Minority Affairs Department, KP

Minority Affairs Department, KP Working for the welfare of Minorities.

مردان دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگیپشاور: گردوارہ بابو محلہ مردان میں 17 جون 2026ء کو...
28/08/2026

مردان دہشت گرد حملے کے متاثرہ خاندان کو 40 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی

پشاور: گردوارہ بابو محلہ مردان میں 17 جون 2026ء کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لیے منظور شدہ 40 لاکھ (4 ملین) روپے مالیت کا معاوضتی چیک جگن ناتھ کی قانونی وارث چتر دیپ کور دختر جگن ناتھ کے شوہر کے حوالے کر دیا گیا۔

چیک حوالگی کے موقع پر سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عطاالرحمن اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر متاثرہ خاندان سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کے لیے پُرعزم ہے۔

13/08/2026

سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا، جناب عطاء الرحمٰن صاحب کا 14 اگست، یومِ آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام۔ 🇵🇰

13/08/2026
13/08/2026

Celebration of National Minority day.

قومی اقلیتی دن کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی تقریبپشاور: قومی اقلیتی دن کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگ...
11/08/2026

قومی اقلیتی دن کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی تقریب

پشاور: قومی اقلیتی دن کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیرِ صدارت خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاالرحمن صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں اراکینِ صوبائی اسمبلی، محکمہ اوقاف کے حکام، مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر اقلیتی برادریوں کے نمائندگان، مذہبی شخصیات اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد مختلف اقلیتی برادریوں کے مذہبی رہنماؤں نے ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دعائیں کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کا کردار قابلِ قدر ہے۔ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے باہمی احترام، رواداری اور اتحاد میں ہے۔ ایک پُرامن، مستحکم اور مضبوط معاشرے کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور نے اپنے خطاب میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادریوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے اور ان کی عبادت گاہوں، تعلیم، فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

تقریب سے اقلیتی برادریوں کے مختلف نمائندگان اور مذہبی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور قومی ترقی، مذہبی رواداری، اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر قومی اقلیتی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا، جبکہ قومی نغمے کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

صوبائی وزیر اوقاف  حج، مذہبی واقلیتی اُمور خیبر پختونخوامحمد عدنان قادری کا ضلع سوات کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور وقف ام...
11/08/2026

صوبائی وزیر اوقاف حج، مذہبی واقلیتی اُمور خیبر پختونخوامحمد عدنان قادری کا ضلع سوات کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور وقف املاک کا جائزہ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری نے ضلع سوات کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ضلع میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام جاری ترقیاتی منصوبوں، اوقاف سیکٹر کی سرگرمیوں اور وقف املاک کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر کو ڈپٹی کمشنر آفس سوات میں محکمہ اوقاف کے ترقیاتی منصوبوں، جاری سکیموں اور وقف املاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

صوبائی وزیر نے ضلع سوات میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور مذہبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بریکوٹ میں شمشان گھاٹ، مینگورہ میں چرچ اور مسیحی برادری کے قبرستان کے لیے خریدی گئی اراضی سے متعلق منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادریوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ، عبادت گاہوں کی بہتری اور قبرستانوں و شمشان گھاٹوں سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

 #یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگستمحکمہ اوقاف، حج ، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشم...
05/08/2026

#یومِ_استحصالِ_کشمیر 5 اگست

محکمہ اوقاف، حج ، مذہبی واقلیتی امورخیبرپختونخواہ کے زیرِ اہتمام 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔

اس موقع پر محکمہ کے افسران و ملازمین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔۔

04/08/2026

آج صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن کے استادِ محترم، جناب شیر افسر صاحب نے محکمہ اوقاف کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جناب محمد عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاء الرحمٰن نے اپنے استادِ محترم کا پرتپاک استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے احترام و عقیدت کے اظہار کے طور پر انہیں اپنی کرسی پر بٹھایا، جبکہ سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کو محکمہ کی مختلف سرگرمیوں، اصلاحاتی اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے اساتذہ کی تعلیم، تربیت اور رہنمائی کا اہم حصہ ہے۔ اس لیے اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے۔

استادِ محترم نے اپنے شاگردوں کو اہم سرکاری ذمہ داریاں نبھاتے اور عوامی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے صوبے کے عوام کی خدمت کے لیے ان کی کامیابی، دیانت داری اور ثابت قدمی کی دعا کی۔

دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر اور سیکرٹری اوقاف نے استادِ محترم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

04/08/2026
سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عطا الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت محکمہ کے کمیٹی روم میں ایک اہم ا...
03/08/2026

سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب عطا الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت محکمہ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف جناب حبیب خان، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف جناب برکت خان، ایڈمنسٹریٹر اوقاف جناب محسن حبیب اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام میں بہتری لانے اور عوامی شکایات کے فوری اندراج، مؤثر پیروی اور بروقت ازالے کے لیے محکمانہ کمپلینٹ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری اوقاف نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ، معیار کی جانچ اور پیش رفت کی رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ترقیاتی سرگرمیاں منظور شدہ پی سی ون، مقررہ ٹائم لائن اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی جائیں۔

Address

Eidgah Charsadda Road Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00

Telephone

+92919223505

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minority Affairs Department, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Minority Affairs Department, KP:

Shortcuts

Share