښتون سټوډنټ فيډريشن اسلامیه پوهنتون بهاولپور، عمومي سیکرتر سعداکبر کاکړ او د رسنیو سیکرتر اظهر خان ګډون وکړ.
دوی د خان زيب مولانا د مبارزې، قربانيو او خدمتونو سره خپل عقيدت او وفاداري تازه کړه.

10/07/2026

🚩

د عثمان لالا د پنځم تلین په مناسبت، پښتون سټوډنټ فیډریشن د هغه د سترې مبارزې، بې ساري قربانۍ او د پښتنو د حقونو لپاره د ...
21/06/2026

د عثمان لالا د پنځم تلین په مناسبت، پښتون سټوډنټ فیډریشن د هغه د سترې مبارزې، بې ساري قربانۍ او د پښتنو د حقونو لپاره د تلپاتې خدمتونو په درناوي سره د سرې ګلونو نذرانه وړاندې کوي او د هغه پاک یاد ته د عقیدت او وفادارۍ ژوره څرګندونه کوي.

15/06/2026

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا سینیٹ اجلاس سے خطاب:

🟥حکومت میں بیٹھے ہمارے یہ بھائی جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو آنکھیں بند کر لیتے ہیں، اقتدار سے نکلتے ہیں تو جمہوریت یاد آ جاتی ہے

🟥ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے خود جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی

🟥پٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دبی عوام کو ریلیف کب ملے گا؟

🟥جنگ ختم ہو گئی تو پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں ہو رہیں؟

🟥پاکستان کا بجٹ اسلام آباد نہیں، آئی ایم ایف کے دفاتر میں بنتا ہے

🟥حکومتیں بدلتی ہیں، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں بدلتا۔

🟥قرضوں اور سود کی ادائیگی نے قومی بجٹ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

🟥بجٹ میں عوام کیلئے کیا ہے؟ قرض اور ٹیکس کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

🟥خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔

🟥صوبائی خودمختاری کوئی احسان نہیں، آئینی حق ہے۔

🟥اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد سے مسلسل گریز کیا جا رہا ہے۔

🟥وفاق صوبوں کے وسائل استعمال کرتا ہے لیکن حقوق دینے سے انکاری ہے۔

🟥پختونخوا کے حصے کے اربوں روپے روکنا آئین شکنی ہے۔

🟥صحت اور تعلیم صوبائی شعبے ہیں تو وفاق ان پر وسائل کیوں خرچ کر رہا ہے؟

🟥ملک قرضوں پر چل رہا ہے مگر وزیروں کی فوج کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

🟥ایک اختیار کیلئے دو دو وزراء رکھنے کا بوجھ عوام کیوں اٹھائیں؟

🟥عوام کو چور اور ڈاکو کی سیاست نہیں، اپنے حقوق چاہئیں۔

🟥پاکستان میں ہر بجٹ غریب کے بجائے طاقتور طبقے کیلئے بنایا جاتا ہے۔

🟥تنخواہ دار طبقہ مسلسل نچوڑا جا رہا ہے جبکہ بڑے کاروباری گروہ محفوظ ہیں۔

🟥ایک سو چالیس سے زائد شعبے اب بھی مؤثر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں۔

🟥کام نہ کرنے کی تنخواہ اور کام کرنے کی رشوت لینے والا نظام ملک کو کھا رہا ہے۔

🟥ڈی سی اور کمشنر کا نوآبادیاتی نظام آج بھی عوام پر مسلط ہے۔

🟥انگریز چلے گئے لیکن ان کا انتظامی ڈھانچہ آج بھی قائم ہے۔

🟥بندوق اور ٹینک سے نہیں، تعلیم اور روزگار سے سیکیورٹی آتی ہے۔

🟥حقیقی دفاع سوشل سیکیورٹی، تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری سے ممکن ہے۔

🟥سکول، ہسپتال اور روزگار قومی سلامتی کی بنیاد ہیں۔

🟥بلوچستان، سندھ، پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل طاقت سے نہیں حل ہوں گے۔

🟥ہر اختلاف کرنے والے کو غدار قرار دینا ملک کے مفاد میں نہیں۔

🟥اگر بیرونی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں تو پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ انہیں مواقع کون فراہم کر رہا ہے۔

🟥آئین کی بالادستی اور جمہوریت ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہیں۔

🟥عوام کے ساتھ ریاست کا سالانہ سوشل کنٹریکٹ ہی بجٹ کہلاتا ہے۔

🟥یہ بجٹ عوامی فلاح کا نہیں بلکہ موجودہ نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

🟥صرف تنقید سے نہیں، اختیارات کی حقیقی منتقلی سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

🟥عوام کو کنٹرول کرنے کے بجائے انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

🟥ٹیکنالوجی کے دور میں انسانی ترقی پر سرمایہ کاری قومی ترجیح ہونی چاہیے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پشتون طلبہ پر ہونے والے حملے اور ت...
15/05/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پشتون طلبہ پر ہونے والے حملے اور تعلیمی اداروں میں اسلحہ کلچر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

