Food Department Khyber Pakhtunkhwa

Food Department Khyber Pakhtunkhwa Official page of Food Department Government of Khyber Pakhtunkhwa.

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں اور آٹے کی چکیوں میں گندم کے ذخیرے و اجراء سے متعلق بے ض...
08/06/2026

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزیوں اور آٹے کی چکیوں میں گندم کے ذخیرے و اجراء سے متعلق بے ضابطگیوں کی رپورٹ کی روشنی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ضلع بونیر، ظہیر عباس کو فوری طور پر 120 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے شفافیت، احتساب اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ متعلقہ افسر کو مزید کارروائی اور باضابطہ انکوائری کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ خیبر پختونخوا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ چارج شیٹ الگ سے جاری کی جائے گی۔

"قانون کی بالادستی، شفافیت اور عوامی مفاد کا تحفظ محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے۔"

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...
08/06/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پرعائد پابندی کے معاملے پر ملاقات کر رہے ہیں

عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پروقار تقریب کا انعقادعالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعل...
06/06/2026

عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پروقار تقریب کا انعقاد

عالمی یومِ غذائی تحفظ کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کی۔ تقریب میں مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان، معاونِ خصوصی طارق سعید خان، معاونِ خصوصی سمیع اللہ،سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود خان ،اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اپنے خطاب میں محفوظ خوراک کی فراہمی، غذائی خودکفالت، محکمہ خوراک کی استعدادِ کار میں اضافے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مختلف شعبوں میں خودکفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفوظ، معیاری اور حلال خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات، جدید نگرانی کے نظام، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومتِ خیبرپختونخوا عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اور نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority

06/06/2026

دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
فون نمبرز091-9210137/9210715

ہینڈ آوٹ نمبر197 پشاور6 جون 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ غذائی خود کفالت کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سال 2030 تک خیبرپختونخوا کئی شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ میں محکمہ خوراک کا بجٹ بڑھایا جائے گا اور گندم ذخیرہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے گودام تعمیر کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ عوام میں محفوظ خوراک سے متعلق آگاہی اور ذمہ دارانہ رویوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام سے صحت بخش خوراک کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی بند کی، بارہا خطوط کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب 17 سیٹوں والوں کو اقتدار دیا جاتا ہے تو وہ عوام کے مفاد کا نہیں سوچتے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی آر بی سی منصوبے کے لیے صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے مختص کیے مگر وفاق نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ سی آر بی سی میں وفاق 80 فیصد فنڈنگ کا پابند تھا، پھر 65 فیصد پر آ گیا، مگر آخرکار بجٹ میں ایک روپیہ بھی مختص نہ کر سکا۔ اسی طرح ناردرن بائی پاس منصوبے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بریج فنانسنگ کی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور بس ٹرمینل مکمل ہے مگر این ایچ اے راستے کے لیے این او سی جاری نہیں کر رہا، جبکہ سوات ڈیم منصوبہ تیار ہے مگر غیر ملکی انجینئرز کے دورے کے لیے وفاق این او سی نہیں دے رہا۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، اس سے نفرتیں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق گیس پیدا کرنے والے صوبے کا اس کے استعمال پر پہلا حق ہے۔ صوبہ 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس پیدا کرتا ہے مگر استعمال صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے مگر وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی گیس بند کر رکھی ہے، متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کی قیمت خیبرپختونخوا کے عوام ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار ، سیکرٹری خوراک اور ڈی جی حلال فوڈ اتھارٹی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
َِ

06/06/2026

عالمی یوم غذائی تحفظ 2026 کے حوالےسے پشاور میں منعقدہ تقریب سے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کا خطاب

محفوظ خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے، معاون خصوصی، ڈاکٹر محمد اسرار خان

خیبرپختونخوا حکومت خوراک کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی میں ڈیجیٹل اصلاحات کا جامع پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

فوڈ بزنس رجسٹریشن/لائیسنسنگ، انسپکشنز اور شکایات کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

صوبے میں دودھ اور گوشت کی ٹریس ایبلٹی کے نظام کے نفاذ پر کام جاری ہے، معاون خصوصی

اسٹریٹ فوڈ کے معیار کی بہتری اور اوپن کچن پالیسی نفاذ پر کام کیا جا رہا ہے، معاون خصوصی

ریسٹورنٹس کی فوڈ سیفٹی ریٹنگ عوامی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، ڈاکٹر اسرار

فوڈ سیفٹی نظام میں شفافیت کیلئے کیش لیس اور پیپر لیس گورننس متعارف کرائی جا رہی ہے، معاون خصوصی

