Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority

Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority Prosperous and economically stable Khyber Pakhtunkhwa through competitive skilled work force

06/09/2026
منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ،میاں عبدالقادر شاہ، نے ضلع پشاور کی 41 خواتی...
04/09/2026

منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ،میاں عبدالقادر شاہ، نے ضلع پشاور کی 41 خواتین کے لیے تین ماہ پر مشتمل اسکلز ڈویلپمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
یہ تقریب خویندو کور (Khwendo Kor) کے زیر اہتمام ناروے چرچ ایڈ (NCA) کے تعاون اور KP-TEVTA کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹر مریم بی بی، چیف ایگزیکٹو خویندو کور، محترمہ مہر سلطانہ ایم پی اے، محترمہ قرۃ العین، چیئرپرسن ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور، جبکہ KP-TEVTA کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر میاں عبدالقادر شاہ نے خواتین کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر خواتین کو باعزت روزگار، خود روزگاری اور کاروباری مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ KP-TEVTA خواتین کو عملی اور معیاری فنی تربیت کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی اور معاونت جاری رکھے گا۔

تین ماہ پر مشتمل یہ تربیتی کورس سینٹر آف ایکسی لینس، GTTTC، KP-TEVTA میں منعقد کیا جائے گا، جس کے دوران 41 خواتین کو کچن گارڈننگ، ٹیکسٹائل ڈیزائننگ اور فوڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عملی مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس تربیتی پروگرام کا مقصد خواتین کے ذریعۂ معاش کو مضبوط بنانا، ان کی معاشی استقامت اور خود انحصاری میں اضافہ کرنا اور انہیں کاروبار، خود روزگاری اور آمدن کے نئے مواقع سے استفادہ کرنے کے قابل بنانا ہے۔

02/09/2026

Government Technical Vocational Center Hayatabad, PeshawarChief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber Pakhtunkhwa

30/08/2026

In this video, we will teach you how to use a 90-degree level machi...

28/08/2026

🚀 Exciting News for Our CBT & DIT Graduates! 🎓💻
Admissions are now OPEN for CBT Level 4 in Web Development, E-Commerce & Digital Marketing & Content Creation! 🌐📱

✨ Upgrade your skills. Build your future.
Join now & step into the digital world! 🚀

GTVC Women Khalabat — Center of Excellence in Digital & High-Tech Skills.

خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر میان عبدالقادر شاہ نے حیات آباد میں واقع ٹ...
28/08/2026

خیبر پختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر میان عبدالقادر شاہ نے حیات آباد میں واقع ٹیکنیکل ٹیچرز ٹریننگ کالج، ایڈوانس ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر برائے خواتین کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے مختلف شعبہ جات میں جاری فنی تربیتی کورسز کا جائزہ لیا اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے زیرِ تربیت طلبہ و طالبات سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے طلبہ سے تربیتی کورسز، فراہم کردہ سہولیات، تربیت کے معیار اور حاصل ہونے والی عملی مہارتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت، ہنرمندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
میان عبدالقادر شاہ نے اس موقع پر اداروں کی انتظامیہ اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ زیرِ تربیت نوجوانوں کو معیاری فنی تربیت اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ تربیت مکمل کرنے کے بعد باعزت روزگار اور خود روزگاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

Address

Sector E-8, Near Hajj Complex, Phase 7, Hayatabad
Peshawar
2500

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92915704275

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Pakhtunkhwa Technical Education and Vocational Training Authority posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share