ANP Kalanga Aka Khel

ANP Kalanga Aka Khel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ANP Kalanga Aka Khel, Peshawar.

23/08/2026
23/08/2026
23/08/2026

اسلام آباد
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغان میڈیکل یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل پاکستانی طلبہ کو درپیش مشکلات کے حل کے لیئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا
یہ اعلان انہوں نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں متاثرہ طلبہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران کیا
وفد میں ڈاکٹر آصف آفریدی ، ڈاکٹر وقاص اکبر ، ڈاکٹر آصف نبی ، ڈاکٹر ثمر شامل تھے
وفد نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے داخلے کے وقت متعلقہ افغان میڈیکل یونیورسٹیاں پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ تھیں اور انہوں نے اس وقت نافذ پالیسیوں کے تحت داخلے حاصل کیے تھے۔ تاہم بعد ازاں پالیسی میں ہونے والی تبدیلیوں کا اطلاق پہلے سے زیرِ تعلیم طلبہ اور فارغ التحصیل افراد پر بھی کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے معاملے سے متعلق بعض معلومات مکمل حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں،
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں انکے مسائل کا حل اور مشکلات کا ازالہ ہم سب کی زمہ داری ہے
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متحرک نوجوان ہیں وہ نوجوانوں کے حقوق کے لیئے اپنی والدہ کے مشن پر گامزن ہیں
انہوں نے کہا کہ متاثرہ گریجویٹس کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھایا جائے گا اور دستیاب آئینی و قانونی دائرہ کار میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ اس حوالہ سے پی ایم ڈی سی اور دیگر زمہ داران سے رابطہ کرکے طلبہ کے جائز مسائل کو حل کیا جائے
وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کا مسائل سننے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

پی ایم ڈی سی کا افغانستان سے میڈیکل ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کی پریکٹس پر پابندی کا فیصلہ / عوامی نیشنل پارٹی...
10/08/2026

پی ایم ڈی سی کا افغانستان سے میڈیکل ڈگری حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کی پریکٹس پر پابندی کا فیصلہ / عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا ردعمل

🟥 بین الاقوامی تعلقات میں اتار چڑھاؤ اور سیاسی تبدیلیوں کو طلبہ کے تعلیمی مستقبل اور ڈگریوں سے جوڑنا سراسر ناانصافی ہے

🟥 تعلیمی اداروں کی قانونی حیثیت مستقل ہوتی ہے، جبکہ سفارتی تعلقات عارضی اور متغیر ہوتے ہیں

🟥 اگر کل کو ایک پیالی چائے کے ساتھ سیاسی تعلقات کی بحالی پر یہی ڈگری قابلِ قبول ہو سکتی ہے، تو آج میڈیکل طلبہ کو پریکٹس سے روکنے کا کیا جواز ہے؟

🟥 ریاستوں کے سیاسی تناؤ کی قیمت طلبہ کے پیشہ ورانہ کیریئر سے وصول نہیں کی جانی چاہیے

🟥 افغانستان سے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنا ناقابلِ قبول ہے

🟥 سینکڑوں طلبہ و طالبات کی برسوں کی محنت، وقت، سرمایہ اور پیشہ ورانہ مستقبل کو ایک انتظامی فیصلے کی بھینٹ چڑھانا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے

🟥 سوال یہ ہے کہ جب یہ طلبہ افغانستان کے میڈیکل کالجوں میں داخلے لے رہے تھے، اس وقت حکومت، پی ایم ڈی سی اور دیگر متعلقہ ادارے کہاں تھے؟

🟥 اگر ان اداروں کو ان ڈگریوں یا تعلیمی اداروں پر تحفظات تھے تو طلبہ کو بروقت آگاہی، واضح پالیسی اور مؤثر رہنمائی کیوں فراہم نہیں کی گئی؟

🟥 عوامی نیشنل پارٹی میرٹ، معیار اور مریضوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں چاہتی، تاہم ان اصولوں کی آڑ میں ایسے طلبہ کے مستقبل کو تباہ کرنا بھی ہرگز قابلِ قبول نہیں جنہوں نے قانونی طریقے سے داخلے لیے، برسوں تعلیم حاصل کی اور اپنی زندگی کے قیمتی سال اس شعبے کے لیے وقف کیے

🟥 حکومت، پی ایم ڈی سی اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر اس معاملے کا ازسرِ نو جائزہ لیں اور متاثرہ طلبہ کے لیے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی عبوری طریقۂ کار اور اہلیت کے امتحانات متعارف کرائیں

🟥 عوامی نیشنل پارٹی واضح کرتی ہے کہ متاثرہ طلبہ کے ساتھ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی

| |

Address

Peshawar
07008

Telephone

+923339142052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Kalanga Aka Khel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ANP Kalanga Aka Khel:

Shortcuts

Share