Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Official page of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
(5)

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا، دورہ سندھ،حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب
07/09/2026

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا، دورہ سندھ،حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب

07/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے پانچویں روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

06/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کراچی ٹول پلازہ پر تاریخی خطاب

06/09/2026

حیدر چوک، حیدرآباد میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا خطاب

حیدرآباد والو! مجھے بتاؤ حیدرآباد کس کا ہے؟ حیدرآباد کے عوام کا مینڈیٹ چور دروازے سے چھینا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

صرف حیدرآباد نہیں، پورے پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

حیدرآباد کا ہر ایم پی اے اور ایم این اے جو تحریک انصاف سے نہیں، وہ آپ کے مینڈیٹ کا چور اور ڈاکو ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پاکستان میں اقتدار دو خاندانوں تک محدود کردیا گیا ہے، ایک خاندان سندھ اور دوسرا پنجاب میں نسل در نسل اقتدار پر قابض ہے،سہیل آفریدی

پنجاب میں پہلے نواز شریف، پھر ان کا بھائی اور اب ان کی بیٹی، اقتدار خاندان سے باہر نہیں جانے دیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

سندھ میں پہلے نانا، پھر ان کی بیٹی، پھر ان کے شوہر اور اب ان کا بیٹا، پورا خاندان اقتدار میں ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ان حکمران خاندانوں نے ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے مفادات پر ترجیح دی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پاکستانی عوام کا ٹیکس چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں اور پلازے خریدے گئے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

ی مفادات اور قومی مفادات میں ٹکراؤ ہو تو یہ پاکستان کے بجائے اپنے مفادات کا دفاع کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

مسلط حکمران اپنے مفادات کے لیے عدالتوں، پارلیمنٹ اور اداروں پر حملے کرواتے ہیں اور دشمن کا بیانیہ پروموٹ کرتے ہیں، سہیل آفریدی

نہ یہ پہلے پاکستان کے ساتھ مخلص تھے، نہ آج پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں، نہ کل پاکستان کے ساتھ مخلص ہوں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پنجاب کے جعلی وزیراعلیٰ کا یہ کہنا کہ مجھے بھارت سے نہیں، باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے، انتہائی قابل مذمت ہے، سہیل آفریدی

تین چھوٹے صوبوں سے خطرے کا بیان دینے والے جعلی وزیراعلیٰ کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

بھارت سے خطرہ نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کے کاروبار بھارت میں ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

مودی پاکستان میں بغیر ویزے کے ان کے گھر آتا ہے، یہ مودی کے دوست اور بھارت کے یار ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

مودی کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے، انڈیا کا جو یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے، سہیل آفریدی

دوسری طرف عمران خان ہیں جنہوں نے خاندانی سیاست کے بجائے ایک عام کارکن کو آگے آنے کا موقع دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

عمران خان نے مجھے منتخب کیا، میں آپ کی طرح ایک عام ورکر ہوں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

میں بھی آپ کی طرح جلسوں میں پیدل، سائیکل، رکشے اور ٹیکسی پر جاتا تھا، آج عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بننے کا موقع دیا، وزیراعلیٰ

عمران خان میں یہ جگر ہے کہ وہ اپنے عام کارکن کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع دیتا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پاکستان کے اقتدار کی اگلی باری آپ کی ہے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہوگی، سہیل آفریدی

پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب نوجوانوں نے خود کرنے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

27 ستمبر کو ہم نے صرف عمران خان کے لیے نہیں، پاکستان، پاکستانی عوام، اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے کھڑا ہونا ہے، وزیراعلیٰ

27 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کے لیے سب نے گھروں سے نکلنا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

27 ستمبر کو بندوق کے زور پر عوام کو دبانے والوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوجاؤ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

حیدرآباد والو! 27 ستمبر کو آپ نے اپنے مستقبل، اپنے بچوں کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کے لیے نکلنا ہے، وزیراعلیٰ

ان شاء اللہ سندھ میں 30 سال سے قائم سیاسی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان و انصاف کی حکومت آئے گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

06/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا حیدرآباد میں کارکنان سے خطاب

06/09/2026

سندھ اسٹریٹ موومنٹ - چوتھا روز!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ ٹنڈو الہیار پہنچا، جہاں عوام اور پارٹی کارکنان نے قافلے کا عظیم الشان اور پُرتپاک استقبال کیا۔

ٹنڈو الہیار میں عوام کے جوش و جذبے اور پُرجوش استقبال کے مناظر اس بات کی گواہی ہیں کہ سندھ جاگ چکا ہے اور اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

06/09/2026

سندھ اسٹریٹ موومنٹ - چوتھا دن!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ ٹنڈو الہیاربائی پاس پہنچ گیا ہے، جہاں عوام اور پارٹی کارکنان کی جانب سے قافلے کا نہایت پُرجوش اور والہانہ استقبال کیا گیا۔

06/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ سلطان آباد پہنچا، جہاں پارٹی کارکنان اور عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ اور قافلے کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمرکوٹ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر سڑکیں کھود کر، کنٹینرز اور بڑی گاڑیاں کھڑی کرکے راستے بند کیے گئے ہیں، جس کے باعث قافلے کو حیدرآباد پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

06/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کراچی اور حیدرآباد کی عوام کے نام خصوصی پیغام!

سندھ کے تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ، جنہوں نے ہمیں عزت بخشی اور عمران خان صاحب کی کال پر لبیک کہا۔ آپ سب کو خراجِ تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

عمرکوٹ کے عوام نے تقریباً سات گھنٹے انتظار کیا، مگر ان کا جوش، جذبہ اور جنون قابلِ دید تھا۔ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

حیدرآباد والو! تیار رہنا، راستے کی رکاوٹیں عبور کرکے ان شاءاللہ ہم آپ کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

اس کے بعد آج شام ان شاءاللہ شہرِ قائد کراچی میں ہوں گے۔ کراچی والو! آپ نے یہ پیغام دینا ہے کہ پورا سندھ عمران خان کا تھا، عمران خان کا ہے اور ان شاءاللہ عمران خان کا رہے گا۔

06/09/2026

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ٹنڈو جام بائ پاس کے مقام پر کارکنان سے خطاب

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share