Meena Khan Afridi

Meena Khan Afridi ISF Founding Member. Member PTI Core Committee and a Proud Insafian.

Provincial Minister for Local Government, Election and Rural Department KP & Higher Education, Archives and Libraries Department KP
EX, President Insaf Youth Wing Pakistan.

19/07/2026

امبیلا چوک بونیر پہنچنے پر علیمہ خان کی تاریخی استقبال کے مناظر

18/07/2026

‏صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اپنے حلقہ PK-83 کی نیبرہوڈ کونسل 44 میں منعقدہ پبلک ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام سے ملاقات کر رہے ہیں

اس موقع پر مینا خان آفریدی نے عوام کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،

عوام نے ان کے اس عوامی و فلاحی طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

18/07/2026

صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارباغ سوات کے زیرِ تعمیر دفتر کا دورہ،

صوبائی وزیر، سیکرٹری بلدیات، متعلقہ حکام اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارباغ ضلع سوات کے زیرِ تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ کیا،

دورے کے موقع پر ٹی ایم او چارباغ، انور سادات نے صوبائی وزیر کو منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، اس کی مجموعی پیش رفت، معیار، تکمیل کی متوقع مدت اور عوام کو فراہم کی جانے والی بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے منصوبے پر جاری کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ چارباغ کے شہریوں کو جدید، مؤثر اور معیاری بلدیاتی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو بہتر طرزِ حکمرانی اور جدید بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ بلدیاتی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفاف انداز میں عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

17/07/2026

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے گڈ گورننس روڈ میپ اور صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی سربراہی میں ہزارخوانی اوور پاس پراجیکٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں،

باکس کلورٹ نمبر 2 کے ٹاپ ڈیک سلیب پر ری اِنفورسمنٹ اسٹیل فکسنگ کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ ریٹیننگ والز پر بھی تعمیراتی کام برق رفتاری سے جاری ہیں.

17/07/2026

صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان افریدی نے منگورا گریٹر واٹر سپلائی سکیم کی نگرانی کے لیے برسوات کا وزٹ کیا،

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات، پراجیکٹ ڈائریکٹر KPCIP اور PMU یونٹ کی دیگر افسران بھی موجود تھے،

چیف انجینیئر CIU SWAT اور جی ایم واسہ ذیشان پرویز نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو بریفنگ دی اور منگورا گریٹر واٹر سپلائی کے تحت دونوں LOTS کی پروگریس کے بارے میں گفتگو کی گئی،

منگورا گریٹر واٹر سپلائی جو بشمول واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک واٹر سٹوریج ٹینکس شامل ہے اس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے اس موقع پر بتایا کہ منگورا گریٹر واٹر سپلائی سکیم حکومت خیبر پختونخواہ کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے اور اس کے لیے 30 ارب کی خطیر رقم مہیا کی گئی ہے
انہوں نے جاری کام پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایات جاری کی کہ کام کو مذید تیز کرکے جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ جلد سے جلد پہنچایا جا سکے،

یاد رہے کہ منگورا گریٹر واٹر سپلائی سکیم ایک جدید سکاڈا سسٹم کے تحت چلائی جائے گی تاکہ کمپلیٹ مونیٹرنگ ہو سکے.

17/07/2026

یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل سوات کے افتتاحی پروگرام میں آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے اپنے قائد عمران خان کے حق میں بھرپور اور پُرجوش نعرے بازی،

تقریب کا ماحول جوش و خروش سے بھر گیا

16/07/2026

وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم مینا خان آفریدی نے 9.9 ارب روپے لاگت سے یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل سوات کا افتتاح کردیا،

یونیورسٹی میں بی ایس کے 4 اور ایم ایس کے 2 پروگرامز جاری ہیں جبکہ 269 طلبہ زیر تعلیم ہیں

16/07/2026

صوبائی وزیر بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل سوات کے افتتاح پروگرام سے خطاب

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meena Khan Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Meena Khan Afridi:

Shortcuts

Share