تعلیمی ادارے علم، شعور، برداشت اور امن کے مراکز ہوتے ہیں، جہاں تشدد، خوف اور اسلحہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ نہتے طلبہ کو ہراساں کرنا اور مسلح جتھوں کے ذریعے تعلیمی ماحول کو خراب کرنا نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ انتہائی خطرناک عمل ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے، یونیورسٹیوں میں طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، اور اسلحہ کلچر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

پختون طلبہ سمیت ہر طالبعلم کو پرامن اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہم ہر قسم کے تشدد، نفرت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔



د پښتون سټوډنټس فیډریشن، د پېښور پوهنتون د فارمیسي فیکلټۍ سنئیر ملګری بابر خټک، چې پرون په خپل کلي کې د نامعلومو وسلوالو...
15/04/2026

د پښتون سټوډنټس فیډریشن، د پېښور پوهنتون د فارمیسي فیکلټۍ سنئیر ملګری بابر خټک، چې پرون په خپل کلي کې د نامعلومو وسلوالو کسانو لخوا په بې‌رحمانه ډول شهید کړل شو، نن یې غائبانه جنازه په پېښور پوهنتون کې ادا شوه.
پښتون سټوډنټس فیډریشن دا غمجن او دردناک پېښه په کلکو ټکو غندي او له اړوندو ادارو څخه په کلکه غوښتنه کوي چې د دې ناوړه پېښې پوره، بې‌طرفه او چټکه پلټنه وکړي او عاملین دې د قانون منګولو ته وسپاري.
په پای کې د شهید بابر خټک لپاره دعاګانې وشوې.
الله تعالی دې ورته جنت الفردوس نصیب کړي او کورنۍ ته دې یې صبر جمیل ورکړي.
پښتون سټوډنټس فیډریشن
اسلامیه یونیورسټي بهاولپور

28/02/2026

پچاس سال پہلے باچا خان بابا نے پشتون قوم کو بتایا تھا کہ یہ جنگ امریکہ اور روس کا جنگ ہیں اور اس کا نقصان پشتون قوم کو ہوگا۔
روس کے خلاف بھی پشتون استعمال ہوا۔
امریکہ کے خلاف بھی پشتون استعمال ہوا۔
آج پشتون دوسرے پشتون کے خلاف استعمال ہو رہا ہیں۔


27/02/2026

د جنګ نه چه خبر ندی د جنګ چغې د پریږدې

ما وران وطن لیدلې ده د جنګ په خق که نه یم

ضم اضلاع و بلوچستان کے طلباء کے تعلیمی مسائل، عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی🟥 تحریک التواء مرکزی...
11/02/2026

ضم اضلاع و بلوچستان کے طلباء کے تعلیمی مسائل، عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

🟥 تحریک التواء مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے جمع کرائی گئی

🟥 تحریک التواء میں معمول کی کارروائی معطل کر کے اس اہم مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے

🟥 وفاقی حکومت نے 2018 میں اعلان کیا تھا کہ سابق فاٹا کے طلباء کو 2028 تک میڈیکل کی مخصوص نشستیں فراہم کی جائیں گی

🟥 اعلان کے تحت فاٹا کے طلباء کے لیے مجموعی طور پر 333 نشستیں مختص کی گئی تھیں

🟥 وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ سال میں ان نشستوں کو 666 تک بڑھانے کا بھی وعدہ ہوا تھا

🟥 تاہم 2026 تک اس وعدے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا جس کے باعث ضم اضلاع کے طلباء شدید تعلیمی محرومی کا شکار ہیں

🟥 ضم اضلاع اور بلوچستان کے طلباء کو محدود پیمانے پر چند مخصوص میڈیکل اداروں تک محدود رکھا جا رہا ہے

🟥 دیگر صوبوں کے طلباء کو ملک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کی سہولت حاصل ہے

🟥 بلوچستان اور پختونخوا کے طلباء کے ساتھ یہ طرز عمل مساوی تعلیمی مواقع کے اصول کے خلاف ہے

🟥 میڈیکل اسکالرشپ نشستوں کے حوالے سے بھی بے ضابطگیوں اور غیر شفافیت کی شکایات سامنے آئی ہیں،

🟥 شارٹ لسٹ امیدواروں کو نظر انداز کر کے دیگر امیدواروں کو منتخب کیا گیا، جو کہ میرٹ اور شفافیت پر سوالیہ نشان ہے،

🟥 ضم اضلاع کے لیے مختص میڈیکل نشستوں کو فوری طور پر 333 سے بڑھا کر 666 کیا جائے،

🟥 فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے ملک بھر کے سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستیں مختص کی جائیں،

🟥 اسکالرشپ اور داخلوں کے معاملات کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں،

🟥 ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر اس اہم مسئلے پر بحث کی جائے،

🟥 دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی پیکج متعارف کرایا جائے

| |
🚩✌🏽

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSF Islamia University Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share