Pakistan Awami Tehreek Khyber Pakhtunkhwa

Pakistan Awami Tehreek Khyber Pakhtunkhwa Pakistan Awami Tehreek is a Political Party of Pakistan working for democratic political values in the country.

This page is for KPK Activities only
Twitter: www.twitter.com/patofficialkpk

لوڈشیڈنگ عوام کو مار رہی ہے #خیبرپختونخوا کے عوام شدید گرمی، طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی مسلسل بندش کے باعث اذیت میں مبتلا...
28/08/2026

لوڈشیڈنگ عوام کو مار رہی ہے

#خیبرپختونخوا کے عوام شدید گرمی، طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی مسلسل بندش کے باعث اذیت میں مبتلا ہیں۔ وفاقی حکومت اس صورتحال کی ذمہ دار ہے، لیکن افسوس کہ صوبائی حکومت بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوام سوال کر رہے ہیں!
آخر ان کے درد اور مشکلات کا احساس کس کو ہے؟

حکمرانوں کو چاہیے کہ سیاسی بیانات اور الزامات سے آگے بڑھ کر عوام کو ریلیف دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

عوام مزید اندھیروں، گرمی اور بےحسی کے متحمل نہیں ہو سکتے!

Subhan Ullah
صوبائی صدر
پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا

#لوڈشیڈنگ #خیبرپختونخوا

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Government of Pakistan
Government of Khyber Pakhtunkhwa
Pakistan Awami Tehreek (PAT)
Minhaj-ul-Quran International [Official]
Tahreek Minhaj ul Quran -District Peshawar

پریس ریلیزپاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاسپشاور: پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی ایگزی...
22/08/2026

پریس ریلیز

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس

پشاور: پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس صوبائی صدر محترم سبحان اللہ خان صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کے اہداف اور صوبے کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے وژن کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے موضوع پر سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ انتظامی امور کو مؤثر بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ملکی ترقی کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی و علمی سطح پر آگاہی اور سنجیدہ مکالمے کو فروغ دیا جائے۔

اجلاس میں ہر گھر، گلی، محلے، ضلع اور پورے صوبے میں مراکزالعلم کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، تاکہ علم و شعور کی شمع ہر گھر تک پہنچائی جا سکے اور معاشرے میں تعلیم، تربیت اور فکری آگاہی کو فروغ دیا جائے۔

شرکاء نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام، عوامی فلاح و بہبود، مہنگائی میں کمی، بدعنوانی، دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا عوامی مسائل کے حل اور ایک پُرامن، خوشحال، باعلم اور کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اجلاس میں تنظیمی سطح پر آئندہ کے اہداف، عوامی رابطہ مہم اور صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے اور مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں نائب صدر ایڈووکیٹ صدام حسین صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار خان، سیکرٹری انفارمیشن فیض الرحمن خان قادری اور سیکرٹری مراکزالعلم انجینئر مصباح النور نے شرکت کی۔ صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ خیبرپختونخوا محترم حامد اشتیاق صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا ارشد الٰہی کھوکھر اور مرکزی قیادت کی جانب سے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان سیہڑ نے آن لائن شرکت کی۔

جاری کردہ:
شعبہ اطلاعات و سوشل میڈیا
پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Pakistan Awami Tehreek (PAT)
Minhaj-ul-Quran International [Official]

15/08/2026

اظہارِ تعزیت

محترم صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سبحان اللہ خان صاحب کے جوان سال ماموں زاد بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کے درجاتِ عالیہ کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس صدمۂ جانکاہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ



Subhan Ullah
Pakistan Awami Tehreek (PAT)

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمدِ خاص، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحر...
31/07/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے معتمدِ خاص، مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک، سرپرست تحریک منہاج القرآن کراچی اور چیئرمین جامع مسجد رحمانیہ ٹرسٹ کراچی
محترم قاضی زاہد حسین کی زوجہ محترمہ
بقضائے الٰہی وصال فرما گئی ہیں۔ مرحومہ کے انتقال پر ان کے جملہ اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سبحان اللّٰہ خان
صدر، PAT خیبر پختونخوا

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Pakistan Awami Tehreek (PAT)

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی جنگوں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ #پٹرولدھمکی پر 10 روپےمیزائل چلانے پر 50 ...
22/07/2026

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی جنگوں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ
#پٹرول

دھمکی پر 10 روپے
میزائل چلانے پر 50 روپے
اور
جنگی جہاز تباہ ہونے پر 200 روپے
پیٹرول بڑھانے کی تجویز

Government of Pakistan
Petroleum Products Regulatory Department
PML(N)

سوشل میڈیا کنگ اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے فخر، محترم شمس محسود بھائی کو دلی سالگرہ مبارک!اللہ تعالیٰ آپ کو ...
20/07/2026

سوشل میڈیا کنگ اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے فخر، محترم شمس محسود بھائی کو دلی سالگرہ مبارک!

اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، خوشیوں بھری زندگی، ایمان کی مضبوطی اور دینِ مصطفیٰ ﷺ کی خدمت میں مزید اخلاص و استقامت عطا فرمائے۔

دعا ہے کہ آپ کی سماجی، تنظیمی اور ڈیجیٹل خدمات کو مزید ترقی عطا ہو اور آپ ہمیشہ کامیابیوں، عزتوں اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!

