Jamiat social News

Jamiat social News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat social News, TAN SIEW ENG
8617, TAMAN RAYA
28300 TRIANG
PAHANG, Peshawar.

جب مولانا فضل الرحمان صاحب اپوزیشن لیڈر تھےمن موہن سنگھ سے ملاقاتاور مولانا کا پاک و ہند کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے کر...
03/06/2026

جب مولانا فضل الرحمان صاحب اپوزیشن لیڈر تھے

من موہن سنگھ سے ملاقات
اور مولانا کا پاک و ہند کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے کردار

19مئی 2006بروز جمعہ ہندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے وفد کو اپنے رہائش گاہ پر ناشتہ کی دعوت دی ناشتے کے موقع پر وزیراعظم منموہن سنگھ سے تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ شیام سرن نیشنل سیکورٹی ایڈوائز ایم کے نارائن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی ٹی کے نایر بھی وزیراعظم کی معاونت کیلئے موجود تھے۔ وفد تقریبا پونے دو گھنٹے وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ رہا۔ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اور ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک دوسرے کے خیالات کو تفصیل سے سنا۔ ہندوستانی وزیراعظم نے قیام امن اور پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن صاحب کی گفتگو کی تعریف کی اور کہا کہ ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان کے خلاف نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے ، ہندوستان سے پاکستان کے بہتر تعلقات ہوں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بھی شروع ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا یہ سب کچھ تب ممکن ہوگا جب ہم تہہ دل کے ساتھ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے درست فیصلے کریں گے اپنے آپ کو امریکی دبائو سے باہر نکالیں گے اور خطے کے امن کے لئے ہمت کا مظاہرہ کریں گے ۔ مولانا نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی وقت آگیا ہے ہندوستانی حکومت پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کا مثبت جواب د ے اور کشمیر اور پاکستان کے سرحدی علاقہ جات میں مکمل امن کے قیام کیلئے دونوں ممالک صحیح فیصلے کریں ۔ اس کے جواب میں وزیراعظم من منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ جولائی یا اگست میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کے حکام سے مل بیٹھ کر کوئی حل تلاش کریں گے ۔ انہوں نے وفد کا پرپتاک استقبال کیا اور حضرت مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یہاں تشریف لائے اور قیام امن کے لئے انہوں نے بیش بہا تجاویز دیں ۔ ملاقات کے بعد وفد نے جمعہ کی نماز جمعیت علماء ہند کے مرکزی دفتر سے ملحقہ تاریخی مسجد عبدالنبی میں اد ا کی ۔

02/06/2026

ماں صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ زمین پر خدا کی محبت کا سب سے بڑا مظہر ہے۔ ماں کا وجود گھر کا نور اور زندگی کا سکون ہوتا ہے۔ اسی لیے، ماں کی وفات ایک ایسا سانحہ ہے جو انسان کو اندر سے بالکل جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔
اللّٰہ کریم جس ماں،باپ زندہ ہے ان کو لمبی زندگی اور جس کی ماں باپ وفات ہوگئی ہے ان کو جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین 😭

اصلی ایبسلوٹلی ناٹ والی حکومت
30/05/2026

اصلی ایبسلوٹلی ناٹ والی حکومت

د ٹولے انٹرویو نچوڑ:د بادشاہ لور تہ چا ویل ملک کیی قحط دے روٹئ نشتہ ھغے ورتہ جواب کیی وے خلق ڈبل روٹئ ولے نہ خوری😄۔۔۔۔۔۔...
29/05/2026

د ٹولے انٹرویو نچوڑ:
د بادشاہ لور تہ چا ویل ملک کیی قحط دے روٹئ نشتہ ھغے ورتہ جواب کیی وے خلق ڈبل روٹئ ولے نہ خوری😄
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

"جنگی صورتحال میں اپنی تنخواہیں اور مراعات کئی گنا بڑھا لیں، نئے طیارے بھی خرید لیے، غیر ملکی دورے بھی ایسے کر رہے ہیں ج...
28/05/2026

"جنگی صورتحال میں اپنی تنخواہیں اور مراعات کئی گنا بڑھا لیں، نئے طیارے بھی خرید لیے، غیر ملکی دورے بھی ایسے کر رہے ہیں جیسا خزانہ ہاتھ لگ گیا ہے"
رانا ثناء اللہ کے بیان پر صحافی ثناء اللہ خان کا تبصرہ
مشیر وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ تفصیل کے لیے لنک کمنٹ میں ۔ ۔ ۔

27/05/2026

حجاج کو حج کی سعادت اور اہل اسلام کو قربانی کی عید مبارک،،
اللہ امت مسلمہ پر اپنا خصوصی کرم فرمائیے۔

سونیا گاندھی کا خط:بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن کو خط لکھ کر ...
26/05/2026

سونیا گاندھی کا خط:
بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن کو خط لکھ کر پاک بھارت مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ملکوں کے تعلقات استوار کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لانیکی کی پیشکش کی ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنے خط میں مولانا کی تعریف کرتے ہو ئے کہ لکھا ہے جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے دورہ بھارت کے موقع پر دونوں ملکوں کی دیرینہ غلط فہمیاں دور کرکے انہیں ایک دوسرے کے قریب آنے کا جو موقع فراہم کیا ہے اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اس جدوجہد کو ادھورا چھوڑنے کی بجائے مزید فروغ ملنا چاہیے ۔ خط میںلکھا کہ اس وقت بھی مولانا فضل الرحمن اور انکی جماعت دونوں ملکوں کے مابین دوستی کے بندھن جوڑ سکتے ہیں اس کے لئے انہیں دقیقہ فروگذاشت کئے بغیر ایسے عملی اقدامات کرنے چاہیں کہ جس سے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے سے دور ہونیکی بجائے قریب آجائیں۔ سونیا گاندھی نے مولانا فضل الرحمن اور ان کے رفقاء سے جن توقعات کا اظہار کیا ہے اگر ایم ایم اے کے لیڈران عملی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ان امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں تو پاک بھارت اختلافات کو ختم ہونے سے کوئی بھی قوت نہیں روک سکتی۔ (ماہنامہ الجمعیت راولپنڈی اگست2004)
مولانا صاحب آج بھی اپنے پڑوس ملک کے ساتھ تعلق بحال کرنے کے خواہشمند ہیں۔

25/05/2026

حد دے یار 👏

Address

TAN SIEW ENG 8617, TAMAN RAYA 28300 TRIANG PAHANG
Peshawar
28300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat social News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamiat social News:

Share