01/04/2026
آج مورخہ یکم اپریل 2026 کو محکمہ صحت میں پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام گورنمنٹ نرسنگ کالجز LRH, KTHاور HMC کو PHSA سے لیکر MTIs ہسپتال LRH, KTH اورHMC کو دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جو کہ ایک غیر قانونی اور غیر منصفانہ اقدام ہے۔ چونکہ اس طرح کے اقدامات پہلے بھی ہو چکے ہیں جس کے خلاف پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن اور ایپکا PHSA معزز اعلیٰ عدالت پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر چکی ہے اور اس اقدام کے خلاف دونوں ایسوسی ایشنز کے مؤقف کے حق میں فیصلہ بھی صادر فرما چکی ہے۔
محکمہ صحت اور اعلیٰ حکام سے اپیل اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے اور جس طرح MTI مردان نے نرسنگ کالج بنایا ہے اسی طرح دوسرے MTIs ہسپتالوں کو بھی ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ بھی MTI مردان کی طرح بنائیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر انتظام گورنمنٹ نرسنگ کالجز میں 11000 روپے فیس کے مقابلے میں MTIs ہسپتالوں کے زیر انتظام نرسنگ کالجز میں 40000 روپے کی فیس کے درمیان واضح فرق کو بھی دیکھنا چاہیئے کہ سٹوڈنٹس اور عوام کو اس سے فائدہ ہو گا کہ نقصان ہوگا۔
لہذٰا پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن اور ایپکا PHSA ایسوسی ایشن کے حق میں اس اقدام کے خلاف پہلے بھی معزز عدالت عالیہ فیصلہ صادر فرما چکی۔ اور اگر پھر بھی اس قسم کے اقدامات کئے گئے تو ایک دفعہ پھر پراونشل نرسنگ ایسوسی ایشن اور ایپکا PHSA ایسوسی ایشن مطالبات کو تسلیم کرنے تک بھر پور احتجاج کرنے اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