Da JWAND RANRA د ژوند رنړا

Da JWAND RANRA د ژوند رنړا The page main objectives & Purpose to support the most deserving and marganlised individuals.

شاد محمد کو انصاف یوتھ ونگ مہمند کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔امید ہے کہ وہ اپنی صلاحی...
05/02/2026

شاد محمد کو انصاف یوتھ ونگ مہمند کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، محنت اور جذبۂ خدمت کے ذریعے تنظیم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے۔
منجانب:
فوزی خان مہمند
جنرل سیکرٹری
مہمند پریس کلب

ضلع مہمند:  محمد سعد ولد ریاض حسین کا اعزاز  مہمند کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت سال 2026 کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں نما...
02/01/2026

ضلع مہمند:
محمد سعد ولد ریاض حسین کا اعزاز
مہمند کیڈٹ کالج میں آٹھویں جماعت سال 2026 کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

محمد سعد کا تعلق لوئر تحصیل یکہ غونڈ کے علاقے حفیظ کور سے ہے۔ اس ہونہار طالب علم نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت، والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

محمد سعد نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ان کی کامیابی پر اہل علاقہ، رشتہ داروں اور تعلیمی حلقوں نے مبارکباد پیش کی۔

مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللّٰہ خان PSP کا  اپنے دفتر میں Daily DAWN، ARY News کے نمائندہ اور مہمند پریس کل...
28/04/2025

مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند اکرام اللّٰہ خان PSP کا اپنے دفتر میں Daily DAWN، ARY News کے نمائندہ اور مہمند پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سے تفصیلی ملاقات۔

ملاقات میں ضلع مہمند میں امن و امان کی صورتحال، صحافیوں کے مسائل، پولیس اور میڈیا کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کے دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او مہمند اکرام اللّٰہ خان نے میڈیا کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف اطلاعات کی ترسیل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافی برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس اور میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا

28/04/2025

مہمند: مہمند سپر لیگ (MSL) 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب آج مہمند کرکٹ گراؤنڈ (شگئی ) تحصیل حلیمزائی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کی نامور شخصیات، مہمانانِ خصوصی، کرکٹ کے شائقین نوجوان، اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مہمند سپر لیگ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں یکہ غنڈ بازان، حلیمزائی شملاور، صافی ستوری، پنڈیالی زوانان ، ،خویزائی ننگیالی ،بائیزائی ازمری سمیت کئی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔

مہمند سپر لیگ کے اسپانسر و آ رگنائزر حمیداللہ مہمند نے اس موقع پر کہا کہ ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا جذبہ اجاگر کرنا اور علاقے میں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں رنگارنگ پروگرامز، مقامی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بنا۔
مہمند سپر لیگ کا آغاز آج سے ہو چکا ہے اور یہ ٹورنامنٹ 7 مئی تک جاری رہے گا۔

ضلع مہمند: پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن، 149 کنال فصل تلفمہمند ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن کی ہدایت پر ضلع مہمند میں پوست...
14/04/2025

ضلع مہمند: پوست کی کاشت کے خلاف کریک ڈاؤن، 149 کنال فصل تلف

مہمند ڈپٹی کمشنر محمد یاسر حسن کی ہدایت پر ضلع مہمند میں پوست کی کاشت کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند اویس خان کی نگرانی میں تحصیلدار امبار حاجی عبدالرحمان اور مقامی پولیس کی قیادت میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اب تک تحصیل پڑانگ غار میں 27 کنال، امبار میں 51 کنال اور پنڈیالئی میں 71 کنال پوست کی فصل تلف کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 149 کنال اراضی پر اگائی گئی پوست کی فصل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

کارروائی میں ڈی ایس پی امبار پشم گل، ایس ایچ او شیر زمین خان،سب انسپکٹر فدامحمد ، حوالدار رحمت اللہ ریونیو عملہ اور پولیس اہلکار شریک ہیں، جبکہ ملک داؤد خان سمیت چاروں تحصیلوں کے قبائلی مشران نے بھی اس مہم کی مکمل حمایت اور تعاون فراہم کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پوست کے خلاف کارروائی آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

ضلع مہمند ۔ مہمند بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل۔ رشید احمد مہمند ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں ...
08/04/2025

ضلع مہمند ۔ مہمند بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل۔ رشید احمد مہمند ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے۔

دیگر عہدیداروں میں بشیر احمد صافی جنرل سیکٹری، حامد اللہ مہمند نائب صدر ، ابوذر خان جائنٹ سیکٹری جبکہ سلمان خان فنانس سیکٹری منتخب ہوگئے۔۔

"Admissions Open for 2025!Don't miss this opportunity! Visit us today and secure your admission for 2025!Contact us for ...
05/04/2025

"Admissions Open for 2025!

Don't miss this opportunity! Visit us today and secure your admission for 2025!