پانی، دودھ، خوردنی تیل اور گھی کی فوری جانچ کے لیے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، معاون خصوصی

دور دراز اضلاع تک رسائی کیلئے مزید پانچ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بہت جلد فراہم کی جائے گی، اسرار

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے صوبہ گیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر اسرار

مسائل کی نشان دہی سے حل کی طرف جانا ہوگا ، ڈاکٹر اسرار خان

عمران کے وژن کیمطابق فوڈ سیفٹی صوبے میں یقینی بنائیں گے، معاون خصوصی

عوام سے درخواست ہے کہ غیر معیاری خوراک میں ملوث کاروباروں کی نشانی دہی کریں ایکشن ہم لیں گے، ڈاکٹر اسرار

محکمے کی کاکردگی کی نگرانی خود کر رہا ہوں، معاون خصوصی

بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں ،
محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی حکومت خیبرپختونخوا کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد اسرار

غذائی تحفظ حکومت، کاروباری اداروں، اکیڈمیا، میڈیا اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر اسرار

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کا اہم اقداممحکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے اختیارات سے تجاوز اور دائرۂ کار سے باہر کارروائیوں کے ا...
04/06/2026

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کا اہم اقدام

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے اختیارات سے تجاوز اور دائرۂ کار سے باہر کارروائیوں کے الزامات کے تحت دو فوڈ گرین انسپکٹرز، شیراز وحید اور ثقلین اعظم، کو معطل کر دیا ہے۔

جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق متعلقہ افسران پر اپنے مجاز علاقے سے باہر مارکیٹ انسپیکشن کرنے اور دکانداروں پر جرمانے عائد کرنے کا الزام ہے، جس کے بعد انہیں 120 دن کے لیے معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ رپورٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ان کے خلاف خیبرپختونخوا ایفی شنسی اینڈ ڈسپلن (E&D) رولز 2011 کے تحت باقاعدہ محکمانہ کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا تعارفی اجلاس من...
04/06/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا پہلا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود خان، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محسن اقبال، اعلیٰ افسران، ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ضلعی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ڈاکٹر اسرار خان نے محکمہ میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، افسران و ملازمین کے وقار اور باہمی احترام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو خالص اور معیاری گندم و آٹے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے ڈاکٹر اسرار خان کو خوش آمدید کہا اور محکمہ کی بہتری و عوامی خدمت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority

Food Department Khyber Pakhtunkhwa
03/06/2026

Food Department Khyber Pakhtunkhwa

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کوہاٹ روڈ پشاور میں واقع محکمہ خوراک کے گ...
03/06/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کوہاٹ روڈ پشاور میں واقع محکمہ خوراک کے گندم گودام کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے گندم کے دستیاب ذخائر، سٹاک رجسٹر، ریکارڈ کی درستگی اور گندم کو محفوظ رکھنے کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ خوراک، محسن اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

معاونِ خصوصی نے گندم کے ذخائر کے مؤثر انتظام، شفاف ریکارڈ کیپنگ اور عوامی مفاد میں خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
Directorate General Information & PRs, KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa Updates Khyber Pakhtunkhwa Food Safety & Halaal Food Authority

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار صافی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال ف...
02/06/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار صافی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا تعارفی اجلاس

شہریوں کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر محمد اسرار صافی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نو تعینات معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار صافی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے حوالے سے ایک تعارفی اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک شاہ محمود، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کاشف اقبال جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر حسن، ڈائریکٹر آپریشنز محمد یوسف، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عبد الستار شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران معاون خصوصی کو خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے، فیلڈ آپریشنز، فوڈ سیفٹی اقدامات اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں صوبہ بھر میں خوراک کے کاروباروں کی رجسٹریشن، لائسنسنگ، معائنہ جاتی سرگرمیوں، انفورسمنٹ، عوامی آگاہی مہمات و تربیت، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور جدید صوبائی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
مزید برآں، معاون خصوصی کو ادارے میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اصلاحات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن کے تحت رجسٹریشن، لائسنسنگ، انسپیکشن، سیمپلنگ اور دیگر انتظامی و آپریشنل امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا گیا تاکہ شفافیت، سہولت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں عوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ غذائی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور صوبے بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ڈاکٹر محمد اسرار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی، خوراک سے وابستہ بیماریوں کی روک تھام اور فوڈ بزنسز میں معیار و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور فوڈ اتھارٹی مشترکہ طور پر بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے۔

Address

Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919225378

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Food Department Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Food Department Khyber Pakhtunkhwa:

Share