منجانب:
صوبائی کابینہ
پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا

Shamas Mahsood
Pakistan Awami Tehreek (PAT)

الحمد اللہ مرکزی نظام دعوت کی لیڈر شپ سے ایبٹ آباد میں ملاقات تحریکی و تنظیمی ملکی و سیاسی حالات پہ گفتگو ملاقات میں محت...
11/07/2026

الحمد اللہ مرکزی نظام دعوت کی لیڈر شپ سے ایبٹ آباد میں ملاقات تحریکی و تنظیمی ملکی و سیاسی حالات پہ گفتگو ملاقات میں محترم ڈاکٹر علامہ میر آصف قادری اور محترم علامہ محمد اشفاق چشتی کیطرف سے کل کاغان میں ھونے والی علماء و مشائخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت کل انشاء اللہ علماء و مشائخ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخوا کی نمائندگی کروں گا

ارشد الہی کھوکھر
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا

عوام بجلی کے میٹر کے پیسے بھی دےاسی میٹر کا ہر ماہ کرایہ بھی دےاور لوڈشیڈنگ بھی عوام برداشت کرےاور بجلی بھی نہ ہو پھر بھ...
09/07/2026

عوام بجلی کے میٹر کے پیسے بھی دے
اسی میٹر کا ہر ماہ کرایہ بھی دے
اور لوڈشیڈنگ بھی عوام برداشت کرے
اور بجلی بھی نہ ہو پھر بھی فکس چارجز ادا کریں

یہ رو سراسر ظلم ہے

اب خاموش نہیں آواز اٹھانی ہوگی

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا آن لائن اجلاس و تربیتی سیشن منعقدپشاور: پاکستان عوامی تحری...
01/07/2026

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کا آن لائن اجلاس و تربیتی سیشن منعقد

پشاور: پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کے زیرِ اہتمام آن لائن اجلاس و تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ہیڈ سوشل میڈیا محترم فیض الرحمٰن خان قادری سمیت کونسل کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے ذریعے تنظیمی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے، ڈیجیٹل میڈیا حکمتِ عملی، تنظیمی سرگرمیوں کی بروقت تشہیر، باہمی رابطوں کے فروغ اور جدید میڈیا تقاضوں کے مطابق ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو سوشل میڈیا کے مؤثر، ذمہ دارانہ اور منظم استعمال کے حوالے سے عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ہیڈ سوشل میڈیا محترم فیض الرحمٰن خان قادری نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا تنظیمی فکر، عوامی خدمت کے پیغام اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کارکن ذمہ داری، تحقیق، مثبت طرزِ فکر اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر فعال کردار ادا کرے تاکہ پاکستان عوامی تحریک کا مؤقف زیادہ مؤثر انداز میں عوام تک پہنچ سکے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے تنظیمی اہداف کے حصول، سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور فعال بنانے، اور آئندہ بھی باقاعدگی سے تربیتی نشستوں کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے ممبران کی تحریک منہاج القرآن پشاور کے تنظیمِ نو اجلاس میں خصوصی شرک...
29/06/2026

پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے ممبران کی تحریک منہاج القرآن پشاور کے تنظیمِ نو اجلاس میں خصوصی شرکت

تحریک منہاج القرآن پشاور کے تنظیمِ نو کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت محترم چوہدری عرفان یوسف (نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخوا) نے کی۔ اجلاس میں محترم پروفیسر بخت زمان قادری (صدر تحریک منہاج القرآن شمالی خیبرپختونخوا) اور ڈاکٹر علامہ عبدالشکور منہاجین (ناظم تحریک منہاج القرآن شمالی خیبرپختونخوا) نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے ممبران محترم نثار خان (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)، محترم فیض الرحمٰن خان قادری (سیکرٹری انفارمیشن) اور محترم سید مصباح النور صاحب (سیکرٹری مراکزالعلم) بھی شریک ہوئے

اجلاس کے دوران تحریک منہاج القرآن پشاور کی تنظیمِ نو کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مختلف تجاویز کی روشنی میں پشاور تنظیم کے صدر اور ناظم کے لیے نام زیرِ غور آئے، جن پر اتفاقِ رائے کے بعد محترم شاہد بیگ کو صدر اور محترم احمد رضا کو ناظم مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح نائب صدر کے لیے محترم صبغت اللہ جان اور ناظم مراکزِ علم کے لیے محترم عطاءاللہ کے ناموں پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر محترم چوہدری عرفان یوسف نے نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیمی امور کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے تمام فورمز کو ساتھ لے کر چلنے، باہمی رابطے، مشاورت اور ٹیم ورک کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے اختتام پر محترم پروفیسر بخت زمان قادری نے خصوصی دعا فرمائی اور تحریک کے مشن کی کامیابی، امتِ مسلمہ کی فلاح اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کیں۔

Address

Khyber Pakhtunkhwa
Peshawar

Telephone

923475244302

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Awami Tehreek Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Awami Tehreek Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share