Contact us for more information:

+92 300 5852192
+92 345 9111881
[email protected]

🌟 **اصغر مہمند فاؤنڈیشن کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے خصوصی اعزاز!** 🌟  آج **اصغر مہمند فاؤنڈیشن (اے ایم ایف)** کے لیے ایک تا...
15/03/2025

🌟 **اصغر مہمند فاؤنڈیشن کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے خصوصی اعزاز!** 🌟
آج **اصغر مہمند فاؤنڈیشن (اے ایم ایف)** کے لیے ایک تاریخی دن تھا! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب **علی آمین گنڈا پور** نے اے ایم ایف کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں **خصوصی شیلڈ** سے نوازا۔ یہ اعزاز **"نشہ سے پاک پشاور"** مہم میں فاؤنڈیشن کی بے لوث خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
**کیا ہوا آج؟**
- **اصغر مہمند فاؤنڈیشن** نے **کمشنر پشاور ڈویژن جناب ریاض خان مسعود** کے ساتھ مل کر پورے پشاور ڈویژن میں نشے کے خلاف بیداری مہم چلائی۔
- سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔
- نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے اور صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے۔
**وزیر اعلیٰ کا خراج تحسین:**
وزیر اعلیٰ جناب **علی آمین گنڈا پور** نے اے ایم ایف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن معاشرے کی بہتری کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے اس مہم کو مزید آگے بڑھانے کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
**اصغر مہمند فاؤنڈیشن کی طرف سے پیغام:**
ہم **وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا**، **کمشنر پشاور ڈویژن**، اور اپنی پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ انسانی سماجی خدمت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
**آپ بھی اس مہم کا حصہ بنیں!**
ہم سب مل کر ایک نشے سے پاک معاشرے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ آئیے، اپنے اردگرد کے لوگوں کو نشے کے خلاف آگاہی پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔







#پشاور
📸 *تصاویر اور ویڈیوز جلد شیئر کی جائیں گی۔*

**اصغر مہمند فاؤنڈیشن**
*انسانی خدمت، ہمارا مشن*
---
اس پوسٹ کو شیئر کریں اور اس مہم کو مزید آگے بڑھانے میں ہمارا ساتھ دیں! 🌍💙

**یہ اعزاز صرف ہمارا نہیں، بلکہ آپ سب کا ہے!** 🏆✨
🌟 **A Major Honor for the Asghar Mehmand Foundation!** 🌟
Today was a historic day for the **Asghar Mehmand Foundation (AMF)**! The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa, **Ali Amin Gandapur**, awarded AMF a **special shield** in recognition of their social services. This honor is a testament to the foundation's selfless efforts in the **"Drug-Free Peshawar"** campaign.
**What Happened Today?**
- The **Asghar Mehmand Foundation**, in collaboration with **Commissioner Peshawar Division Mr. Riaz Khan Mehsud**, launched an awareness campaign against drugs across the entire Peshawar Division.
- Awareness walks and seminars were organized in schools, colleges, and universities.
- Large-scale initiatives were taken to save the younger generation from the scourge of addiction and to build a healthier society.
**Chief Minister's Tribute:**
Chief Minister **Ali Amin Gandapur** praised AMF's efforts, stating that the foundation is a shining example of societal improvement. He assured his full support to further advance this campaign.
**Message from the Asghar Mehmand Foundation:**
We congratulate **Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa**, **Commissioner Peshawar Division**, and our entire team on this remarkable achievement. We reaffirm our commitment to continue this journey of human social service in the future.
**Join This Movement!**
Together, we can build a drug-free society. Let’s join hands to spread awareness against drugs in our communities.







📸 *Photos and videos will be shared soon.*
**Asghar Mehmand Foundation**
*Human Service, Our Mission*
---
Share this post and join us in taking this movement further! 🌍💙

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP Deputy Commissioner Mohmand PMRU Khyber Pakhtunkhwa District Mohmand Police
**This honor is not just ours, but yours too!** 🏆✨

حاجی دلبر خان،حاجی بہادر خان کا بھتیجا اور اعجاز بابو ڈی پی او آفس، جاسم اور حاجی جابراحمد کا چچازاد بھائی  حاجی جان باد...
14/03/2025

حاجی دلبر خان،حاجی بہادر خان کا بھتیجا اور اعجاز بابو ڈی پی او آفس، جاسم اور حاجی جابراحمد کا چچازاد بھائی حاجی جان بادشاہ بقائے الہی سے وفات پا گئے جن کا نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن 11 بجے اپنے آبائی قبرستان پراتہ کلے میں ادا کی جائے گی. اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین.

انتقال پر ملال ۔
11/03/2025

انتقال پر ملال ۔

Address

KP
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da JWAND RANRA د ژوند رنړا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Da JWAND RANRA د ژوند رنړا:

Shortcuts

Share

Category