21/08/2026
ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت، ڈائریکٹر سول ڈیفنس طارق حسین کی رہنمائی اور سی ڈی او حاجی سعید شاہ کے حکم پر ہزارخوانی تا پشتہ خارہ چوک پشاور فائر سیفٹی انسپکشن کیا گیا۔
مجموعی طور پر 20 انسپکشنز کیے گئے، جن میں فائر سیفٹی کی خامیوں پر 17 نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ کو ضروری حفاظتی ہدایات اور آگاہی بھی فراہم کی گئی۔