TransPeshawar

TransPeshawar Official account of TransPeshawar - Zu Peshawar, the Peshawar BRT System

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) پشاور کے 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے اپنے کورس نصاب کے تحت ٹرانس پش...
06/09/2026

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) پشاور کے 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے اپنے کورس نصاب کے تحت ٹرانس پشاور ہیڈ آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری نے وفد کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران شرکاء نے ٹرانس پشاور کے اعلیٰ انتظامی افسران سے ملاقات کی اور انہیں بی آر ٹی کے آپریشنز اور سروس ڈلیوری کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفد نے بی آر ٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بی آر ٹی سسٹم کی نگرانی، آپریشنز اور سروس مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں، شرکاء نے مرکزی راہداری پر بی آر ٹی بس میں سفر کیا، جس کے دوران انہیں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

05/09/2026

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ٹرانس پشاور کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کی مجوزہ ٹرانسپورٹ ...
05/09/2026

محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے ٹرانس پشاور کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کی مجوزہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈر کنسلٹیشن سیشن منعقد کیا گیا۔

کنسلٹیشن سیشن میں معاونِ خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، سمیع اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، محمد زبیر، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی، افتخار احمد اور متعلقہ سرکاری محکموں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

مجوزہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے سوالات کے جوابات دیے اور پالیسی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شرکاء نے مجوزہ ٹرانسپورٹ پالیسی کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے اپنی آراء، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

مشاورتی عمل کے ذریعے پالیسی کو مزید بہتر بنانے اور حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

01/09/2026

عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوششوں سے پشاور میں جدید، تیز اور کم لاگت سفری سہولت کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔

پشاور BRT میں 25 نئی بسوں کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ مزید 27 بسیں چین سے پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد BRT فلیٹ 296 بسوں تک پہنچ جائے گا۔

یہ توسیع روزانہ لاکھوں مسافروں، بالخصوص طلبہ، خواتین، بزرگوں اور پیشہ ور افراد کے لیے سفر کو مزید آرام دہ، محفوظ اور مؤثر بنائے گی۔

31/08/2026

30/08/2026

26/08/2026

25/08/2026
یومِ آزادی کی خوشیاں 🇵🇰یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر بی آر ٹی پشاور کے مختلف اسٹیشنز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا...
14/08/2026

یومِ آزادی کی خوشیاں 🇵🇰

یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر بی آر ٹی پشاور کے مختلف اسٹیشنز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور، ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری، سمیت ٹرانس پشاور کے اعلیٰ افسران، سروس پرووائیڈرز کے نمائندگان اور افسران سمیت دیگر متعلقہ عملے نے شرکت کی۔

تقریبات کے دوران یومِ آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور عوام و بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

13/08/2026

Address

1st Floor, TransPeshawar Building, Main BRT Depot, Opp NHA Complex, Chamkani
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92912621393

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TransPeshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to TransPeshawar:

Shortcuts

Share