18/08/2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو
آج انصاف مل گیا ہے، اور عدالتوں کا کام ہی انصاف دینا ہے۔ اگر فرض کریں عدالت ہی انصاف نہ دیں تو پھر 25 کروڑ عوام جائیں گی کس طرح؟
عمران خان صاحب اس قوم کے لیڈر ہیں۔ عمران خان صاحب پاکستان کے سب سے مقبول ترین اور قبول ترین لیڈر ہیں۔ اگر عمران خان صاحب کے ساتھ ناانصافی ہوگی، اس کے ساتھ غیر آئینی، غیر قانونی رویہ رکھا جائے گا تو عوام کہا جائیگی۔
ہمیں عدالتوں اور ججز سے امید یہی ہے کہ وہ انصاف کریں گے۔ ایک جج کھڑا ہو گیا اور اس نے انصاف کیا تو تمام ججز کو طاقت مل جائے گی۔
آج کا فیصلہ مسلسل 9 اپریل 2022 سے لے کر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان صاحب کے ساتھ جو زیادتی، جبر، فسطائیت اور ظلم ہو رہا تھا، ایک فیصلہ اس کا ازالہ نہیں کر سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ مزید انصاف ہو۔