PDA Employees & Workers UNION "Peshawar Development Authority"

PDA Employees & Workers UNION "Peshawar Development Authority" VOTE FOR JUSTICE

27/06/2026

😥
جناب عدنان خان ٹیوب ویل اپریٹر کا بڑا بھائی اور سابقہ ڈپٹی ڈائیریکٹر ( W&S) جناب سردار حسین صاحب کا بھتیجا وفات پا چکا ہے۔جس کی نماز جنازہ اج بروز ہفتہ بوقت 00. 11 بجے بتاریخ 27/06/2026 بمقام دارلعلوم سرحد بیرسکو کے کے ساتھ ادا کی جائے گی۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢

15/06/2026

تقریبِ اعزاز برائے ریٹائرمنٹ🎊🍁🔥
آج جناب نعمت شاہ صاحب اور جناب نصیر صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈرائیورز یونین کے صدر جناب سعید آفریدی صاحب اور دیگر ڈرائیور حضرات کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے دونوں معزز ساتھیوں کی طویل، دیانتدارانہ اور قابلِ قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، محنت اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا بھی کی۔

اللہ تعالیٰ دونوں معزز ساتھیوں کو صحت و تندرستی، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

09/06/2026

😥
ساجد صاحب اسسٹنٹ لائن مین پی ڈی اے کے والد صاحب بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں جس کی نماز جنازہ اج بروز منگل رات 11 بجے کسٹم چوک جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢

08/06/2026

📢 ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم اجلاس اور پریس کانفرنس

آج صدر محمد مسعود صدیقی صاحب کی زیر صدارت محکمہ پی ڈی اے اور ملازمین کو درپیش مسائل، مشکلات اور بنیادی ضروریات پر تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملازمین کو درپیش انتظامی، قانونی اور مالی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے بعد متفقہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حکومتِ خیبر پختونخوا، خصوصاً جناب وزیراعلیٰ صاحب خیبر پختونخوا، جناب وزیر بلدیات صاحب، چیف سیکرٹری صاحب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ صاحب اور ڈائریکٹر جنرل PDA سے مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

🔹 اہم مطالبات:
✅ PDA میں دو مختلف قانونی نظاموں (PDA Act 2017 Regulations اور سابق PUDB قوانین) کے نفاذ سے پیدا ہونے والے ابہام کا خاتمہ کیا جائے۔

✅ پی ڈی اے سروس ریگولیشنز کے تحت ملازمین کے پروموشن، پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

✅ ویدر الاؤنس، اوور ٹائم بقایاجات، اوور ٹائم ریٹ بڑھانا اور دیگر مسائل حل کئے جائیں۔

✅ سوشل میڈیا ویڈیوز یا غیر مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ملازمین کے خلاف کارروائی کے بجائے مکمل انکوائری کے بعد فیصلہ کیا جائے۔

✅ واٹر سپلائی اور سینیٹیشن سروسز میں آؤٹ سورسنگ ٹھیکہ کے خاتمے کے باعث پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتیاں کی جائیں۔

🤝 ہم امید کرتے ہیں کہ جناب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل PDA ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے فوری اور مثبت اقدامات کریں گے۔

ملازمین کے حقوق کا تحفظ، ادارے کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔

منجانب: پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین رجسٹرڈ

آج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محترمہ وگمہ گل کی سربراہی میں دفترِ ایڈمنسٹریشن میں پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے عہدیدا...
03/06/2026

آج ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محترمہ وگمہ گل کی سربراہی میں دفترِ ایڈمنسٹریشن میں پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے عہدیداران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے جناب نوید جہان صاحب اور ڈائریکٹر فنانس پی ڈی اے جناب محمد حیدر صاحب بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران ملازمین کو درپیش مختلف مسائل اور فلاحی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم نکات میں ڈی پی سی (Departmental Promotion Committee) کے انعقاد، ویدر الاؤنس کی منظوری کے لیے اقدامات، اوور ٹائم ریٹ کو موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 700 روپے سے بڑھانے اور دیگر انتظامی و فلاحی معاملات شامل تھے۔

محترمہ وگمہ گل، جناب نوید جہان صاحب اور جناب محمد حیدر صاحب نے ملازمین کے مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ امور کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے
ببر شیر یونین کے صدر و عہدیداران نے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے مثبت رویے اور تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
🎊

17/05/2026

😥
قاضی عبد الوھاب صاحب ٹیوب ویل آپریٹر فیز II کے چچا کی بہو اور مفتی عامر محمود صاحب کی اہلیہ اور قائد جمیعت جناب مولانا فضل رحمان صاحب کی بھانجے کی بیوی انتقال کر گئی ہے۔نماز جنازہ آج بروز اتوار بوقت 5.30 بجے بعد از نمازے عصر مدرسہ دارالفرقان زاہد مارکیٹ فیز 2 حیات اباد میں ادا کی جائے گی اور دعائے مغفرت کے لئے فیز 5 مکان نمبر 164 سی 2 گلی نمبر 7 نزد قرطبہ گرلز ہائی سکول و کالج میں ہو گی۔

اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢

  😥ہمارے انتہائی قریبی دوست جناب سجاد علی صاحب وائرلیس اپریٹر سائیٹ افس کمپلینٹ سیل پی ڈی اے بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں...
16/05/2026

😥
ہمارے انتہائی قریبی دوست جناب سجاد علی صاحب وائرلیس اپریٹر سائیٹ افس کمپلینٹ سیل پی ڈی اے بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں جس کی نماز جنازہ اج شام 4 بجے بمقام شیخانوکلےصمدخان قلعہ ڈھیری زرداد میں ادا کی جائے گی۔

اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین

میڈیا انفارمیشن سیل پی ڈی اے ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین۔
😢

Address

HAYATABAD
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDA Employees & Workers UNION "Peshawar Development Authority" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share