Capital City Police Peshawar

Capital City Police Peshawar Official page of Capital City Police Peshawar. For all emergencies dial 15.
(3)

شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پشاور پولیس کی کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ..!!❁ قتل میں ملوث ملزمان گرفتار:تھانہ خزا...
07/09/2026

شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پشاور پولیس کی کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ..!!

❁ قتل میں ملوث ملزمان گرفتار:
تھانہ خزانہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سجاد اور جواد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر رحمان اللہ کو لوہے کے ڈنڈے سے وار کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔

❁ سنیچنگ گینگ گرفتار:
تھانہ بڈھ بیر پولیس نے سنیچنگ میں ملوث ملزمان کاشف اور الف شاہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال پستول برآمد کرلیا گیا۔

❁ غیر قانونی اسلحہ برآمد:
تھانہ سربند پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 3 ملزمان محمد شیر، محمد شاہ اور جمیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 1 رائفل، 3 پستول، متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

❁ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی:
تھانہ گلبہار پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ گلشن کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 4 مرد اور 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے شراب کی بوتل اور پستول برآمد کرلیے گئے۔

06/09/2026

قبرستان پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ناکام، تعمیر شدہ دیوار مسمار

تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے کاکشال نمبر 4 میں قبرستان پر قبضے کی کوشش ناکام بنا کر غیر قانونی تعمیر شدہ دیوار مسمار کر دی۔

ایس پی سٹی شاہد عدنان کی نگرانی میں ڈی ایس پی یکہ توت آصف شریف، ایس ایچ او ریاض آفریدی اور وزیر باغ چوکی انچارج اسرار آفریدی نے فوری کارروائی کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قبرستان کی اراضی واگزار کرا لی گئی۔ عوام نے پشاور پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

نو تعینات ڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان کی پولیس افسران سے اہم میٹنگڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان کی زیرِ صدارت تعارفی م...
06/09/2026

نو تعینات ڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان کی پولیس افسران سے اہم میٹنگ

ڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان کی زیرِ صدارت تعارفی میٹنگ میں سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، چوکی انچارجان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی نے میرٹ، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور بروقت ایف آئی آر کے اندراج پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، قبضہ مافیا اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
"ڈی ایس پی سٹی سرکل شہنشاہ خان"

تھانہ ناصرباغ کی حدود بادیزئی میں ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں علاقہ عمائ...
06/09/2026

تھانہ ناصرباغ کی حدود بادیزئی میں ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں علاقہ عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔

ایس پی ورسک نے شہریوں کے مسائل سنے اور امن و امان، منشیات، ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش، قبضہ مافیا اور دیگر جرائم کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جرائم کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

06/09/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہدایت پر کھلی کچہری میں موصول ہونے والی درخواست پر ایس ایچ او داودزئی کی فوری کارروائی، بیرونِ ملک ویزہ کے عوض 5 لاکھ روپے کے تنازعے کو فریقین کے باہمی گفت و شنید سے خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور — شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں۔

موجودہ حالات کے پیش نظر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا مضافاتی پولیس چوکیات کا دورہسی سی پی او پشاور نے فرنٹی...
06/09/2026

موجودہ حالات کے پیش نظر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا مضافاتی پولیس چوکیات کا دورہ

سی سی پی او پشاور نے فرنٹیئر روڈ، سیال خوڑ، نرگس اور باڑہ شیخان چوکیات کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات، نفری، اسلحہ اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات بھی تقسیم کیے اور ہر وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس اہلکاروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سکیورٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے علاقہ باڑہ شیخان اور پشاور کے مضافات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوانوں اور ا...
05/09/2026

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے علاقہ باڑہ شیخان اور پشاور کے مضافات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوجوانوں اور ارد گرد علاقہ کے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور مقامی پولیس سے ان کے اطمینان کی سطح کا جائزہ لیا

سی سی پی او نے مقامی پولیس کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط روابط، باہمی اعتماد اور مؤثر رابطہ کاری ہی پائیدار امن و امان کی بنیاد ہیں۔

04/09/2026

ملزمان جمیل چوک میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 افراد کے قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

تھانہ پھندو پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب نورے گینگ کے 3 اشتہاری کارندے ہلاک۔

🇵🇰 شہید فاروق شاہ کو خراجِ عقیدتپشاور کے علاقے مریم زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار فاروق شا...
04/09/2026

🇵🇰 شہید فاروق شاہ کو خراجِ عقیدت

پشاور کے علاقے مریم زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار فاروق شاہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، پاک آرمی و پولیس افسران، شہید کے لواحقین اور پولیس جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور افسران نے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے۔

سی سی پی او پشاور:
"شہید فاروق شاہ کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔"

Address

Malik Saad Shaheed Police Lines
Peshawar
25000

Telephone

+92919214292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Capital City Police Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Capital City Police Peshawar:

Shortcuts

Share