KP Rescue1122

KP Rescue1122 LIVE FOR OTHERS

ریسکیو 1122 مردان / بچے کی پیدائشمردان: نوے کلے روڈ خواجہ گنج میں ڈیلیوری ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو مو...
03/06/2026

ریسکیو 1122 مردان / بچے کی پیدائش

مردان: نوے کلے روڈ خواجہ گنج میں ڈیلیوری ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔

مردان: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور خاتون میڈیکل ٹیکنیشن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

مردان: حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث والدین کی اجازت سے ریسکیو 1122 کی خاتون میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت طبی امداد فراہم کی۔

مردان: ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں موجود ڈیلیوری کٹ کے استعمال اور خاتون میڈیکل ٹیکنیشن کی نگرانی میں بچے کی بحفاظت پیدائش ممکن بنائی گئی۔

مردان: کامیاب ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی۔

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے ایک ماہ میں 24,920 افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں، شاہ فہد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختو...
03/06/2026

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا نے ایک ماہ میں 24,920 افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں،

شاہ فہد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی سربراہی میں ادارے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 23,770 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 24,920 افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر ہنگامی واقعات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبے بھر میں عوامی آگاہی اور استعداد کار بڑھانے کے اقدامات بھی جاری رہے۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی گئی۔

محکمہ ریسکیو 1122 نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ہیٹ ویو سے بچاؤ اور آبی مقامات پر ڈوبنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے خصوصی آگاہی مہمات کا انعقاد بھی کیا، جو تاحال جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور بروقت امدادی خدمات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

02/06/2026

ریسکیو 1122 ملاکنڈ / بجلی کے تاروں پر درخت گرنے کا واقعہ
02 جون 2026

ملاکنڈ: بٹخیلہ میں FG کالج کے قریب درخت بجلی کے تاروں پر گر گیا، جس کے باعث شارٹ سرکٹ اور دیگر خطرات پیدا ہوگئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیورز نے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے درخت کو کاٹ کر بجلی کے تاروں سے ہٹا دیا اور علاقے کو محفوظ بنا دیا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا جبکہ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث ممکنہ خطرات اور مزید نقصان کو ٹال دیا گیا۔ متعلقہ ادارے کو بھی ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کر دیا گیا۔

ریسکیو1122مردان/ گرنے کا حادثہ مردان: لنڈاکی میں دیوار گرنے سے 55 سالہ سرتاج خان شدید زخمی۔ ریسکیو1122مردان:ریسکیو1122 م...
02/06/2026

ریسکیو1122مردان/ گرنے کا حادثہ

مردان: لنڈاکی میں دیوار گرنے سے 55 سالہ سرتاج خان شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوۓ ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

02/06/2026

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا/ آندھی اپڈیٹس

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی، تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122

پشاور: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کی تمام ضلعی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں، ترجمان ریسکیو 1122

پشاور: خراب موسمی صورتحال کے باعث اب تک ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ترجمان ریسکیو1122

پشاور: زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان ریسکیو 1122

پشاور: مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں آندھی اور تیز ہواؤں سے بھی متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان ریسکیو 1122

پشاور: پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ترجمان ریسکیو1122

پشاور: ریسکیو 1122 کیامدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں، ترجمان ریسکیو 1122

پشاور: کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں، ترجمان ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش، گرج ...
02/06/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش، گرج چمک، تیز ہواؤں اور چند مقامات پر ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، مالاکنڈ، صوابی، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں بارش، آندھی اور گرج چمک متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

02/06/2026

*ریسکیو1122بنوں*

*بنوں*: شدید موسمی صورتحال اور تیز ہواؤں کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں عمارتوں اور دیواروں کے منہدم ہونے کے تین واقعات پیش آئے، جن پر ریسکیو 1122 بنوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

1. عمارت منہدم ہونے کا واقعہ
مقام: مدینہ پارک، نزد اولڈ کرم پل، سورانی بنوں
متاثرین: 01 زخمی

2. عمارت منہدم ہونے کا واقعہ
مقام: غفار خیل، تحصیل ککی
متاثرین: 01 زخمی

3. دیوار گرنے کا واقعہ
مقام: سورانی تلگی مسجد
متاثرین: 03 زخمی

*خلاصہ:*
• کل واقعات: 03
• کل متاثرین: 05
• زخمی افراد: 05

ریسکیو 1122 بنوں کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

ریسکیو 1122 مردان / آگمردان: شیرگڑھ شگو ناکہ میں پٹرول پمپ کے سائن بورڈ پر لگا فلیکس بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث آگ ...
02/06/2026

ریسکیو 1122 مردان / آگ

مردان: شیرگڑھ شگو ناکہ میں پٹرول پمپ کے سائن بورڈ پر لگا فلیکس بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث آگ لگ گئی۔

مردان: اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئ۔

مردان: ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر پمپ تک پھیلنے سے روک دیا۔

02/06/2026

ریسکیو1122 حاضر

02/06/2026

ریسکیو1122 پشاور کنٹرول کے نمبر 1122 پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کریں،

ریسکیو1122 کے تمام سٹیشنز الرٹ ہیں

Address

Near Peshawar Press Club
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Rescue1122 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KP Rescue1122:

Share